شحنۂِ حق
حصہ 5
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شحنه حق
پانسو رو پید اپنا قرضہ لے لیں تو انہوں نے جواب بھیجا کہ میرے قرضہ کا آپ کو فکر
نہیں کرنا چاہئے آپ اسی روپیہ سے رسالہ سراج منیر کو چھا ہیں ۔ اب تمہیں اے
آریو! ذرہ شرمندہ ہونا چاہئے کہ گو ہم نے اسے انبالہ چھاؤنی میں ان مخلص دوستوں
کو روپیہ لینے کے لئے کہا مگر انہوں نے وہ جواب دیئے جو او پر لکھے ہیں اور اندرمن
اور دیا نند بھی با ہم دوست ہی تھے مگر اخیر میں جو کچھ نجاست نکلی وہ ظاہر ہے ۔
قوله - جس قدر براہین احمقیہ میں الہامات لکھے ہیں سب انہیں فن و فریب سے ۳۵
بنائے گئے ہیں ۔
اقول - فن و فریب تو دیا نند کا خاصہ ہے جو اسی کے قومی بھائی اندرمن نے ثابت
کر کے بھی دکھلا دیا پھر اس کی تعلیم سے تم لوگوں کا خاصہ جو چوری کرنے سے بھی نہ
ڈرے اور براہین احمدیہ کا نام براہین احمقیہ کر کے بار بار لکھنا یہ بید بے شمر کی
تہذیب ہے ۔ ان بیدوں نے بجز گالیوں اور بد زبانیوں کے اور کیا سکھلایا ؟ جابجا
اول سے آخر تک یہی شرتیاں ویدوں میں پائی جاتی ہیں کہ اے اندر ایسا کر کہ
ہمارے سارے دشمن مرجائیں ان کے بچے مرجائیں اور ہمیشہ کے لئے ان کی
دولت ان کا ملک ان کی گوئیں گھوڑے زمین وغیرہ سب ہم کو مل جائے لیکن اندر
کی خدائی تو خوب ثابت ہوئی کہ ایک طرف دعا ئیں تو یہ اور دوسری طرف
بجائے دشمنوں کے ہلاک ہونے کے آپ ہی ہند ولوگ تباہ ہوتے گئے ۔ چنانچہ
مدت دراز سے یہودیوں کی طرح بجز محکومیت اور غلامانہ اطاعت کے
شحنه حق
۳۶ اور کسی جگہ اس قوم کی سلطنت باقی نہیں رہی کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ
وید کے رشی الہام الہی سے بالکل خالی اور قبولیت الٰہی سے بالکل بے بہرہ
تھے ۔ جن کی ہزاروں دعاؤں کا خاک بھی اثر نہ ہوا بلکہ الٹی پڑیں ۔ الہامی
دعا کا ظہور میں نہ آنا اس الہام کے جھوٹے ہونے کی نشانی ہے اور نیز ایسا
پر میشر دعا کیوں کر قبول کر سکے جس کی نسبت لکھا ہے کہ وہ سوم کا رس پینے
اشتک
سے زندہ اور فربہ رہتا ہے ورنہ اس کی خیر نہیں ۔ دیکھو دوسرا ادھیا
اول رگ وید ۔ اور ہمارے الہامات کا نام فریب رکھنا یا فریب سے بنایا
جانا دعوی کرنا یہ اس وقت ہندو زادوں کو زیبا تھا کہ جب ہمارے بلانے
پر وہ ہمارے دروازہ پر آ بیٹھتے لیکن ہم نے سرمہ چشم آریہ میں چہل روزہ
اشتہار بھی جاری کر کے دیکھ لیا کسی ہندو نے کان تک نہیں ہلا یا خیال کرنا
چاہیے کہ جو شخص تمام دنیا میں اپنے الہامی دعوٹی کے اشتہار بھیج کر سب قسم
کے مخالفوں کو آزمائش کے لئے بلاتا ہے اس کی یہ جرأت اور شجاعت کسی
