تحفۂ گولڑویہ
حصہ 8
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
اب اس کے بر خلاف اگر یہ دعوی کیا جائے کہ حضرت عیسی بنی اسرائیلی جس پر انجیل نازل ہوئی
تھی وہی دنیا میں دوبارہ آکر امتی بن جائیں گے تو یہ ایک نیا دعوی ہے جو ظاہر نص کے برخلاف
ہے اس لئے قوی ثبوت کو چاہتا ہے کیونکہ دعویٰ بغیر دلیل کے قابل پذیرائی نہیں اور ایک دوسرا
قرینہ اس پر یہ ہے کہ صحیح بخاری میں جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ کہلاتی ہے حضرت عیسی علیہ السلام
کا حلیہ سرخ رنگ لکھا ہے جیسا کہ عام طور پر شامی لوگوں کا ہوتا ہے ایسا ہی اُن کے بال بھی
خمدار لکھے ہیں مگر آنے والے مسیح کا رنگ ہر ایک حدیث میں گندم گوں لکھا ہے اور بال سیدھے
لکھے ہیں اور تمام کتاب میں یہی التزام کیا ہے کہ جہاں کہیں حضرت عیسی نبی علیہ السلام کے حلیہ
لکھنے کا اتفاق ہوا ہے تو ضرور بالالتزام اُس کو احمر یعنی سرخ رنگ لکھا ہے اور اس احمر کے لفظ کو
کسی جگہ چھوڑا نہیں۔ اور جہاں کہیں آنے والے مسیح کا حلیہ لکھنا پڑا ہے تو ہر ایک جگہ بالالتزام
اس کو آدم یعنی گندم گوں لکھا ہے یعنی امام بخاری نے جو لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لکھے
ہیں جس میں ان دونوں مسیحوں کا ذکر ہے وہ ہمیشہ اس قاعدہ پر قائم رہے ہیں جو حضرت عیسی
بنی اسرائیلی کے لئے احمر کا لفظ اختیار کیا ہے اور آنے والے مسیح کی نسبت آدم یعنی گندم گوں کا لفظ
اختیار کیا ہے۔ پس اس التزام سے جس کو کسی جگہ صحیح بخاری کی حدیثوں میں ترک نہیں کیا گیا بجز
اس کے کیا نتیجہ نکل سکتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک عیسی ابن مریم بنی اسرائیلی
اور تھا۔ اور آنے والا مسیح جو اسی امت میں سے ہوگا اور ہے ورنہ اس بات کا کیا جواب ہے کہ
تفریق حلیتین کا پورا التزام کیوں کیا گیا ۔ ہم اس بات کے ذمہ وار نہیں ہیں اگر کسی اور محدث
نے اپنی نا واقعی کی وجہ سے احمر کی جگہ آدم اور آدم کی جگہ احمر لکھ دیا ہو مگر امام بخاری جو حافظ حدیث
اور اول درجہ کا نقاد ہے اُس نے اس بارے میں کوئی ایسی حدیث نہیں لی جس میں مسیح بنی اسرائیلی کو
آدم لکھا گیا ہو یا آنے والے مسیح کو احمر لکھا گیا ہو بلکہ امام بخاری نے نقل حدیث کے وقت اس
شرط کو عمداً لیا ہے اور برابر اول سے آخر تک اس کو ملحوظ رکھا ہے۔ پس جو حدیث امام بخاری کی
شرط کے مخالف ہو وہ قبول کے لائق نہیں ۔
تحفہ گولڑویہ
اور منجملہ ان دلائل کے جن سے ثابت ہوتا ہے کہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا
قرآن شریف کی یہ آیت ہے ۔ كُنْتُمْ خَيْرَ اُمَّةٍ أُخْرِجَتْ لِلنَّاسِ ۔ اس کا ترجمہ یہ
ہے کہ تم بہترین امت ہو جو اس لئے نکالی گئی ہو کہ تا تم تمام دجالوں اور دجال معہود کا فتنہ
فروکر کے اور اُن کے شر کو دفع کر کے مخلوق خدا کو فائدہ پہنچاؤ ۔ واضح رہے کہ قرآن شریف
میں الناس کا لفظ بمعنی دجال معہود بھی آتا ہے اور جس جگہ ان معنوں کو قرینہ تو یہ متعین
کرے تو پھر اور معنے کرنا معصیت ہے چنانچہ قرآن شریف کے ایک اور مقام میں
الناس کے معنے دجال ہی لکھا ہے اور وہ یہ ہے۔ لَخَلْقُ السَّمُوتِ وَالْأَرْضِ أَكْبَرُ
مِنْ خَلْقِ النَّاسِ ہے۔ یعنی جو کچھ آسمانوں اور زمین کی بناوٹ میں اسرار اور
عجائبات پر ہیں دجال معہود کی طبائع کی بناوٹ اس کے برابر نہیں یعنی گو وہ لوگ اسرار
