شحنۂِ حق
حصہ 3
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شحنه حق
کا گواہ نہیں ہوں حالانکہ ہمارے پوچھنے پر لالہ شرم پت اس تحریر کے شائع کرنے اور
ایسے اشتہار کے لکھنے سے سراسر انکاری ہے اور قسم کھا کر کہتا ہے کہ مجھے اس کی اطلاع
بھی نہیں بلکہ اس سے پہلے کئی دفعہ ہمارے رو برو اپنی مستعدی ظاہر کر چکا ہے کہ ان
الہامی پیش گوئیوں کو جن کا وہ گواہ ہے عام طور پر شائع کرے اور ایک دفعہ لیکھر ام
پشاوری قادیاں میں آ کر بہت کچھ اس کو بہکا تا رہا کہ شہادت الہامات سے انکار کرنا ۱۵
چاہیے مگر وہ دروغ صریح سے نفرت کر کے اس کے بیچ میں نہ آیا۔ اور اب بھی اگر
جلسہ عام میں قسم دے کر اس کو پوچھا جائے تو صفائی سے وہ بیان کر سکتا ہے کہ دیانند
کے مرنے کی خبر کئی دن پیش از موت اسے بتلائی گئی تھی اور خاص لالہ شرم پت کے
ایک بھائی پر جو ایک پیچدار اور پُر خطر مقدمہ چیف کورٹ میں دائر تھا اس کا انجام بھی
پیش گوئی کے طور پر اس پر ظاہر کیا گیا تھا۔ ایسا ہی دلیپ سنگھ کی دوصورتوں میں سے
ایک صورت یعنی موت یا بے عزتی اور نا کامی از سفر پنجاب اس کو اس وقت کھول کر سنا
دی گئی تھی کہ جب اس مصیبت کا نام و نشان موجود نہ تھا اور ایسی ہی اور بہت قبل از
وقوع باتیں اس پر ظاہر کی گئی تھیں جن باتوں کا وہ بڑی مضبوطی سے گواہ ہے مگر
تصدیق اس کی جلسہ عام میں قسم کے ساتھ ہونی چاہیے نہ یوں ہی متعصبانہ تحریروں کی
روبہ بازی سے ماسوا اس کے رسالہ سراج منیر بھی جو پیشگوئیوں پر مشتمل ہے اب
بہت جلد نکل کر دروغ گوؤں کا منہ کالا کرنے والا ہے۔
قوله ۔ ہم نے اپنے اشتہار میں ثابت کر دیا ہے کہ مرزا کے اشتہار ۱۸ اپریل ۱۸۸۶ء میں
پیشگوئی پسر موعود کا حمل موجودہ پر حصر رکھا گیا ہے جس میں سے آخرلڑ کی پیدا ہوئی۔
اقول ۔ وہ اشتہار جس میں ہماری طرف سے الہامی یا تشریح کے طور پر اس
شحنه حق
حصر کے لفظ موجود ہیں جو اسی حمل میں وہ لڑکا پیدا ہو گا اُس سے ہرگز ہرگز تخلف
نہیں کرے گا ضرور اس میں پیدا ہو جائے گا وہی اشتہار ایک جلسہ منعقد کر کے
بحاضری چند مسلمانوں اور ہندوؤں اور عیسائیوں کے پیش کر دینا چاہیئے تا
دروغگو کی سیاہ روئی سب پر کھل جائے لیکن اگر اشتہار کے پیش ہونے کے بعد
اشتہار کی عبارت سے یہی بات بہ بداہت ثابت ہوتی ہو کہ شاید وہ لڑکا اب ہو یا
بعد میں ہو تو پھر ایسے بے شرم دروغگو کے لئے کہ جو بر خلاف ہماری تشریح مندرجہ
اشتہار کے ناحق بار بار خلق اللہ کو دھوکا دے صرف لعنت اللہ علیہ کہنا کافی
نہیں ۔ بلکہ اس کو کسی قدر سزا دینا بھی ضروری ہے تا پھر آئندہ اپنی بے حیائی
دکھلانے کے لئے جرات نہ کرے ۔
قوله ۔ ایک ڈوم ٹکڑہ خوری گمنام نے مرزا کی تعریف میں دو ورق کا اشتہار
بعنوان رسالہ سرمہ چشم آر یہ سیاہ کیا ہے محض دنیا وی طمع میں اندھا ہو رہا ہے ۔ اس