ایسی بنا پر ہو سکتی ہے جو نرا فریب ہے کیا جس کی دعوت اسلام و دعوئی الہام
کے خطوں نے امریکہ اور یورپ کے دور دور ملکوں تک ہل چل مچا دی ہے
☆
نوٹ امریکہ سے ابھی ہمارے نام ایک چٹھی آئی ہے جس کے مضمون کا خلاصہ ذیل میں
درج کیا جاتا ہے۔ صاحب من ایک تازہ پر چہ اخبار اسکاٹ صاحب ہمہ اوستی میں
میں نے آپ کا خط پڑھا۔ جس میں آپ نے ان کو حق دکھانے کی دعوت کی ہے
اس لئے مجھ کو اس تحریک کا شوق ہوا۔ میں نے مذہب بدھ اور برہمن مت کی
شحنه حق
کیا ایسی استقامت کی بنیا د صرف لاف و گزاف کا خس و خاشاک ہے کیا تمام
جہان کے مقابل پر ایسا دعوئی وہ مکا ر بھی کر سکتا ہے کہ جو اپنے دل میں جانتا
ہے کہ میں جھوٹا ہوں ۔ اور خدا میرے ساتھ نہیں افسوس آریوں کی عقل کو
تعصب نے لے لیا ۔ بغض اور کینہ کے غبار سے ان کی آنکھیں جاتی رہیں ۔
اب اس روشنی کے زمانہ میں وید کو خدا کا کلام بنانا چاہتے ہیں نہیں جانتے کہ
اندر اور اگنی کا مدت سے زمانہ گزر گیا ۔ کوئی کتاب بغیر خدا ئی نشانوں کے
خدا تعالیٰ کا کلام کب بن سکتی ہے اور اگر ایسا ہی ہو تو ہر ایک شخص اٹھ کر کتاب ﴿۳۷﴾
بنا دے اور اس کا نام خدا تعالیٰ کا کلام رکھ لیوے ۔ اللہ جل شانہ کا وہی کلام
ہے جو الہی طاقتیں اور برکتیں اور خاصیتیں اپنے اندر رکھتا ہے ۔ سو آ ؤ جس
نے دیکھنا ہو دیکھ لے وہ قرآن شریف ہے جس کی صد ہا روحانی خاصیتوں میں
سے ایک یہ بھی ہے کہ سچے پیرو اس کے ظلی طور پر الہام پاتے ہیں اور تادم
مرگ رحمت اور برکت ان کے شامل ہوتی ہے ۔ سو یہ خاکسار اسی آفتاب
بقیه حاشیه بابت بہت کچھ پڑھا ہے اور کسی قدر تعلیمات زردشت و کنفیوشس کا مطالعہ بھی
کیا ہے لیکن محمد صاحب کی بابت بہت کم ۔ میں راہ راست کی نسبت ایسا منذ بذب
رہا ہوں اور اب بھی ہوں کہ گو میں عیسائی گروہ کے ایک گرجا کا امام ہوں مگر
سوائے معمولی اور اخلاقی نصیحتوں کے اور کچھ سکھلانے کے قابل نہیں ۔ غرض
میں سچ کا متلاشی ہوں اور آپ سے اخلاص رکھتا ہوں ۔ آپ کا خادم الیگزنڈر
آروب ۔ پتہ - ۳۰۲۱۔ اسٹرن او نیوسینٹ لوئس مسوری اضلاع متحدہ امریکہ
شحنه حق
حقیقت سے فیض یافتہ اور اُسی دریائے معرفت سے قطرہ بردار ہے اب یہ
هند و روشن چشم جو اس الہی کا روبار کا نام فریب رکھ رہا ہے اس کے جواب
میں لکھا جاتا ہے کہ ہر چند اب ہمیں فرصت نہیں کہ بالمواجہ آزمائش کے لئے
ہر روز نئے نئے اشتہار جاری کریں ۔ اور خود رسالہ سراج منیر نے ان
متفرق کارروائیوں سے ہمیں مستغنی کر دیا ہے لیکن چونکہ اس دز دمنش کی
رو بہ بازیوں کا تدارک از بس ضروری ہے جو مدت سے بُرقع میں اپنا مونہہ