زمین و آسمان کے معلوم کرنے میں کتنی ہی جانکاہی کریں اور کیسی ہی طبع وقا دلاویں
پھر بھی ان کی طبیعتیں ان اسرار کے انتہا تک پہنچ نہیں سکتیں ۔ یاد رہے کہ اس جگہ بھی
مفسرین نے الناس سے مراد دجال معہود ہی لیا ہے دیکھو تفسیر معالم وغیرہ اور قرینہ قویہ
اس پر یہ ہے کہ لکھا ہے کہ دجال معہود اپنی ایجادوں اور صنعتوں سے خدا تعالیٰ کے کاموں
پر ہاتھ ڈالے گا اور اس طرح پر خدائی کا دعویٰ کرے گا اور اس بات کا سخت حریص ہوگا کہ
خدائی باتیں جیسے بارش برسانا اور پھل لگانا اور انسان وغیرہ حیوانات کی نسل جاری رکھنا
اور سفر اور حضر اور صحت کے سامان فوق العادت طور پر انسان کے لئے مہیا کرنا ان تمام
باتوں میں قادر مطلق کی طرح کارروائیا کرے اور سب کچھ اس کے قبضہ قدرت میں
ہو جائے اور کوئی بات اس کے آگے انہونی نہ رہے اور اسی کی طرف اس آیت میں اشارہ
ہے اور خلاصہ مطلب آیت یہ ہے کہ زمین آسمان میں جس قدر اسرار رکھے گئے ہیں
جن کو دجال بذریعہ علم طب عِلم طبعی اپنی قدرت میں کرنا چاہتا ہے وہ اسرار اُس کے اندازہ
جودت طبع اور مبلغ علم سے بڑھ کر ہیں اور جیسا کہ آیت ممدوحہ میں الناس کے لفظ سے
ال عمران : ااا المؤمن : ۵۸
دجال مراد ہے ۔ ایسا ہی آیت اخرجت للناس میں بھی الناس کے لفظ سے دجال ہی مراد
ہے۔ کیونکہ تقابل کے قرینہ سے اس آیت کے یہ معنے معلوم ہوتے ہیں کہ کنتم خیر الناس
اخرجت لشر الناس ۔ اور شر الناس سے بلاشبہ گروہ دجال مراد ہے کیونکہ حدیث نبوی
سے ثابت ہے کہ آدم سے قیامت تک شرانگیزی میں دجال کی مانند نہ کوئی ہوا اور نہ ہوگا
اور یہ ایک ایسی محکم اور قطعی دلیل ہے کہ جس کے دونوں حصے یقینی اور قطعی اور عقائد مسلمہ
میں سے ہیں یعنی جیسا کہ کسی مسلمان کو اس بات سے انکار نہیں کہ یہ امت خیر الامم ہے اسی
طرح اس بات سے بھی انکار نہیں کہ گروہ دجال شر الناس ہے اور اس تقسیم پر یہ دو آیتیں
بھی دلالت کرتی ہیں جو سورۃ لم یکن میں ہیں اور وہ یہ ہیں إِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا
مِنْ أَهْلِ الْكِتَبِ وَالْمُشْرِكِينَ فِي نَارِ جَهَنَّمَ خُلِدِينَ فِيهَا أُولَئِكَ هُمُ شَرُّ الْبَرِيَّةِ
إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ أُولَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ - دیکھو اس آیت
کے رو سے ایک ایسے گروہ کو شر البریہ کہا گیا ہے جس میں سے گروہ دجال ہے اور ایسے
گروه کو خیر البریہ کہا گیا ہے جو امت محمد یہ ہے ۔ بہر حال آیت خیر امة کا لفظ
الناس کے ساتھ مقابلہ ہو کر قطعی طور پر ثابت ہو گیا کہ الناس سے مراد دجال ہے اور
یہی ثابت کرنا تھا۔ اور اس مقصد پر ایک یہ بھی بزرگ قرینہ ہے کہ خدا کی عادت حکیمانہ
یہی چاہتی ہے کہ جس نبی کے عہد نبوت میں دجال پیدا ہو ۔ اُسی نبی کی امت کے بعض
افراد اس فتنہ کے فرد کرنے والے ہوں نہ یہ کہ فتنہ تو پیدا ہو وے عہد نبوت محمد یہ میں
اور کوئی گذشتہ نبی اس کے فرو کرنے کے لئے نازل ہو اور یہی قدیم سے اور جب سے ﴿۲۲﴾
کہ شریعتوں کی بنیاد پڑی سنت اللہ ہے کہ جس کسی نبی کے عہد نبوت میں کوئی مفسد فرقہ
پیدا ہوا اسی نبی کے بعض جلیل الشان وارثوں کو اس فساد کے فرو کرنے کے لئے حکم دیا
گیا ہاں اگر یہ فتنہ دجال کا حضرت مسیح کے عہد نبوت میں ہوتا تو اُن کا حق تھا کہ خود