کوتاہ اندیش نا معقول پر کیا بلا پڑی کہ مفت میں جھوٹ بول رہا ہے ۔
اقول ۔ یہ پاک سیرت را قم رسالہ جو شاید اپنے گمان میں اپنے تئیں کسی راجہ کا
بیٹا سمجھتا ہوگا ۔ ہم اس کو ہرگز ڈوم یا ڈوم کی ذریت نہیں کہیں گے ۔ خدا جانے یہ
کون ہے اور کس کا ہے مگر یہ یادر ہے کہ یہ شخص اپنے ان گندے الفاظ سے جو
کسی قدرا بھی ہم نے لکھے ہیں اور کسی قدر خلاف تہذیب اور سخت مکر وہ دیکھ کر
چھوڑ دیئے ہیں ایک نہایت عالی خاندان سید صاحب کی نسبت جو بڑے شریف اور
ایک شہر کے معزز اور نامور رئیس ہیں ازالہ حیثیت عرفی کا مرتکب ہو رہا ہے اور
خدائے تعالیٰ کا کا خوف تو اسے کا ہے کو ہوگا مگر دفعہ ۵۰۰ تعزیرات ہند اور کئی ایسے
شحنه حق
جرائم سے جن میں اس قسم کے یا وہ لوگ اکثر پھنس جایا کرتے ہیں اسے اندیشہ کرنا چاہیے۔
ہر چند ہم نے سید صاحب ممدوح کی خدمت میں بانکسار عرض کر دیا ہے کہ آپ ایسے
نا اہلوں کی دل آزار باتوں کو دل میں جگہ نہ دیں اور صبر و شکیب کو کام فرمائیں جیسا کہ طیبین
طاہرین آل رسول کریم قدیم سے کرتے چلے آئے ہیں اور یہی سید صاحب کی ذات ستودہ
صفات پر امید بھی ہے کیونکہ وہ نہایت شریف اور مہذب اور علوم وفنون سے آراستہ اور
بوجہ کامل لیاقت انگریزی دانی کے انگریزی دفتروں کے معزز عہدوں پر بھی سرفراز رہ چکے
ہیں اور اشتعالی حالت تو گویا فطرتی طور پر ان کی طبیعت سے مسلوب ہے مگر پھر بھی چونکہ
ایک مگس طینت کے قلم کا بخار کبھی کبھی اچھے اچھے قوم کے شریفوں کو بھی ساتھ کھینچ لیا کرتا ہے
اس لئے ہم بکمال ادب بخدمت شریف منشی جیوند اس صاحب اور دوسرے معزز آریہ
صاحبوں کی محض خیر خواہی کے طور سے عرض پرداز ہیں کہ ایسے خوش لہجہ آریہ کو اس بد زبانی
کی دھن سے روک دیں کہ اس کا نتیجہ اچھا نہیں اور گو ہماری ذات کی نسبت کوئی شخص برا کہے
یا بھلا افترا پردازیاں کرے یا جعلسا زیاں اسے اختیار ہے کیونکہ ہم مجازی حکومتوں کی
طرف رجوع کرنا نہیں چاہتے اور اپنا اور اپنے بدگو کا فیصلہ احکم الحاکمین پر چھوڑتے ہیں۔
لیکن ان نو خیزوں کو جو اپنی ہر یک تحریر میں آریوں کی نئی تہذیب کا چاند چڑھا رہے ہیں
دوسرے رئیسوں اور شریفوں اور معزز مسلمانوں کی ہتک اور توہین سے پر خطر رہنا
چاہیے تاکسی بیچ میں آکر بڑے گھر کی ہوا نہ کھانی پڑے کیا بحث اسی بات کا نام ہے کہ
گند بولیں اور بخش تولیں غرض ہر ایک منہ بگڑے اور بے راہ کے لئے قانونی تدارک موجود
☆
ہے۔ آئندہ حفتار بدست مختار۔
قوله - سرمه چشم آریہ میں نہ ہماری کسی کتاب کا حوالہ ہے نہ فصل و باب کا پتہ ہے۔ ۱۷
اقول ۔ کتنا جھوٹ ہے ۔ جس شخص کی دروغ گوئی اس حد کو پہنچ جائے تو اسے
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے اختیار “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
