شحنۂِ حق

حصہ 4

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شحنه حق
بھی اپنے پہلے جنم میں ضرور مرغ ہی ہو اور جونک کا بچہ اپنے پہلے جنم میں جونک ہی ہو نہ
اور کچھ اور مکھی کا بچہ اپنے پہلے جنم میں لکھی ہی ہو نہ کچھ اور کیونکہ یہ سب مختلف قسم کے
جاندار پیدا ہونے کے بعد اسی طور اور اسی قسم کی غذا کو طلب کرتے ہیں جو ان کی نوع
کے لئے مقرر ہے۔ اب دیکھا ویدک فلاسفی کی کیسی قلعی کھل گئی اب ہم اگر ایسی فلاسفی کو
دور سے سلام نہ کریں تو اور کیا کریں کیوں لالہ صاحب؟ یہ وہی دیدوں کے علوم ہیں
جن سے تمام دنیا فیض یاب ہوئی ہے۔ روح کا شبنم کی طرح زمین پر گرنا اور پھر ٹکڑے
ٹکڑے ہو کر کسی گھاس پات پر پھیلنا اور پھر وہی بچہ پیدا ہونے کا موجب ہونا جیسا کہ
رساله سرمه چشم آریہ کے صفحہ ۷۳ میں اور صفحہ ۲۶۳ ستیارتھ پر کاش میں مفصل درج ہے یہ
ویدوں کے ذریعہ سے ہی علوم وفنون حاصل ہوئے ہیں عجیب تر یہ کہ ایسی بوٹیوں کو
شوہر دار عورتیں ہی کھاتی ہیں کبھی باکرہ اور عقیمہ عورتیں یا مرد نہیں کھا لیتے تا ان سب کو حمل
ٹھہر جائے ایسی گھاس پات کو دیا نند بھی کھا لیتا تو ایک تماشا ہوتا اور ویدوں کے گن خوب
ظاہر ہوتے قربان جائیں ایسے ویدوں پر بھلا کس حکیم یا فیلسوف کی بلا کو بھی خبر تھی کہ
روح بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو کر سبز کھیتوں پر پڑا کرتی ہے اور پھر وہ سب ٹکڑے کوئی عورت
کھا جاتی ہے اس سے حمل ہوتا ہے مردوں کو ایسی روحانی غذا سے کچھ حصہ نہیں یوں ہی بلا ۲۴
دلیل بچوں کو اپنے باپوں سے اخلاق وغیرہ میں روحانی مشابہت ہوتی ہے اس سے بڑھ
کر ویدوں کے جامع العلوم ہونے پر اور کیا دلیل ہو ۔ گو تم رکھی جو دیدوں کو سراسر دور از
صداقت اور طفلا نہ خیالات سمجھتا تھا کیا یہ حکمت کی باتیں اس کو نہ ملیں تا وہ بھی ان پر
فدا ہو جاتا ۔ دیکھو بدھ شاستر (ادھیا ۲ سوتر ۱ ) دیا نند کو بھی مچھلی کی طرح پتھر چاٹ کر
اخیر پر یہ کہنا پڑا کہ اب میرا ایمان ویدوں پر نہیں رہا۔ دیکھو پر چہ دھرم جیون ۱۸۸۶ء