وہ یا کوئی اُن کے حواریوں اور خلیفوں میں سے اس فتنہ کوفر و کرتا مگر یہ کیا اندھیر کی
بات ہے کہ یہ اُمت کہلاوے تو خیر الامم مگر خدا تعالیٰ کی نظر میں اس قدر نالائق
البيئة: ۸،۷
اور نکمی ہو کہ جب کسی فتنہ کے دور کرنے کا موقع آوے تو اس کے دور کرنے کے لئے کوئی
شخص باہر سے مامور ہو اور اس اُمت میں کوئی اس لائق نہ ہو کہ اس فتنہ کو دور کر سکے گویا
اس امت کی اس صورت میں وہ مثال ہو گی کہ مثلاً کوئی گورنمنٹ ایک نیا ملک فتح کرے
جس کے باشندے جاہل اور نیم وحشی ہوں تو آخر اس گورنمنٹ کو مجبوری سے یہ کرنا پڑے
کہ اس ملک کے مالی اور دیوانی اور فوجداری کے انتظام کے لئے باہر سے لائق آدمی
طلب کر کے معزز عہدوں پر ممتاز کرے۔ سو ہر گز عقل سلیم قبول نہیں کر سکتی کہ جس امت کے
ربانی علماء کی نسبت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا ہے کہ علماء امتی کانبیاء
بنی اسرائیل یعنی میری امت کے علماء اسرائیلی پیغمبروں کی طرح ہیں اخیر پر ان کی
یہ ذلت ظاہر کرے کہ دجال جو خدائے عظیم القدرت کی نظر میں کچھ بھی چیز نہیں اس کے
فتنہ کے فرو کرنے کے لئے اُن میں مادہ لیاقت نہ پایا جائے ۔ اس لئے ہم اسی طرح پر
جیسا کہ آفتاب کو دیکھ کر پہچان لیتے ہیں کہ یہ آفتاب ہے اس آیت كُنْتُمْ خَيْرَ أُمَّةٍ
اخْرِجَتْ لِلنَّاسِ لے کو پہچانتے ہیں اور اس کے یہی معنے کرتے ہیں کہ کنتم خیر
امة اخرجت لشر الناس الذي هو الدجال المعهود۔ یادر ہے کہ ہر ایک اُمت
سے ایک خدمت دینی لی جاتی ہے اور ایک قسم کے دشمن کے ساتھ اس کا مقابلہ پڑتا ہے سو
مقدر تھا کہ اس اُمت کا دجال کے ساتھ مقابلہ پڑے گا جیسا کہ حدیث نافع بن عتبہ سے
مسلم میں صاف لکھا ہے کہ تم دجال کے ساتھ لڑو گے اور فتح پاؤ گے ۔ اگر چہ صحابہ دجال
کے ساتھ نہیں لڑے مگر حسب منطوق آخرين منهم مسیح موعود اور اس کے گروہ کو صحابہ قرار
دیا۔ اب دیکھو اس حدیث میں بھی لڑنے والے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے
☆
عن نافع بن عتبة قال قال رسول الله صلعم تغزون جزيرة العرب فيفتحها الله ثم
فارس فيفتحها الله ثم تغزون الروم فيفتحها الله ثم تغزون الدجال فيفتحها الله۔
رواه مسلم مشكوة شريف باب الملاحم صفحه ۴۶۶ مطبع مجتبائی دہلی ۔ منه
ال عمران: ااا
اپنے صحابہ کو جو امت ہیں قرار دیا ۔ اور یہ نہ کہا کہ مسیح بنی اسرائیلی لڑے گا اور نزول کا
لفظ محض اجلال اور اکرام کے لئے ہے۔ اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ چونکہ
اس پُر فساد زمانہ میں ایمان ثریا پر چلا جائے گا اور تمام پیری مریدی اور شاگردی
استادی اور افادہ استفادہ معرض زوال میں آجائے گا اس لئے آسمان کا خدا ایک شخص
کو اپنے ہاتھ سے تربیت دے کر بغیر توسط زمینی سلسلوں کے زمین پر بھیجے گا جیسے کہ
بارش آسمان سے بغیر توسط انسانی ہاتھوں کے نازل ہوتی ہے۔
اور منجملہ دلائل قویہ قطعیہ کے جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں جو مسیح موعود اسی اُمت محمد یہ
میں سے ہوگا قرآن شریف کی یہ آیت ہے۔ وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا ﴿۲۳﴾
الصَّلِحَتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ الخ یعنی
خدا تعالیٰ نے ان لوگوں کے لئے جو ایماندار ہیں اور نیک کام کرتے ہیں وعدہ فرمایا ہے جو