شحنه حق
کوئی کیا کہے۔ بھلا جس حالت میں جا بجا فریق مخالف کے انکار پر اس کی مسلم الثبوت
کتابوں کا فصل وصفحہ تک پتہ بتلا دیا گیا تو کیا ابھی ہم نے کتاب کا حوالہ نہ دیا۔ دیکھو
صفحہ (۷۳) سرمہ چشم آریہ ۔ ہاں جن باتوں کو لالہ مرلی دھر صاحب اس بالمواجہ بحث میں
آپ ہی مانتے گئے۔ ان کا حوالہ دینا داب مناظرہ کے خلاف اور ناحق کا طول تھا اگر وہ
انکار کرتے تو حوالہ بھی سن لیتے ۔ مگر تا ہم اجمالی طور پر ہر جگہ کہا گیا کہ یہ تمہارے عقائد و
اصول ہیں۔ چنانچہ جابجالالہ صاحب موصوف ان الزامات کا اقرار کرتے گئے اور کچھ بھی
چوں چرا نہ کیا۔ دیکھو صفحہ ۱۱۴ - ۱۷۹-۱۹۴-۲۰۴-۲۰۶ سرمہ چشم آریہ۔ ماسوا اس کے یہ
بات یادر ہے کہ ہم نے جس قدر آریوں پر رسالہ سرمہ چشم آریہ میں اعتراضات کئے ہیں
ان سب کو ہم نے ان کے لائق گرود یا نند کی ستیارتھ پرکاش سے اخذ کیا ہے تم ذرا منہ سے تو
یہ بات نکال کر دیکھو کہ ہم آریوں کے وہ عقائد نہیں ہیں پھر دیکھنا کہ کیسی خبر لی جاتی ہے
غضب کی ہٹ دھرمی ہے کہ جن عقائد اور اصولوں کو آپ ہی ہر کوچہ و بازار میں مشہور
کر چکے ہیں اب ان سے اِدھر اُدھر بھاگنا چاہتے ہیں مگر پھنسی ہوئی چڑیا اب بھاگے
کہاں ۔ اب تو دیانند کی جان کو رونا چاہئے جو تمہیں پھنسا کر آپ الگ ہو گیا اور وید کا
آخری نچوڑ یہ چھوڑ گیا کہ جیسے پر میشر خود بخو د ویسا ہی دنیا کا ذرہ ذرہ خود بخود۔
قوله تمام جہان میں جو علم و ہنر ظاہر ہو رہا ہے سب ویدا قدس کی بدولت ہے۔
اقول - ۔ ویدوں کے علوم وفنون کی حقیقت تو بہت سی کھل گئی اور کھلتی جاتی ہے۔ بھلا جن
ویدوں نے اس رنگا رنگ کی مخلوقات کے وجود میں اپنی فلاسفی یہ بتلائی کہ یہ سب چیزیں اور
سب روحیں یہاں تک کہ ذرہ ذرہ عالم کا اپنے وجود کا آپ ہی ربّ ہے کوئی ان کا موجد و پیدا
کننده و حقیقی سہارا نہیں ضرور ان میں اور علوم فنون بھی ہوں گے ایسے لائق ویدوں کا وجود کب
بے ہنر و علم رہ سکتا ہے اگر چہ ویدوں کی عجیب حکمت پر خود ذاتی طور پر ہمیں بہت سی اطلاع
ہے لیکن آریوں کے لائق پنڈت دیانند نے جو ستیارتھ پرکاش میں ویدک فلاسفی کا کچھ
شحنه حق
بیان کیا ہے اس سے ناظرین بطور نمونہ سمجھ سکتے ہیں کہ آریوں کا وید مقدس کسی عالی مرتبہ کی کتاب ہے۔ ۱۸
چنانچہ منجملہ ان کے ایک مسئلہ دائی وجوب تناسخ کو ہی دیکھو جس میں ویدک
☆
فلاسفی کے رو سے ہمیشہ روحوں کا اسی دنیا میں پھر پھر آنا اور بڑے بڑے عارف گیانی ۔ رکھی
اور دیوتے بننے کے بعد بھی ہمیشہ کتے بلے کیڑے مکوڑے بنتے رہنا واجب و لازم ہے
اس بدبختی کا اصل موجب یہ ہے کہ روحیں معدود اور پرمیشر پیدا کرنے سے عاجز بالکل
نا طاقت بلکہ کچھ بھی نہیں پھر اگر وہی مکتی یافتہ بار بار انسان کتا بلا نہ بنتے رہیں تو دنیا کیونکر