شحنه حق
اس وقت مجھے ایک اور پنڈت صاحب بھی یاد آ گئے جن کا نام کھڑک سنگھ ہے
یہ صاحب ویدوں کی حمایت میں بحث کرنے کے لئے قادیان میں آئے اور
قادیان کے آریوں نے بہت شور مچایا کہ ہمارا پنڈت ایسا عالم فاضل ہے کہ
چاروں ویدا سے کنٹھ ہیں ۔ پھر جب بحث شروع ہوئی تو پنڈت صاحب کا ایسا
برا حال ہوا کہ نا گفتہ بہ اور سب تعریفیں وید کی بھول گئے دنیا طلبی کی وجہ سے
اسلام تو قبول نہ کیا مگر قادیان سے جاتے ہی وید کو سلام کر کے اصطباغ لے
لیا اور اپنے لیکچر میں جو ریاض ہند اور چشمہ نو را مرتسر میں انہوں نے چھپوایا
ہے صاف صاف یہ عبارت لکھی کہ وید علوم الہی اور راستی سے بے نصیب ہیں
اس لئے وہ خدا کا کلام نہیں ہو سکتے اور آریوں کا ویدوں کے علم اور فلسفہ اور
قدامت کے بارے میں ایک باطل خیال ہے اس نازک بنیاد پر وہ حال اور
ابد کے لئے اپنی امیدوں کی عمارت اٹھاتے ہیں اور اس ٹمٹماتی ہوئی روشنی
کے ساتھ زندگی اور موت پر خوش ہیں ۔
بالآخر اگر ہم ان سب واقف کاروں کی شہادت اور خود وید کی غلط فلاسفی
سے قطع نظر کر کے قبول بھی کر لیں کہ اگر ؟ چه وید دینی صداقتوں سے خالی ہیں اور
بظاہر ان میں کوئی اور علوم وفنون بھی نہیں پائے جاتے مگر معماری و نجاری کے
متعلق بعض علوم صنعت ان کے تہہ کے اندر چھپے ہوئے ہیں تو اس سے اگر کچھ
ثابت بھی ہو تو یہی ثابت ہو گا کہ وید کسی لوہار یا معمار کے پرانے خیالات ہیں ۔
یہ جو بیان کیا جاتا ہے کہ جس قدر ہندوؤں کے ہاتھ میں علوم طبعی
و طبابت و هیئت و غیرہ ہیں یہ سب در حقیقت وید ہی سے نکلے ہیں یہ بیان

شحنه حق
ویدوں کے لئے کچھ موجب عزت نہیں بلکہ باعث رسوائی و ذلت ہے کیونکہ اگر یہ
فرض بھی کر لیا جائے کہ ہندی علوم کا مخرج و مبدء وید ہی ہیں تو پھر وہ ساری ۲۵
غلطیاں جونئی روشنی کی فلاسفی نے ان پرانے علموں میں نکالی ہیں وہ سب داغ
ملامت کی طرح وید کی پیشانی پر وارد ہوں گی ۔ ہم ناظرین کو یقین دلاتے ہیں کہ
ویدوں میں بجز مشر کا نہ تعلیم کے کوئی معرفت اور حکمت کا بیان نہیں ۔ سب سے
پہلے کتاب الہی اپنی اسی ذمہ واری میں آزمائی جاتی ہے کہ وہ معارف دینی کو
جیسا کہ ان کی ضرورت ہے تفصیل و توضیح سے بیان کرے نہ یہ کہ دعویٰ تو کرے
دینی رہنما ہونے کا اور پھر عاجز ہو کر کہے کہ یہ تو نہیں مگر ریل کا انجن مجھے ضرور
بنانا آتا ہے بھلا اگر آریوں کو خدائے تعالیٰ نے کچھ بھی غیرت کا مادہ بخشا ہے تو
قرآن شریف کی ان دو آیات کا ہی مضمون کسی اپنے وید سے بحوالہ نام وید وانو
کا وسکت و غیرہ نکال کر دکھلائیں ۔ چنانچہ ان میں سے ایک یہ ہے۔ لَا تَسْجُدُوا
لِلشَّمْسِ وَلَا لِلْقَمَرِ وَاسْجُدُوا لِلَّهِ الَّذِي خَلَقَهُنَّ الجزءو نمبر ۲۴۔
تم نہ سورج کی پرستش کرو اور نہ چاند کی بلکہ فقط اس ذات قدیم کی پرستش کر و جس
نے ان تمام علوی وسفلی چیزوں کو وجود بخشا ہے ۔ ہم بدعویٰ کہتے ہیں کہ ویدوں
میں مضمون اس صداقت کا ہر گز نہیں نکلے گا ۔ کیونکہ انہوں نے اپنے پرمیشر کی
دونوں ٹانگیں توڑ رکھی ہیں نہ وہ اپنی پرستش میں شراکت غیر سے محفوظ ہے نہ اپنی
قدامت اور غیر مخلوق ہونے میں ۔
دوسری آیت یہ ہے ۔ اِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَائِ
ذِي الْقُرْبی کے الجز ۱۴ ۔ خدا کا تمہیں یہ حکم ہے کہ تم اس سے اور اس کی خلقت سے
ا حم السجدة : ٣٨ النحل : ٩١