ان کو زمین پر انہی خلیفوں کی مانند جو اُن سے پہلے گزر چکے ہیں خلیفے مقرر فرمائے گا اس
آیت میں پہلے خلیفوں سے مراد حضرت موسیٰ کی امت میں سے خلیفے ہیں جن کو خدا تعالیٰ
نے حضرت موسیٰ کی شریعت کو قائم کرنے کے لئے پے درپے بھیجا تھا اور خاص کر کسی صدی کو
ایسے خلیفوں سے جو دین موسوی کے مجدد تھے خالی نہیں جانے دیا تھا اور قرآن شریف نے
ایسے خلیفوں کا شمار کر کے ظاہر فرمایا ہے کہ وہ باراں ہیں اور تیرھواں حضرت عیسیٰ علیہ
السلام ہیں جو موسوی شریعت کا مسیح موعود ہے۔ اور اس مماثلت کے لحاظ سے جو آیت
ممدوحہ میں کما کے لفظ سے مستنبط ہوتی ہے ضروری تھا کہ محمدی خلیفوں کو موسوی خلیفوں
سے مشابہت و مماثلت ہو۔ سو اسی مشابہت کے ثابت اور متحقق کرنے کے لئے خدا تعالیٰ نے
قرآن شریف میں بارہ موسوی خلیفوں کا ذکر فرمایا جن میں سے ہر ایک حضرت موسیٰ کی قوم
میں سے تھا اور تیرھواں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا ذکر فرمایا جو موسیٰ کی قوم کا خاتم الانبیاء تھا مگر
در حقیقت موسیٰ کی قوم میں سے نہیں تھا اور پھر خدا نے محمدی سلسلہ کے خلیفوں کو موسوی
النور : ۵۶
سلسلہ کے خلیفوں سے مشابہت دے کر صاف طور پر سمجھا دیا کہ اس سلسلہ کے آخر میں بھی ایک
مسیح ہے اور درمیان میں باراں خلیفے ہیں تا موسوی سلسلہ کے مقابل پر اس جگہ بھی چوداں کا عدد
پورا ہو ایسا ہی سلسلہ محمدی خلافت کے مسیح موعود کو چودھویں صدی کے سر پر پیدا کیا کیونکہ موسوی
سلسلہ کا مسیح موعود بھی ظاہر نہیں ہوا تھا جب تک کہ سن موسوی کے حساب سے چودھویں
صدی نے ظہور نہیں کیا تھا ایسا کیا گیا تا دونوں مسیحوں کا مبدء سلسلہ سے فاصلہ باہم مشابہ ہو اور
سلسلہ کے آخری خلیفہ مجد دکو چودھویں صدی کے سر پر ظاہر کرنا تکمیل نور کی طرف اشارہ ہے
کیونکہ مسیح موعود اسلام کے قمر کا متمم نور ہے اس لئے اس کی تجدید چاند کی چودھویں رات
سے مشابہت رکھتی ہے اسی کی طرف اشارہ ہے اس آیت میں کہ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِهِ
کیونکہ اظہار تام اور اتمام نور ایک ہی چیز ہے۔ اور یہ قول کہ ليظهره على الاديان كل
الاظهار مساوی اس قول سے ہے کہ لیتم نوره كل الاتمام اور پھر دوسری آیت میں اس
کی اور بھی تصریح ہے اور وہ یہ ہے - يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ
نُوْرِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكُفِرُونَ کے اس آیت میں تصریح سے سمجھایا گیا ہے کہ مسیح موعود
چودھویں صدی میں پیدا ہوگا کیونکہ اتمام نور کے لئے چودھویں رات مقرر ہے۔ غرض جیسا
کہ قرآن شریف میں حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی بن مریم کے درمیان باراں خلیفوں کا ذکر
فرمایا گیا اور اُن کا عدد بارہ ظاہر کیا گیا اور یہ بھی ظاہر کیا گیا کہ وہ تمام بارہ کے بارہ حضرت
موسیٰ علیہ السلام کی قوم میں سے تھے مگر تیرھواں خلیفہ جو اخیری خلیفہ ہے یعنی حضرت عیسی
علیہ السلام اپنے باپ کے رو سے اس قوم میں سے نہیں تھا کیونکہ اس کا کوئی باپ نہ تھا جس کی
وجہ سے وہ حضرت موسیٰ سے اپنی شاخ ملا سکتا ۔ یہی تمام باتیں سلسلہ خلافت محمد یہ میں پائی
جاتی ہیں یعنی حدیث متفق علیہ سے ثابت ہے کہ اس سلسلہ میں بھی درمیانی خلیفے باراں ہیں
اور تیرھواں جو خاتم ولایت محمد یہ ہے وہ محمدی قوم میں سے نہیں ہے یعنی قریش میں سے