قائم رہے مگر اس اصل دلیل کو چھپا کر ایک جھوٹی دلیل وید کی طرف سے پیش کی گئی ہے کہ
مکتی خانہ میں ہمیشہ رہنے کے لئے انسانوں کے عمل وفا نہیں کر سکتے اور پرمیشر اتنا ہی
دے سکتا ہے جتنا کہ ان کا حق ہے کم و بیش نہیں بہت خوب۔
لیکن یہ تقریر اس صورت میں کچھ چسپاں ہو سکتی ہے کہ جب مکتی
( نجات ) کو ایک ایسی شے سمجھا جائے کہ جونون مرچ کی طرح بکتی ہے ۔ اور
☆
یوں تو آر یہ لوگ کہتے ہیں کہ تناسخ ضرور سچ ہے اور ایسا ہمیشہ کے لئے واجب الوقوع ہے کہ
مکتی کے بعد بھی اس سے پیچھا نہیں چھوٹتا لیکن بوجہ نادانی انہیں خیال نہیں کہ دائمی تناسخ کے
فٹ نوٹ ماننے سے تمام مقدسوں اور برگزیدوں کی ایسی بے ادبی ہوتی ہے کہ ہر ایک کے لئے قبول
کرنا پڑتا ہے کہ وہ بے شمار مرتبہ نجات پانے کے بعد بھی کیڑے مکوڑے بن چکے ہیں اور ابھی
آئندہ بنتے رہنے کا کچھ انتہا نہیں کیونکہ اگر یہ سب حیوانات کتے بلے گدھے سور وغیرہ بے شمار
مراتب مکتی کو پا چکے ہیں تو اس بات کے نہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں کہ کسی زمانہ میں یہی حیوانات
وید کے رشی یا اوتار وغیرہ بھی ہوں گے تو اس صورت میں تو آریوں کو قائل ہو جانا چاہیے کہ
ممکن ہے کہ در حقیقت یہ سب ان کے بزرگ ہی ہوں یا بعض ان میں سے تو ضرور ہی ہوں ۔
واضح رہے کہ ہم ایسے خیال کو نہایت خبیث اور دور از ادب سمجھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کسی پر ایسا
خوش ہو کر کہ اس کو مکتی دے کر پھر کسی وقت اس کو کتا بلا سؤ روغیرہ بنادے اس لئے ہم آریوں
کو محض نصیحت سے کہتے ہیں کہ اگر تم دوسرے پاک نبیوں کو گالیاں دیتے اور برا بھلا کہتے ہو 19
مگر اے بھلے مانسو تم اپنے وید کے رشیوں کی ایسی بے ادبی سے تو باز آؤ ۔ اگر حوالہ کے شائق
ہو تو دیکھو لائق پنڈت دیا نند کی ستیارتھ پرکاش اور اواگون کی بحث ۔ منہ
شحنه حق
میشر کو ایک بنیا قرار دیا جائے جو اُس جنس کو داموں کے موافق بیچتا ہے یا یہ
خیال کیا جائے کہ پرمیشر کا مکتی خانہ کرایہ پر چلتا ہے ۔ جتنے دنوں کا کرا یہ دیا
اتنے دن رہے اور پھر نکالے گئے ۔ اب ہم آریوں کے بڑے دستار بندوں
سے دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ کیا مکتی کی حقیقت میں یہی فلاسفی ہے جس کو آپ
کا وید مقدس سکھا رہا ہے کیا وید کا یہی علم و ہنر ہے جس پر نا ز کیا جا تا ہے سب
دانشمند جانتے ہیں کہ نجات کی جڑھ اور اس کا اصل نور جس سے یہ روشنی پیدا
ہوتی ہے یہی ہے کہ ماسوا اللہ سے انقطاع کلی ہو کر خدا تعالیٰ سے ایسا سچا تعلق
پیدا ہو جائے کہ وہ محبت اور عشق کے غلبہ سے ہر یک چیز پر بلکہ اپنی جان پر بھی
مقدم ہو جائے اور آرام اور انس اور شوق اور دل کی خوشی اُسی سے اور اُسی