شحنه حق
عدل کا معاملہ کرو یعنی حق اللہ اور حق العباد بجالاؤ اور اگر اس سے بڑھ کر ہو سکے تو
صرف عدل بلکہ احسان کرو یعنی فرائض سے زیادہ اور ایسے اخلاص سے خدا کی
بندگی کرو کہ گویا تم اس کو دیکھتے ہو اور حقوق سے زیادہ لوگوں کے ساتھ مروت و
سلوک کرو اور اگر اس سے بڑھ کر ہو سکے تو ایسے بے علت و بے غرض خدا کی عبادت
اور خلق اللہ کی خدمت بجالاؤ کہ جیسے کوئی قرابت کے جوش سے کرتا ہے۔
قوله - اکثر عیسائی اور اہل اسلام بھی متفق ہیں کہ سب علوم وفنون آریوں
سے تمام جہان میں پھیلے ہیں ۔ اقول ۔ اول تو یہ بات ہی غلط ہے کیوں کہ
﴿۲۶﴾ انگریزوں کا اس بات پر اتفاق ہو چکا ہے کہ انگلستان میں علوم وفنون کا پودہ
عرب کے عالیشان مدارس سے آیا ہے اور دسویں صدی میں جب کہ یورپ
جہالت میں پڑا ہوا تھا ۔ اہل یورپ کو تاریکی جہالت سے علم عقل کی روشنی
میں لانے والے مسلمان ہی تھے ۔ (دیکھو صفحہ ۹۵ کتاب جان ڈیون
پورٹ صاحب ) ایسا ہی رائے بہادر ڈاکٹر چیتین شاہ صاحب آنریری
سرجن اور ڈاکٹر دتا مل صاحب سول سرجن پنجاب ریو یو جلد نہم میں لکھتے
ہیں کہ اہل یورپ کو اس سے انکار نہیں ہو سکتا کہ تمام علوم فلسفه طب وغیرہ
بذریعہ اہل عرب ان تک پہنچے ہیں ۔ کمسٹری یعنی علم کیمیا بھی اہل یورپ نے
عروج سلطنت اسلامیہ میں عربوں سے حاصل کیا ہے ۔ اگر چہ ہندی طبابت نے
( جو بزعم آریوں کے ویدوں سے لی گئی ہے ) جو ہماری اپنی وطنی طبابت ہے
یونانی اور انگریزی طبابت سے کوئی چیز عاریتاً نہیں لی لیکن یہ اس کا مستعار نہ
لینا اس کے فخر کا باعث نہیں ہو سکتا کیونکہ اس میں اسی قدر نقص اور خرابیاں
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نہ صرف “ ہونا چاہیے۔(ناشر)