نہیں اور یہی چاہیے تھا کہ باراں خلیفے تو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی قوم میں سے
الصف : ١٠
الصف: 9
ہوتے اور آخری خلیفہ اپنے آباء واجداد کے رو سے اس قوم میں سے نہ ہوتا تا تحقق مشابہت ﴿۲۴﴾
اکمل اور اتم طور پر ہو جاتا ۔ سو الحمد لله والمنة کہ ایسا ہی ظہور میں آیا کیونکہ بخاری اور
مسلم میں یہ حدیث متفق علیہ ہے جو جابر بن سمرہ سے ہے اور وہ یہ ہے ۔ لا یزال الاسلام
عزيزا الى اثنا عشر خليفة كلهم من قريش يعنی بارہ خلیفوں کے ہوتے تک اسلام
خوب قوت اور زور میں رہے گا مگر تیرھواں خلیفہ جو مسیح موعود ہے اُس وقت آئے گا جبکہ اسلام
غلبۂ صلیب اور غلبہ دجالیت سے کمزور ہو جائے گا اور وہ بارہ خلیفے جو غلبہ اسلام کے وقت
آتے رہیں گے وہ سب کے سب قریش میں سے ہوں گے یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی
قوم میں سے ہوں گئے مگر مسیح موعود جو اسلام کے ضعف کے وقت آئے گا وہ قریش کی
الفاظ حدیث یہ ہیں ۔ عن جابر بن سمرة قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم
يقول لا يزال الاسلام عزيزا الى اثنى عشر خليفة كلهم من قريش متفق عليه
مشکوة شریف باب مناقب قریش۔ یعنی اسلام باراں خلیفوں کے ظہور تک غالب رہے گا اور وہ تمام
خلیفے قریش میں سے ہوں گے۔ اس جگہ یہ دعوی نہیں ہو سکتا کہ مسیح موعود بھی انہی باراں میں داخل
ہے کیونکہ متفق علیہ یہ امر ہے کہ مسیح موعود اسلام کی قوت کے وقت نہیں آئے گا بلکہ اس وقت آئے
گا جبکہ زمین پر نصرانیت کا غلبہ ہوگا جیسا کہ یکسر الصلیب کے فقرہ سے مستنبط ہوتا ہے۔ پس ضرور
ہے کہ مسیح کے ظہور سے پہلے اسلام کی قوت جاتی رہے اور مسلمانوں کی حالت پر ضعف طاری ہو
جائے اور اکثر ان کے دوسری طاقتوں کے نیچے اسی طرح محکوم ہوں جیسا کہ حضرت عیسی علیہ السلام
کے ظہور کے وقت یہودیوں کی حالت ہو رہی تھی ۔ چونکہ حدیثوں میں مسیح موعود کا خاص طور پر تذکرہ
تھا اس لئے باراں خلیفوں سے اس کو الگ رکھا گیا کیونکہ مقدر ہے کہ وہ نزول شدائد و مصائب
کے بعد آوے اور اس وقت آوے جبکہ اسلام کی حالت میں ایک صریح انقلاب پیدا ہو جائے اور
اسی طرز سے حضرت عیسی علیہ السلام آئے تھے یعنی ایسے وقت میں جبکہ یہودیوں میں ایک صریح
زوال کی علامت پیدا ہو گئی تھی پس اس طریق سے حضرت موسیٰ کے خلیفے بھی تیرہ ہوئے اور
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلیفے بھی تیرہ اور جیسا کہ حضرت موسیٰ سے حضرت عیسی علیہ السلام
چودھویں جگہ تھے ایسا ہی ضرور تھا کہ اسلام کا مسیح موعود بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے چودھویں
جگہ پر ہو اسی مشابہت سے مسیح موعود کا چودھویں صدی میں ظاہر ہونا ضروری تھا۔ منہ
قوم میں سے نہیں ہوگا کیونکہ ضرور تھا کہ جیسا کہ موسوی سلسلہ کا خاتم الانبیاء اپنے باپ کے
رو سے حضرت موسیٰ کی قوم میں سے نہیں ہے ایسا ہی محمدی سلسلہ کا خاتم الاولیاء قریش میں
سے نہ ہوا اور اسی جگہ سے قطعی طور پر اس بات کا فیصلہ ہو گیا کہ اسلام کا مسیح موعود اسی امت
میں سے آنا چاہئے کیونکہ جبکہ نص قطعی قرآنی یعنی گما کے لفظ سے ثابت ہو گیا کہ سلسلہ
استخلاف محمدی کا سلسلہ استخلاف موسوی سے مماثلت رکھتا ہے جیسا کہ اُسی کما کے لفظ