19 کے ساتھ ہو اور جیسا کہ وہ حقیقت میں واحد لاشریک ہے ایسا ہی پیار کی نظر
سے بھی اپنی عظمت اور جلال اور ساری کامل صفتوں میں واحد لاشریک ہی نظر
آوے یہ نور نجات ہے جو اسی دنیا سے محبّ صادق کے ساتھ جاتا ہے اور اس
کے وجود میں جان کی طرح داخل ہو کر ہمیشہ اس کے ساتھ رہتا ہے سو جب کہ
شخص نجات یافتہ ہمیشہ کے لئے یہ علت موجبہ نجات اپنے ساتھ رکھتا ہے تو پھر یہ
وید کی کسی قسم کی عقلمندی ہے کہ باوجود موجو د تیت علت تامہ کے یعنی نو رنجات
۔
کے معلول تخلف یعنی نجات کا اس سے روا رکھتا ہے کیا کوئی آر یہ اپنے ویدوں
کی اس عجیب فلاسفی کو ہمیں سمجھا سکتا ہے ۔
اور پھر ثبوت تناسخ پر دلیل بھی کیا ہی عمدہ ستیارتھ پرکاش میں لکھی گئی
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے پر میشر “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
شحنه حق
کہ جب با لک پیدا ہوتا ہے تو اسی وقت اپنی ماں کا دودھ پینے لگتا ہے۔ سبب یہ کہ اس کو
پہلے جنم کا خیال بنا رہتا ہے پس اس سے ثابت ہو گیا کہ تناسخ سچ ہے۔ تعجب کہ ایسے تیز عقل
پنڈت نے کیوں حیض کے خون کو بھی جو پیٹ کے اندر بچہ کی خوراک بنتا ہے اسی پہلے جنم کی
یادداشت پر دلیل نہ ٹھہرائی تا بجائے ایک کے دو دلیل مل جاتیں ۔
☆
افسوس یہ لوگ تناسخ کے جال میں پھنس کر اور جونوں کے خیال محال میں
مبتلا ہو کر ایسے اس میں مدہوش ہوئے کہ پھر کسی چیز نامعلوم الاسباب کا سچا سبب
تلاش کرنے کے عادی ہی نہ رہے اور ویدوں کی گمراہ کنندہ تعلیموں نے ہزاروں
عمدہ اور دلر با فلسفی نکتوں سے ان کا منہ پھیر کر بار بار آواگون کے ہی گڑھے میں ڈالا
اور سارے عالم کے تعلیم خانہ میں سے صرف یہی ایک غلط حرف ان کے دل میں بیٹھ
گیا کہ دنیا کا وجود اور زمین و آسمان کا نمود فقط انسانی علموں کی شامت - کی شامت سے ہے نہ
کسی صانع کی حکمت کاملہ سے اگر بدکاریاں اور بدعملیاں نہ ہوں تو پھر گائے بیل
وغیرہ انسانی ضرورت کی چیزیں بھی نہ ہوں بلکہ خود انسان میں سے عورت کی قسم بھی
نہ ہوسو اسی وجہ سے یہ لوگ حکیمانہ اور باقاعدہ تحقیقاتوں سے ہمیشہ انحراف اختیار
کر کے بلکہ اس مذاق سے بالکل خالی اور بے بہرہ اور سادہ لوح رہ کر اپنی زندگی
کے قابل تفتیش راز اور دوسرے تمام مخلوقات کے بے انتہا اسرار کو یوں ہی کسی گزشتہ ۲۰
جنم کی شامت اعمال یا نکوئی افعال پر حمل کر کے پھر آئندہ اس میں کچھ جستجو ہی نہیں
کرتے اور اس طرح پر ایک جھوٹے اور بے اصل خیال کو مضبوط پکڑنے سے نہایت
سچی اور صحیح صداقتوں کے قبول کرنے سے محروم اور بے نصیب رہ جاتے ہیں ہر چند
اس عالم کا ہر ایک جوہر اور عرض ہزار ہا باریک حکمتوں اور لطیف بھیدوں اور
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے عملوں “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)