شحنه حق
بھی باقی ہیں ۔ یہ نقصان اس لئے رہ گیا کہ یونانی خیالات ہندوستان میں اور
ہندی خیالات یونان میں بسبب نہ ہونے ذریعہ مثل چھا پہ وغیرہ کے کم پہنچ سکے
تمام ہوا کلام دونوں ڈاکٹر صاحبوں کا ۔ مگر میں پوچھتا ہوں کہ یہ نقصان ہندی
طبابت میں کیوں رہ گیا ۔ ویدوں سے کیوں درست نہ کر لیا گیا ۔ اب دیکھنا چاہیے
کہ اگر ہم ہندی علوم کو جو آریہ دیس میں ابتدا سے چلے آتے ہیں جن کی اب
تاڑ تاڑ غلطیاں نکل رہی ہیں ویدوں کی طرف منسوب بھی کر دیں تو کیا اس سے
ویدوں کی عزت ثابت ہوتی ہے یا بے عزتی ۔
قوله - مرزافن و فریب اور دروغ گوئی میں یکتا ہے مکتوب الیہ کو ( یعنی جس کی
طرف حساب کرنے کے لئے خط لکھا گیا تھا ) تعلیم دیتا ہے کہ تم نے یہ جھوٹ بولنا
اور یوں کرنا اور ووں کرنا ۔
اقول ۔ اس اعتراض کی اصلیت صرف اس قدر ہے کہ انبالہ چھاؤنی میں
کئی ایک خط میں نے ایک ہندو دکاندار کی طرف بمراد تصفیہ ایک پرانے
بر داشتی حساب کے جس کا یوں ہی مدت تک ملتوی پڑے رہنا قرین مصلحت
نہیں تھا لکھے تھے اور اس دکاندار کو بلایا تھا کہ اب حساب دیر کا ہو گیا ہے ۔
تم ٹو نبو ساتھ لاؤ اور جو کچھ حساب نکلتا ہے لے جاؤ اور ٹو نبو دے جاؤ ۔
اگر چہ ٹھیک ٹھیک یا د نہیں مگر خیال کیا جاتا ہے کہ شاید ان خطوط میں سے کسی
خط میں یہ بھی لکھا گیا ہو کہ تم نے حساب کے لئے بلائے جانے کا حال ظاہر نہ ﴿۲۷﴾
کرنا ۔ اب معترض خیانت پیشہ جس نے سرقہ کے طور پر لالہ بشن داس
مکتوب الیہ کے صندوق سے خط چورائے ہیں اس اصل حقیقت میں تحریف

شحنه حق
و تبدیل کر کے اور اپنی طرف سے کچھ کا کچھ تو دہ طوفان بنا کر اور بات کو کہیں
سے کہیں لگا کر یہ اعتراض کرتا ہے کہ گویا ہم نے یہ مکر وفریب کیا اور جھوٹ بولا
اور جھوٹ کی ترغیب دی ۔ پس اول تو ہم آ ر یہ صاحبوں کے شریف لوگوں پر جن
کو اپنی سوسائٹی کی عزت اور نیک نامی کا خیال ہے ظاہر کرتے ہیں کہ جس نا جائز
طور سے یہ خطوط حاصل کئے گئے ہیں وہ یہ ہے کہ لالہ بشن داس مکتوب الیہ کی
دکان پر ایک کیسوں والے آریہ نے ( جواب با وانا تک صاحب سے بیزار ہو کر
دیا نندی پنتھ میں داخل ہو گیا ہے ) ایک دو آریہ اوباشوں کی رازداری و
تحریک سے بیٹھنا شروع کیا ایک دن بشن داس اس دیا نندی تا نتیا بھیل کے
اعتبار سے جیسا کہ دوکانداروں کی عادت ہے اپنی دکان کو کھلی چھوڑ کر کسی کام
کے لئے بازار میں نکلا اس کے جانے کے ساتھ ہی سکھ صاحب نے اس کے
صندوق کو ہاتھ مارا شاید اس دست درازی سے نیت تو کسی اور شکار کی ہوگی
کیونکہ اسے معلوم تھا کہ یہ مالدار آدمی ہے مگر لالہ بشن داس کی قسمت اچھی تھی
کہ اس جلدی میں زیور تک جو صندوق میں پڑا ہوا تھا ہاتھ نہ پہنچا صرف دو خط
ہاتھ میں آگئے جن کو اس کے انہیں ہم مشورہ یا روں نے جو ایک ہی سانچے کے
ہیں بہت سی خیانت اور یا وہ گوئی کے ساتھ چھاپ دیا اور حیا اور شرم سے الگ
ہو کر ایک بے اصل تراش خراش سے ایک نا واجب اعتراض ہم پر بنایا اور جس
شنیع کام کا آپ ارتکاب کیا اس کی طرف ذرہ بھی خیال نہ آیا۔ ہم لاہور کے
معزز آریہ سماج والوں کو اس طرف توجہ دلاتے ہیں کہ ان لوگوں کی جلدی سے
خبر لیں ورنہ جن نالائق منصوبوں اور بُرے خیالات کی اس سماج میں کھچڑی