سے ان دو نبیوں یعنی حضرت موسیٰ اور حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کی مماثلت ثابت
ہے جو آیت كَمَا أَرْسَلْنَا إِلَى فِرْعَوْنَ رَسُولًا لے سے سمجھی جاتی ہے تو یہ مماثلت اسی
حالت میں قائم رہ سکتی ہے جبکہ محمدی سلسلہ کے آنے والے خلیے گزشتہ خلیفوں کا عین نہ
﴿۲۵﴾ ہوں بلکہ غیر ہوں ۔ وجہ یہ کہ مشابہت اور مماثلت میں من وجہ مغائرت ضروری ہے اور
کوئی چیز اپنے نفس کے مشابہ نہیں کہلا سکتی ۔ پس اگر فرض کر لیں کہ آخری خلیفہ سلسلہ محمد یہ
کا جو تقابل کے لحاظ سے حضرت عیسی علیہ السلام کے مقابل پر واقع ہوا ہے جس کی
جبکہ بوجہ کما کے لفظ کے جو آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ کے میں موجود ہے
محمدی سلسلہ کے خلیفوں کی نسبت وجو با وقطعاً مان لیا گیا ہے کہ وہ وہی خلیفے نہیں ہیں جو موسوی سلسلہ
کے خلیفے تھے ہاں ان خلیفوں سے مشابہ ہیں اور نیز ساتھ اس کے واقعات نے بھی ظاہر کر دیا ہے کہ وہ
لوگ پہلے خلیفوں کے عین نہیں ہیں بلکہ غیر ہیں تو پھر آخری خلیفہ اس سلسلہ محمدیہ کی نسبت جو مسیح موعود
ہے کیوں یہ گمان کیا جاتا ہے کہ وہ پہلے مسیح کا عین ہے؟ کیا وہ گما کے لفظ کے نیچے نہیں ہے؟ کیا یہ
سچ نہیں ہے کہ حسب منشاء کما کے لفظ کے محمدی سلسلہ کا مسیح اسرائیلی مسیح کا غیر ہونا چاہیے نہ عین ۔
عین سمجھنا تو قرآن کے منطوق نص پر صریح حملہ ہے بلکہ قرآن شریف کی صریح تکذیب ہے اور نیز
ایک بے جا تحکم کہ باراں خلیفوں کو تو حسب منشاء کما کے لفظ کے اسرائیلی خلیفوں کا غیر سمجھنا اور
پھر مسیح موعود کو جو سلسلہ موسویہ کے مقابل پر سلسلہ محمد یہ کا آخری خلیفہ ہے پہلے مسیح کا عین قرار دے
دينا وهذه نكتة مبتكرة وحجة باهرة ودرة من درر تفردت بها فخذوها بقوة
واشكروا الله بانابة ولا تكونوا من المحرومين۔ منه
المزمل : ۱۶ - النور : ۵۶
☆
تحفہ گولڑویہ
کے جیسا کہ سلسلہ موسویہ کے
نسبت یہ ماننا ضروری ہے کہ وہ اس اُمت کا خاتم الاولیاء ہے جیسا کہ
خلیفوں میں حضرت عیسی خاتم الانبیاء ہے۔ اگر در حقیقت وہی عیسی علیہ السلام ہے جو دوبارہ
آنے والا ہے تو اس سے قرآن شریف کی تکذیب لازم آتی ہے کیونکہ قرآن جیسا کہ گما
کے لفظ سے مستنبط ہوتا ہے دونوں سلسلوں کے تمام خلیفوں کو من وجہ مغائر قرار دیتا ہے اور یہ
ایک نص قطعی ہے کہ اگر ایک دنیا اس کے مخالف اکٹھی ہو جائے تب بھی وہ اس نص واضح کو رد
نہیں کر سکتی کیونکہ جب پہلے سلسلہ کا عین ہی نازل ہو گیا تو وہ مغائرت فوت ہو گئی اور لفظ کما
کا مفہوم باطل ہو گیا ۔ پس اس صورت میں تکذیب قرآن شریف لازم ہوئی ۔ و هذا باطل
وكلّما يستلزم الباطل فهو باطل ۔ یادر ہے کہ قرآن شریف نے آیت كَمَا اسْتَخْلَفَ
الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ لے میں وہی كَمَا استعمال کیا ہے جو آیت كَمَا أَرْسَلْنَا إِلى
فِرْعَوْنَ رَسُولًا میں۔ میں ہے۔ اب ظاہر ہے کہ اگر اہر ہے کہ اگر کوئی شخص یہ دعویٰ کرے جو آنحضرت صلی اللہ
علیہ وسلم مثیل موسیٰ ہو کر نہیں آئے بلکہ یہ خود موسیٰ بطور تناسخ آگیا ہے یا یہ دعویٰ کرے کہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ دعوی صحیح نہیں ہے کہ توریت کی اس پیشگوئی کا میں مصداق ہوں
بلکہ اس پیشگوئی کے معنے یہ ہیں کہ خود موسیٰ ہی آجائے گا جو بنی اسرائیل کے بھائیوں میں سے