شحنه حق
حقیقتوں سے پُر ہے اور جو کچھ صانع نے جس جس جگہ رکھا ہے نہایت ہی
موزوں اور جواہرات حکمت و معقولیت سے بھرا ہوا ہے مگر ان کو رباطنوں کی
نظر میں یہ سب کچھ صرف گزشتہ جنموں کے نتائج کا ایک گڑ بڑ ہے اور اس سے
زیادہ کچھ نہیں اور پر میشر ایسا لا حاصل اور بے کار اور ایک فضول اور بے نفع
وجود ہے کہ نہ تو کبھی رحم اور فضل اور کرم اس سے ظہور میں آیا اور نہ کبھی
اس کو اپنی حکمت و قدرت دکھلانے کا موقع ملا اور نہ کبھی اس نے اپنے وجود
میں طاقت پائی کہ اپنی خدائی کے نشان ظاہر کرے ۔ عقل تو پکار پکار کر کہتی
ہے کہ یہ سب چیزیں خدائے تعالیٰ کے ملنے کا ہمارے لئے راہ بتانے والیں
اور اس کے احسانات کا ایک رشتہ قائم کرنے والی ہیں مگر ان کا وید کہتا ہے
کہ یہ کچھ بھی نہیں یہ سب کچھ اتفاقی ہے جو گزشتہ جنموں کی شامت سے ظہور پذیر
ہو رہا ہے ورنہ ایک قطرہ پانی کا بھی جس میں صد ہا کیڑے ہیں پرمیشر کی
طرف سے عطا نہیں ہوا بلکہ خود ان کیڑوں کی کسی پہلے زمانہ کی اپنی ہی
بداعمالی پانی کے وجود اور ہماری آب نو ب نوشی کا باعث ہو گئی ہے ۔ اب جن
کے پرمیشر کا یہ حال ہو کہ ایک قطرہ پانی پر بھی اختیار نہیں کہ خود بخود پیدا
کر سکے تو کیا ایسے ضعیف اور ناتواں کا نام پر میشر رکھنا جائے عا ر ہے یا
نہیں اور ایسا بد نصیب پر میشر کس تعریف اور شکر گزاری یا کسی مدح و ثنا
کے لائق ہو گا ۔ جس کی ملکیت ایک بوند پانی بھی نہیں ۔ ہائے افسوس ان
لوگوں نے الہی قدرتوں اور حکمتوں اور صنعتوں کو اواگون اور وید کی
محبت میں پھنس کر کیسا خاک میں ملا دیا ہے ۔ صرف ایک تناسخ کے بیہودہ
خیال سے ہزارہا صداقتوں کا خون کرتے جاتے ہیں اور فلسفی اور
شحنه حق
طبعی تحقیقاتوں کی طرز پر کسی چیز یا عارضہ کا حقیقی سبب ہرگز تلاش نہیں کرتے۔
یہ قاعدہ کی بات ہے کہ کسی امر مجہول کی واقعی حقیقت دریافت کرنے
کے لئے بڑی وسیع تحقیقات کی جاتی ہے۔ اور ایک جزئی کی خاطر تمام
جزئیات پر نظر ڈالنی پڑتی ہے اور محققانہ نگاہ سے دیکھا جاتا ہے کہ یہ خاص ﴿۲۱﴾
جزئی جس کا کوئی حال یا عارضہ متنازعہ فیہ قرار دیا گیا ہے ۔ کیا اس کی یہ
خاصیت جس میں نزاع کی گئی ہے اسی کی ذات تک محدود ہے یا ایک عام
بات ہے جو دوسری کئی جزئیات میں یا جمیع جزئیات میں پائی جاتی ہے ۔ پھر
اگر کھوج لگاتے لگاتے اس حد تک پہنچ جائیں جو اس جزئی کا اس حال یا
عارضہ متنازعہ فیہ میں دوسری جزئیات سے ممتاز ہونا ثابت ہو جائے یا دوسری
جزئیات اس کے شریک نکل آئیں یعنی جیسی کہ صورت ہو اس پر عمل کیا جاتا
ہے اور ناحق ایک عام کو خاص یا خاص کو عام نہیں بنایا جا تا لیکن اس فلسفیانہ
طرز سے دیا نندی پالسی الگ ہی ہے ۔ خیال کرنا چاہیے کہ اس بندہ خدا نے