شحنه حق
پکتی رہتی ہے اس کا انجام ہرگز بہتر نہیں ہوگا ۔ کیا یہ بات قرین قیاس نہیں کہ
جس نے آج یہ واردات کی کل اس سے بڑھ کر کوئی چاند چڑھائے گا ۔ کیا
انہیں کرتوتوں سے آریہ سماج روشن ہو جائے گی ۔ کیا چوروں کے سو دن
کے بعد ایک دن کسی سادھ کا نہیں آئے گا ۔ اسی واردات کو دیکھئے کہ لالہ
بشن داس نے اپنی شرافت سے صبر کیا اور مقدمہ کو عدالت تک نہ پہنچایا ورنہ
سکھ صاحب اور اس کے رفیقوں کو بیگا نہ صندوق میں ہاتھ ڈالنے کا ابھی مزہ ۲۸
معلوم ہو جاتا ۔ ہماری دانست میں یہ مقدمہ اب بھی دائر ہونے کے لائق ہے
کیونکہ گولاله بشن داس کے زیور وغیرہ کا کچھ نقصان نہیں ہوا ۔ خیر گیری مگر
☆
خطوط کی چوری بھی حسب قانون مروجہ انگریزی ایک چوری ہے ۔ جس کی سزا
میں شاید تین سال تک قید ہے مسروقہ خطوں کے پیش ہونے سے ثابت
ہو سکتا ہے کہ ان خطوط میں کوئی بھی ایسی تحریر نہیں تھی جو اس سکھ یا اس کے
دوسرے یاروں سے کچھ تعلق رکھتی ہو بلکہ وہ صرف ا رف ایک حسابی معاملہ کے خطوط
تھے جو فقط لالہ بشن داس کی ذات سے تعلق رکھتے تھے اور اس کی رنج کے
مطالب پر مشتمل تھے جن کا بے اجازت کھولنا بھی ایک جرم تھا اب انصاف کی
جگہ ہے کہ جن لوگوں کے اپنے ذاتی چال چلن کا یہ حال ہو کہ چوری تک حلال
ہے وہ ہم پر کوئی اعتراض کرنے کے لئے کوشش کریں اور اعتراض بھی کیا عمدہ
که بشن داس کو اس کے امر متعلق کے مخفی رکھنے کی تعلیم کی حالانکہ کسی عقل مند کی یہ
رائے نہیں ہو سکتی کہ انسان اپنے تمام اسرار کو عام طور پر فاش اور شائع کر دیا
کرے تب اس کا نام راست گو ہو گا ورنہ نہیں ۔ غور سے دیکھنا چاہیے کہ جس قدر
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے خیر گزری “ ہونا چاہیے۔(ناشر)

شحنه حق
امور ملکی و مدنی و منز لی اور خود فرد فرد کے ذاتی ہیں ان میں سے کسی میں بھی یہ بات
نہیں ہے کہ ہر وقت اور ہر جگہ ان کے رازوں کا افشا کرنا مصلحت ہو یا عدم افشا کا
نام مکر اور فریب رکھا جائے ۔ خدا تعالیٰ نے دل و زبان وغیرہ قومی انسان کو عطا
فرما کر ان کے مناسب استعمال کے لئے اسے ذمہ وار بنایا ہے اور ہر ایک بات کی
عمدگی اور خوبی دکھلانے کے لئے جدا جدا موقع اور محل اور وقت اس بات کے مقرر
کئے ہیں کوئی خلق خواہ کیسا ہی عمدہ ہو مگر جب وہ بے محل اور بے وقت صادر ہوگا تو
ساری خوبی اور خوبصورتی اس کی خاک میں مل جائے گی اور کوئی مفید چیز اپنے
فوائد ہرگز ظاہر نہیں کرے گی جب تک وہ ٹھیک ٹھیک اپنے وقت پر اپنے استعمال
میں نہ لائی جائے ۔ خدا تعالیٰ کی سچی اطاعت اور نوع انسان کی حقیقی
بھلائی وہی شخص بجالا سکتا ہے جو وقت شناس ہو ورنہ نہیں ۔ مثلاً ایک شخص گو
راست گو ہے مگر اپنی راستی کو حکمت کے ساتھ ملا کر استعمال نہیں کرتا بلکہ لاٹھی کی
طرح مارتا ہے اور بے تمیزی سے ایک شریف خصلت کو بے محل کام میں لاتا ہے تو وہ
ایک حکیم منش کے نزدیک ہرگز قابل تعریف نہیں ٹھہرتا ۔ ایسے کو جاہل نیک بخت
۲۹﴾ کہیں گے نہ دانا نیک بخت ۔ اگر کوئی اندھے کو اندھا اندھا کر کے پکارے اور پھر
کسی کے منع کرنے پر یہ کہے کہ میاں کیا میں جھوٹ بولتا ہوں تو اسے یہی کہا جائے
گا کہ بے شک تو راست گو ہے مگر احمق یا شریر کہ جس راستی کے اظہار کی تجھے
ضرورت ہی نہیں اس کو واجب الاظہار سمجھتا ہے اور اپنے بھائی کے دل کو
دکھاتا ہے ۔ اسی طرح اخلاقی امور کا تمام عقد جواہر اسی ایک ہی رشتہ سے