ہے تو کیا اس فضول دعوے کا یہ جواب نہیں دیا جائے گا کہ قرآن شریف میں ہرگز بیان نہیں فرمایا
گیا کہ خود موسی آئے گا بلکہ کما کے لفظ سے مثیل موسیٰ کی طرف اشارہ فرمایا ہے۔ پس یہی
جواب ہماری طرف سے ہے کہ اس جگہ بھی سلسلہ خلفاء محمدی کے لئے گما کا لفظ موجود ہے۔
شیخ محی الدین ابن عربی اپنی کتاب فصوص میں مہدی خاتم الاولیاء کی ایک علامت لکھتے ہیں کہ
اس کا خاندان چینی حدود میں سے ہوگا اور اس کی پیدائش میں یہ ندرت ہوگی کہ اس کے ساتھ ایک
لڑکی بطور تو ام پیدا ہو گی یعنی اس طرح پر خدا اناث کا مادہ اس سے الگ کر دے گا۔ سواسی کشف
کے مطابق اس عاجز کی ولادت ہوئی ہے اور اسی کشف کے مطابق میرے بزرگ چینی حدود سے
پنجاب میں پہنچے ہیں ۔ منہ
النور : ۵۶ ۲ المزمل: ۱۶
اور یہ نص قطعی کلام الہی کی آفتاب کی طرح چمک کر ہمیں بتلا رہی ہے کہ سلسلہ خلافت محمدی
کے تمام خلیفے خلفاء موسوی کے مثیل ہیں۔ اسی طرح آخری خلیفہ جو خاتم ولایت محمد یہ ہے جو
مسیح موعود کے نام سے موسوم ہے وہ حضرت عیسیٰ سے جو خاتم سلسلۂ نبوت موسویہ ہے
مماثلت اور مشابہت رکھتا ہے۔ مثلاً دیکھو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کو حضرت یوشع بن نون
سے کیسی مشابہت ہے کہ انہوں نے ایسا ایک نا تمام کام لشکر اسامہ اور انبیاء کا ذبین کے مقابلہ
کا پورا کیا جیسا کہ حضرت یوشع بن نون نے پورا کیا۔ اور آخری خلیفہ سلسلہ موسوی کا یعنی
حضرت عیسی جیسا کہ اُس وقت آیا جبکہ گلیل اور پیلاطوس کے علاقہ سے سلطنت یہود کی
جاتی رہی تھی ایسا ہی سلسلہ محمدیہ کا مسیح ایسے وقت میں آیا کہ جب ہندوستان کی حکومت
مسلمانوں کے ہاتھ سے نکل چکی ۔
تیسرا مرحلہ یہ ہے کہ آیا یہ امر ثابت ہے یا نہیں کہ آنے والا مسیح موعود اسی زمانہ میں آنا
چاہیے جس میں ہم ہیں ۔ سو دلائل مفصلہ ذیل سے صاف طور پر ھل گیا ہے کہ ضرور ۔
وہ اسی زمانہ میں آوے۔
۔
ہے کہ
(1) اول دلیل یہ ہے کہ صحیح بخاری میں جو اصح الکتب بعد کتاب اللہ کہلاتی ہے
لکھا ہے کہ مسیح موعود کسر صلیب کے لئے آئے گا ۔ اور ایسے وقت میں آئے گا کہ جب
ملک میں ہر ایک پہلو سے بے اعتدالیاں قول اور فعل میں پھیلی ہوئی ہوں گی ۔ سواب
اس نتیجہ تک پہنچنے کے لئے غور سے دیکھنے کی بھی حاجت نہیں کیونکہ ظاہر ہے کہ عیسائیت
۲۶ کا اثر لاکھوں انسانوں کے دلوں پر پڑ گیا ہے ۔ اور ملک اباحت کی تعلیموں سے متاثر
ہوتا جاتا ہے ۔ صدہا آدمی ہر ایک خاندان میں سے نہ صرف دین اسلام سے ہی مرتد ہو
گئے ہیں بلکہ جناب سید نا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سخت دشمن بھی ہو گئے ہیں اور
اب تک صد ہا کتا بیں دین اسلام کے رڈ میں تالیف بھی ہو چکی ہیں اور اکثر وہ کتا بیں
تو ہین اور گالیوں سے پُر ہیں اور اس مصیبت کے وقت جب ہم گزشتہ زمانہ کی طرف
دیکھتے ہیں تو ہمیں ایک قطعی فیصلہ کے طور پر یہ رائے ظاہر کرنی پڑتی ہے کہ تیرہ سو برس کی
بارہ صدیوں میں سے کوئی بھی ایسی صدی اسلام کے مضر نہیں گزری کہ جیسے تیرھویں صدی
گذری ہے اور یا جواب گذر رہی ہے ۔ لہذا عقل سلیم اس بات کی ضرورت کو مانتی ہے کہ
ایسے پُر خطر زمانہ کے لئے جس میں عام طور پر زمین میں بہت جوش مخالفت کا پھوٹ پڑا
ہے اور مسلمانوں کی اندرونی زندگی بھی نا گفتہ بہ حالت تک پہنچ گئی ہے کوئی مصلح صلیبی فتنوں