تناسخ کے بارے میں کیا شستہ ثبوت دیا ہے جس کے پیش کرنے کے وقت نہ تو
یہ سوچا کہ یہ جو دعویٰ کیا گیا ہے کہ ضرور نوزاد بچہ اپنی ماں کے پستان کی
طرف ہی جاتا ہے نہ کسی اور طرف ۔ یہ دعوئی دراصل صحیح ہے یا غلط اور نہ یہ
خیال کیا کہ جیسے میرا دعوئی عام ہے دلیل جو پیش کرتا ہوں وہ بھی عام ہے یا
نہیں خیر اگر اس نے نہ سوچا اور نہ سمجھا تو اب ہم ہی دیا نندی منطق کا نمونہ
ظاہر کرنے کے لئے اس کی قلعی کھول دیتے ہیں ۔ سو واضح ہو کہ یہ دعوی کہ
یہ
جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو اسی وقت اپنی ماں کا دودھ پینے لگتا ہے یہ
شحنه حق
در اصل دعوی ہی فاسد ہے کیونکہ مشاہدہ کے رو سے فقط اتنا مسلم ہے کہ بچہ
به سبب زندہ اور جاندار ہونے کے غذا کا طالب ہوتا ہے لیکن یہ ہرگز نہیں مانا
جا سکتا کہ خواہ نخواہ ماں کے پستان ہی کی طرف دوڑے بلکہ بہ بداہت ثابت
ہے کہ اس وقت وہ ایک سادہ نفس ہوتا ہے اور جس عادت پر وہ لگا دیا
جائے اسی پر لگ جاتا ہے اور اسی کو پختہ طور پر پکڑ لیتا ہے مثلاً اگر بچہ کو پیدا
ہونے کے بعد بتی سے یا نلی سے دودھ پلانا شروع کر دیں تو فی الفور اسی
طرح سے پینا شروع کر دیتا ہے پھر ممکن نہیں کہ بآسانی ماں کے پستان کی
طرف رخ بھی کریں مگر شاید بڑی مشقت اور مصیبت کے بعد پہلی عادت کو
چھوڑے اور دوسری عادت کو پکڑے ۔ یہ تو سچ ہے کہ پیدا ہونے کے بعد غذا
کی طرف بچہ کی خواہش جنبش کرتی ہے مگر وہ خواہش فقط در داشتہا سے پیدا
ہوتی ہے نہ کسی اور سبب سے اور تجارب روز مرہ صاف اور صریح شہادت
دیتے ہیں کہ انسان یا حیوان یا کسی پرند یا کسی کیڑے مکوڑے کا پیدا ہونے
کے بعد اپنی غذا کی طرف توجہ کرنا حقیقت میں ایک میل طبعی ہے جو حکیم مطلق
۲۲ نے اپنی حکمت کا ملہ کی وجہ سے ہر ایک جاندار میں بلکہ نبا تات و جمادات کی
فطرت میں بھی رکھی ہوئی ہے تا وہ بالطبع اپنی اُس غذا کے طالب ہوں جو
ان کے مناسب حال ہے ۔ اسی وجہ سے ہر یک چیز اپنے اپنے طور پر جو
اس کے وجود کی بناوٹ میں مقرر کیا گیا ہے تحصیل غذا کے لئے میل کرتی
ہے اور جیسے ایک بچہ انسان یا حیوان کا غذا کو حاصل کرنا چاہتا ہے ایسا ہی
درختوں اور بوٹیوں کی جڑھیں بھی تخمی حالت سے آگے قدم رکھتی ہیں اور
شحنه حق
قوت نامیہ کا پردہ تو وہ پاتی ہیں اپنی غذا کو جو پانی ہے اپنی طرف کھینچنا شروع
کر دیتی ہیں اور وہ بڑھیں اپنی قوت جاذبہ سے دور دور سے پانی کھینچ لاتی
ہیں ۔ غرض حکمت کا ملہ الہیہ سے ہر ایک چیز میں تحصیل غذا کے لئے پہلے ہی سے
ایک قوت رکھی جاتی ہے خواہ وہ چیز پتھر ہو یا درخت یا انسان یا حیوان
در حقیقت یہ سب ایک ہی قوت کی تحریکوں سے حصول غذا کے لئے متوجہ کی جاتی
ہیں اور اس بات کے جواب میں کہ کیوں یہ چاروں قسم کی چیزیں غذا کی طالب