شحنه حق
بستہ ہے کہ ہر ایک خلق اپنے وقت پر صادر ہو ۔ درشتی ۔ نرمی ۔ عفو ۔ انتقام ۔ غضب ۔
حلم - منع ۔ عطاسب وابستہ باوقات ہیں اور ان کی خوبصورتی اور بہتری بھی تبھی
ظہور میں آتی ہے کہ وہ عین اپنے محل پر استعمال کئے جائیں ۔ یہی قرآنی فلاسفی ہے
جس پر عقل سلیم شہادت دیتی ہے۔
غرض جو کچھ اس اعتراض میں نیک بخت آریوں نے ہم پر طعن کرنا چاہا
ہے وہ سرا سران کی نادانی اور کارستانی ہے وہ آج کل بہتان اور افترا کے
پتھروں سے دوسروں کو مجروح کرنا چاہتے ہیں مگر انہیں یا د رکھنا چاہیے کہ یہ پتھر
انہیں پر پڑیں گے نہ دوسروں پر ۔
پر۔
کوئی چیز ایسی چھپی ہوئی نہیں جو آخر ظاہر نہ ہو ۔ پس اگر ہم در حقیقت فریب
پر ہیں تو یہی فریب ہمیں ہلاک کرے گا لیکن اگر ہم راستی پر ہیں اور وہ جو ہمارے دل کو
دیکھ رہا ہے وہ اس میں کچھ فریب نہیں پاتا تو اگر آریوں کے پہلے اور آریوں کے پچھلے
اور آریوں کے زندے اور آریوں کے مردے بلکہ تمام اولین آخرین مخالف ہمارے
نابود کرنے کے لئے جمع ہو جائیں تو ہمیں ہرگز نابود نہیں کر سکتے ۔ جب تک
ہمارے ہاتھ سے وہ کام انجام پذیر نہ ہو جائے جس کے لئے اللہ جل شانہ نے
ہمیں مامور کیا ہے۔ سو آریوں کے افترا اور بہتان اور قتل کرنے کی دھمکیاں
سب پیچ اور بے اثر ہیں جن سے ہم ڈرتے نہیں ۔ اگر ان کا حسد سے یہ خیال ہو کہ
لوگ ان کی طرف کیوں رجوع کرتے ہیں ان کو کسی تدبیر سے بند کرنا چاہیے تو انہیں
سمجھنا چاہیے کہ لوگ در حقیقت کچھ چیز ہی نہیں اور نہ ہماری لوگوں پر نظر ہے