کا فرو کرنے والا اور اندرونی حالت کو پاک کرنے والا پیدا ہو۔ اور تیرھویں صدی کے پورے
سو برس کے تجربہ نے ثابت کر دیا ہے کہ ان زہریلی ہواؤں کی اصلاح جو بڑے زور شور سے
چل رہی ہیں اور عام و با کی طرح ہر ایک شہر اور گاؤں سے کچھ کچھ اپنے قبضہ میں لا رہی ہیں
ہر ایک معمولی طاقت کا کام نہیں کیونکہ یہ مخالفانہ تاثیرات اور ذخیرہ اعتراضات خود ایک معمولی
طاقت نہیں بلکہ زمین نے اپنے وقت پر ایک جوش مارا ہے اور اپنے تمام زہروں کو بڑی قوت
کے ساتھ اگلا ہے اس لئے اس زہر کی مدافعت کے لئے آسمانی طاقت کی ضرورت ہے کیونکہ
لوہے کو لوہا ہی کاٹتا ہے۔ سو اس دلیل سے روشن ہو گیا کہ یہی زمانہ مسیح موعود کے ظہور کا زمانہ ہے۔
یہ بات بڑی سریع الفہم ہے جس کو ایک بچہ بھی سمجھ سکتا ہے کہ جس حالت میں علت غائی مسیح
کے آنے کی کسر صلیب ہے اور آج کل مذہب صلیب اُس جوانی کے جوشوں میں ہے جس سے
بڑھ کر اُس کی قوتوں کا نشو و نما اور اس کے حملوں کا طریق ہیبت نما ہونا ممکن نہیں : ہونا ممکن نہیں تو پھر اگر
☆
اس وجہ سے اس سے زیادہ سختی ممکن نہیں کہ جس قدر اسلام پر ابتلا آنا تھا آگیا اب اس سے زیادہ اس
امت مرحومہ پر ابتلا نہیں آسکتا کیونکہ اگر اس سے زیادہ مخالفت کی کامیابی ہو جائے تو قرائن قویہ
صاف گواہی دے رہے ہیں کہ اسلام کا بکلی استیصال ہو جائے۔ لہذا ضروری تھا کہ اس درجہ کے ابتلا
پر مسیح کا سر الصلیب آجاتا اور اس سے زیادہ اسلام کو خفت نہ اٹھانی پڑتی ۔ منہ
اس وقت میں خدا تعالیٰ کی طرف سے اس کی مدافعت نہ ہوتی تو پھر اس کے بعد کس وقت کی
انتظار تھی ؟ اور نیز جبکہ مسیح موعود کا صدی کے سر پر ہی آنا ضروری ہے اور چودھویں صدی
میں سے سترہ برس گزر گئے تو اس صورت میں اگر اب تک مسیح نہیں آیا تو ماننا پڑے گا کہ
خدا تعالیٰ کی مرضی ہے کہ اور سو برس تک یا اس سے بھی زیادہ اسلام کو نشانہ توہین و تحقیر رکھے
لیکن اس کسر صلیب سے میری مراد وہ طریق جہاد اور کشت و خون نہیں جو حال کے اکثر علماء کا
مد نظر ہے کیونکہ وہ لوگ تمام خوبیوں کو جہاد اور لڑائی پر ہی ختم کر بیٹھے ہیں ۔ اور میں اس بات کا
سخت مخالف ہوں کہ مسیح یا اور کوئی دین کے لئے لڑائیاں کر
☆
(۲) دوسری دلیل وہ بعض احادیث اور کشوف اولیاء کرام و علماء عظام ہیں جو اس
بات پر دلالت کرتے ہیں کہ مسیح موعود اور مہدی معہود چودھویں صدی کے سر پر ظاہر ہوگا ۔
چنانچہ حدیث الآيات بعد المأتین کی تشریح بہت سے متقدمین اور متاخرین نے یہی کی
ہے جو ماتین کے لفظ سے وہ مأتین مراد ہیں جو الف کے بعد ہیں یعنی ہزار کے بعد اس
طرح پر معنے اس حدیث کے یہ ہوئے کہ مہدی اور مسیح کی پیدائش جو آیات کبری میں سے
ہے تیرھویں صدی میں ہوگی اور چودھویں صدی میں اس کا ظہور ہوگا ۔ یہی معنے محققین
علماء نے کئے ہیں اور انہی قرائن سے انہوں نے حکم کیا ہے کہ مہدی معہود کا تیرھویں صدی
میں پیدا ہو جانا ضروری ہے تا چودھویں صدی کے سر پر ظاہر ہو سکے ۔ چنانچہ اسی بنا پر اور
اگر کسی کمزور یا نابینا کے کپڑے پر کوئی پلیدی لگ جائے یا وہ شخص خود کیچڑ میں پھنس جائے تو ہماری
انسانی ہمدردی کا یہ تقاضا نہیں ہو سکتا کہ ان مکر وہ اسباب کی وجہ سے اس کمزور یانا بینا کو قتل کر دیں بلکہ
ہمارے رحم کا یہ تقاضا ہونا چاہئے کہ ہم خود اُٹھ کر محبت کی راہ سے اُس کیچڑ سے اس عاجز کے پیر باہر
نکالیں اور کپڑے کو دھو دیں ۔ منہ