ہیں کوئی جدا جدا بیان نہیں تا کسی جگہ پہلے جنم کی یادداشت اور اس کا خیال بنا
رہنا سمجھا جائے اور کسی جگہ کوئی اور وجہ بتلائی جائے بلکہ در حقیقت ان چاروں
چیزوں کا تحصیل غذا کے لئے میل کرنا ایک ہی باعث سے ہے یعنی فطرتی قوت
جو وجود پیدا ہونے کے ساتھ ہی اس میں پیدا ہو جاتی ہے اور اسی کی طرف اس
پاک اور مقدس کلام میں اشارہ ہے جو فلسفی صداقتوں سے بھرا ہوا ہے جیسا کہ
و ہ جل شانہٗ فرماتا ہے اَعْطَى كُلَّ شَيْ خَلْقَهُ ثُمَّ هَدَى یعنی تمہارا وہ
خدا ہے جس نے ہر یک چیز کو مناسب حال اس کے وجود بخشا پھر غذا وغیرہ کی
طلب کے لئے جس پر اس کی بقا موقوف ہے اس کے دل میں آپ خواہش
ڈالی ۔ سو یہی صداقت حقہ ہے جس کو ایک قاعدہ کلی کے طور پر اللہ جل شانہ
نے اپنی کتاب عزیز میں بیان فرما دیا ہے ۔ نا دانوں اور جاہلوں کی نظر
محیط نہیں ہوتی اس لئے وہ فقط ایک جزئی کو دیکھ کر اپنی غرض فاسد کے
مطابق اس کے لئے ایک جھوٹا منصوبہ گھڑ لیتے ہیں اور دوسرے جزئیات
کو جو اسی کے شریک ہیں چھوڑ دیتے ۔ ایسی ہی دیا نندی فلاسفی ہے
اطه : ۵۱
شحنه حق
جو آنکھیں بند کر کے وید کی خاطر گھڑی گئی ہے ۔ بھلا کوئی سوچے کہ پہلے جنم کی
یادداشت کہاں ہے اور کس دلیل سے سمجھی گئی کیا یہ سچ نہیں کہ ہمیشہ دیکھا جاتا
ہے اور روزمرہ کے تجارب اس پر شاہد ہیں کہ جن بچوں کو پیدا ہونے کے بعد
۲۳) بکری کے پستان پر لگایا جائے پھر وہ کسی عورت کے پستان سے دودھ پینا نہیں
چاہتے اور جن کو مثلاً انگریزی شیشی پر لگایا جائے ان کے لئے ماں کا یا بکری کا
دودھ پینا ایسا مشکل کہ گویا موت ہے ہزار حیلہ کرو اس طرف رخ بھی نہیں
کرتے ۔ اب اگر دیا نندی مسئلہ سچا ہوتا تو چاہیے تھا کہ کوئی لڑکا بجز ماں کے
پستان کے اور کسی طور سے دودھ نہ پیتا ۔ سونو زاد بچوں کی یہ مذکورہ بالا عادت
ابطال تناسخ پر دلیل ہے نہ کہ ثبوت تناسخ پر کوئی دلیل اس سے پیدا ہو سکے ۔
اب دعوی کی خوبی کا تو بیان ہو چکا ۔ دیانندی دلیل کی بھی کیفیت سنیئے ۔ وہ کہتے
ہیں کہ ماں کا دودھ پینا یہ پہلے جنم کا خیال ہے ۔ میں کہتا ہوں کہ اگر ویدوں کی
یہ دلیل سچی ہوتی تو پھر اصول تناسخ کا یہ چاہیے تھا کہ ہر یک جاندار کا بچہ اپنے
پہلے جنم میں بھی اسی نوع میں سے ہوتا ہے جس میں اب پیدا ہوا ہے کیونکہ ہم
دیکھتے ہیں کہ انسان کا بچہ پیدا ہونے کے بعد دودھ کا محتاج ہوتا ہے اور مرغ کا
بچہ پیدائش کے بعد دا نہ مانگتا ہے جو تک کا بچہ مٹی کھاتا ہے اور شہد کی مکھی کا بچہ
شہد سے خوراک پاتا ہے سو اگر یہ میل طبعی نہیں ہے بلکہ بقول دیانند پہلے جنم کا
خیال بنا ہوا ہے تو اس سے لازم آتا ہے کہ انسان کا بچہ اپنے پہلے جنم میں ضرور
انسان ہی ہو کچھ اور نہ ہو ۔ ایسا ہی یہ بھی واجب ٹھہرتا ہے کہ مرغ کا بچہ