شحنه حق
ایک ہی ہے جو ان کو کھینچ کر لاتا ہے اور نیز یا درکھنا چاہیے کہ ہم بدظن لوگوں سے ہرگز
نہیں ڈرتے اور اگر بدظن لوگ اتنے ہو جائیں کہ دنیا میں سما نہ سکیں تو وہ در حقیقت اپنا
نقصان کریں گے نہ ہمارا اور سچ تو یہ ہے کہ ہماری نظر میں تمام دنیا بجز اس ایک کے یا
اس کے خالص محبوں کے جتنے اور لوگ ہیں خواہ وہ بادشاہ ہیں یا امیر ہیں یا وزیر ہیں یا
۳۰ راجے ہیں یا نواب ہیں ایک مرے ہوئے کیڑے کی مانند بھی نہیں ہاں ہم اپنے
محسنوں کے شکر گزار ہیں ایسا ہی گورنمنٹ برطانیہ کے بھی کیونکہ بڑا بدذات
شخص ہے جو اپنے سن کا شکا
نہ ہو۔
سواے آر یو تم غلطی پر ہو یقیناً سمجھو کہ تم غلطی پر ہو ۔ ہمارا خدا ہمارے
ساتھ ہے اور تم کچھ بھی ہمارا بگاڑ نہیں سکتے ۔ اگر تم نے ہمیں فریبی کہا تو اس سے ہم
کچھ غصہ بھی نہیں کرتے کیونکہ رگ وید میں تمہارے پر میشر کا نام بھی فریبی ہے اور
وہ شرقی یہ ہے اے اندر تو نے سوشنا سوشنا کو فریب سے قتل کیا دیکھو رگ وید
اشتک اول انو کا ۳ سکت ۴ شرقی نمبر ۷ ۔ سو جب کہ اندر پر میشر اپنے فریب سے قتل
کا مرتکب ہوا تو کیا اس سے بڑھ کر کوئی اور بھی فریب ہوگا ۔ دیا نندی فریبوں سے
بھی آپ نا واقف نہیں ہوں گے ۔ اوّل تو وہ پاک زبان ایسے تھے کہ ادنی رنج
سے اپنے معزز مخالفوں کو کتا اور بلا اور سؤر کہہ دیا کرتے تھے ۔ پھر مو چھیدن جو
انہوں نے ایک رسالہ راجہ شیو پر شا دستارہ ہند کے جواب میں بنایا ہے گویا وہ ان
کی اخلاقی حالت کا آئینہ ہے جس میں راجہ صاحب کو کسی جگہ تو پاگل کہا ہے اور کسی
جگہ گنوار اور کسی جگہ مورکھ اور کسی جگہ کتے سے تشبیہ دی ہے ۔ اور سنیاسی بن کر
یه حاشیه صفحه ۴۳۵ سے شروع ہوتا ہے۔ (ناشر)

شحنه حق
بات بات پر جھاگ اگلی ہے ۔ دیکھو بھارت متر مطبوعہ ۲۶ ۔ اگست ۱۸۸۰ء
ہم نے جو اپنے کسی صفحہ گذشتہ میں اس پنڈت کی نسبت گندہ کا لفظ استعمال کیا
ہے تو وہ اسی گندہ زبانی کی وجہ سے ہے جس کا جابجا شہرہ ہو گیا ۔ یہاں تک کہ
پنڈت شیو نارائن صاحب کو بھی اپنے رسالہ برادر هند ستمبر و اکتوبر ۱۸۸۰ء
میں یہ مشہور واقعہ لکھنا پڑا ۔ ماسوا اس کے اگر ان کے فریب کا کچھ نمونہ دیکھنا
ہو تو پر چہ دھرم جیون ۱۳ مارچ ۱۸۸۷ء کا دیکھنا ہی کافی ہے کہ پہلے انہوں
نے منشی اندرمن کے مقدمہ کے لئے ہندوؤں میں ایک جوش دیکھ کر اور چندہ
دینے پر مستعد پا کرتا ڑ لیا کہ تنور تو بہت گرم ہے بہتر ہو کہ اس میں ہماری بھی
کوئی روٹی پک جائے تب جھٹ پٹ پنڈت جی نے اندرمن کو بذریعہ تا رخبر
دی کہ میں تمہارا ہمدرد ہوں تمہیں آنا چاہیے ۔ خیر وہ ان کے پاس افتاں و
خیزاں میرٹھ میں آیا ۔ پنڈت صاحب نے باتیں بنا کر اجازت لے لی کہ ۳۲
چندہ ہم جمع کراتے ہیں پھر تو روپیہ پر روپیہ آتے دیکھ کر سنیاسی صاحب کی
ایسی نیت بدل گئی کہ سارا روپیہ نگل جانا چاہا مگر منشی اندرمن نے بھی تو ایک
پرانا خورندہ تھا جس نے ایسے کئی سنیاسی کھا پی چھوڑے تھے ۔ اس نے پنڈت
جی کے طور بے طرح دیکھ کر مراد آباد سے چٹھی لکھی کہ تم نے میرے نام
سے ہزاروں روپیہ اکٹھا کر لیا ہے اور مجھ کو ایک کوڑی تک دینا
نہیں چاہتے اور خود ہضم کرنا خود ہضم کرنا چاہتے ہیں پس میں آپ کے اس
جھوٹے سنیاس کی قلعی کھولنے کو تیار ہوں ۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے نے “ زائد ہے۔ (ناشر)
☆

شحنه حق
اس چٹھی کو دیکھ کر پنڈت جی سمجھ گئے کہ اب یہ ہماری بری طرح خبر لے گا۔ اسی وقت کچھ
قدر قلیل بھیج کر راضی کرنا چاہا مگر وہ کب راضی ہوتا تھا۔ اسی وقت اس نے ایک لمبا چوڑا
اشتہار چھپوایا جس کا ایک پرچہ ہمارے قادیان میں بھی آیا تھا اس پرچہ میں بھی سنیاسی
صاحب کی اس کارروائی کا بہت کچھ ذکر تھا پنڈت دیانند نے اس کا جواب چھپوایا اس طرف
۳۳ سے ایک ایسا جواب الجواب چھپا جس سے پنڈت صاحب کی دروغ گوئی کی ساری
حقیقت کھل گئی۔ اس کے بعد پنڈت جگناتھ نے دیا نندی فریبوں کا ایک رسالہ مشتہر کیا
جس کو پڑھ کر کل آریہ سماجوں میں ایک تہلکہ پڑ گیا ۔ اسی اثناء میں لوگوں کو یہ بھی خبر ملی
کہ در حقیقت یہ شخص رکابی مذہب ہے کبھی تناسخ کا قائل کبھی منکر کبھی پیشنو فرقہ کے تائید
میں کبھی شیبو پنتھ کے حمایت میں اور کبھی دہریوں کا مددگار ۔ غرض پیٹ کے دکھ سے کبھی کچھ
کبھی کچھ جیسا کہ دھرم جیون دسمبر ۱۸۸۳ء میں اس کی تفصیل ہے۔ ان باتوں کے سننے
سے لوگوں کے دل ٹوٹ گئے اور صرف احمق لوگ پھنسے رہ گئے اور باقی سب دانا دیا نندی
بیچ سے نکل گئے ۔ معلوم ہوتا ہے کہ دیانند کی موت کا اصلی موجب یہی ندامتیں تھیں جو
یک بیک اس کو اپنی کرتوتوں سے اٹھانی پڑیں۔
اب اپنے سنیاسی صاحب سے ہماری کارروائی کا مقابلہ کر لینا چاہیے اگر ہم نے
لاله بشن داس کو لکھا بھی کہ تم نے یہ امر مخفی رکھنا تو کیا ہم نے یہ بھی لکھا تھا کہ ہمارا ارادہ ہے
کہ دوسروں کا روپیہ مارلیں اور اگر یہی بات ہوتی کہ ہم بابو محمد صاحب اور منشی عبدالحق
صاحب کو ان کا روپیہ دینا نہیں چاہتے تھے تو پھر کیوں اسے انبالہ چھاؤنی میں انہیں روپیہ
لینے کے لئے پیغام دیا جاتا ۔ دونوں صاحبان ایمانا اس بات کی شہادت دے سکتے ہیں کہ
اول ہم نے بابو محمد صاحب کو میاں فتح خان کی معرفت اور شاید خود بھی اپنا روپیہ لینے
کے لئے کہا تو انہوں نے جواب دیا کہ میرا کچھ قرضہ نہیں میں نے سب کچھ بطور امداد
دیا ہے ۔ پھر منشی عبدالحق صاحب کی خدمت میں لکھا گیا کہ اب روپیہ آتا جاتا ہے آپ

·

آج 10 میں سے 10 باقی