چھپا کر کبھی اپنے اشتہاروں میں ہمیں گالیاں دیتا ہے کبھی ہم پر تہمتیں لگاتا ہے
اور فریبوں کی طرف نسبت دیتا ہے اور کبھی ہمیں مفلس بے زر قرار دے کر یہ
کہتا ہے کہ کس کے پاس مقابلہ کے لئے جاویں وہ تو کچھ بھی جائداد نہیں رکھتا
ہمیں کیا دے گا کبھی ہمیں قتل کرنے کی دھمکی دیتا ہے اور اپنے اشتہاروں میں
۲۷ ۔ جولائی ۱۸۸۶ء سے تین برس تک ہماری زندگی کا خاتمہ بتلاتا ہے ۔
ایسا ہی ایک بیرنگ خط میں بھی جو کسی انجان کے ہاتھ سے لکھا یا گیا ہے جان
سے مار دینے کے لئے ہمیں ڈراتا ہے لہٰذا ہم بعد اس دعا کے کہ یا الہی
تو اس کا اور ہمارا فیصلہ کر اس کے نام یہ اعلان جاری کرتے ہیں
اور خاص اُسی کو اس آزمائش کے لئے بلاتے ہیں کہ اب بُرقع سے مونہہ
نکال کر ہمارے سامنے آوے اور اپنا نام و نشان بتلاوے اور پہلے چند
اخباروں میں شرائط متذکرہ ذیل پر اپنا آزمائش کے لئے ہمارے پاس آنا
شائع کر کے اور پھر بعد تحریری قرارداد چالیس دن تک امتحان کے لئے
شحنه حق
ہماری صحبت میں رہے اگر اس مدت تک کوئی ایسی الہامی پیشگوئی ظہور میں آگئی
جس کے مقابلہ سے وہ عاجز رہ جائے تو اسی جگہ اپنی لمبی چوٹی کٹا کر اور رشتہ
بے سود زنار کو تو ڑ کر اُس پاک جماعت میں داخل ہو جائے جو لَا إِلَهَ إِلَّا الله کی
توحید سے اور مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کی کامل رہبری سے گم گشتگان با د یہ شرک و
بدعت کو صراط اط مستقیم کی شاہراہ پر لاتے جاتے ہیں پھر دیکھئے کہ بے انتہا قدرتوں
اور طاقتوں کے مالک نے کیسے ایک دم میں اندرونی آلائشوں سے اُسے صاف ﴿۳۸﴾
کر دیا ہے اور کیونکر نجاست کا بھرا ہوا اللہ ایک صاف اور پاک پیرا یہ کی
صورت میں آ گیا ہے لیکن اگر کوئی پیش گوئی اس چالیس دن کے عرصہ میں ظہور
میں نہ آئے تو چالیس دن کے حرجانہ میں سور و پیہ یا جس قد ر کوئی ماہواری تنخواہ
سرکار انگریزی میں پا چکا ہو اس کا دو چند ہم سے لے لے اور پھر ایک وجہ معقول
کے ساتھ تمام جہان میں ہماری نسبت منادی کرادے کہ آزمائش کے بعد
میں نے اس کو فریبی اور جھوٹا پایا یکم اپریل ۱۸۸۷ء سے اخیر مئی ۱۸۵۷ء
تک اسے مہلت ہے اور یہ بھی واضح رہے کہ اس کے اطمینان کے لئے روپیہ کسی
بر ہمو صاحب کے پاس رکھا جائے گا جو دونوں فریق کے لئے بطور ثالث ہیں
اور وہ بر ہمو صاحب ہمارے جھوٹا نکلنے کی حالت میں خود اپنے اختیار سے جو پہلے
بذریعہ تحریر خاص ان کو دیا جائے گا اس آر یہ فتح یاب کے حوالہ کر دیں گے ۔
اور اگر اب بھی روپیہ لینے میں دھڑ کا ہو تو اس عمدہ تدبیر پر کہ خود آ ر یہ صاحب
سوچیں عمل کیا جائے گا مگر روپیہ بہر صورت ایک معزز بر ہمو صاحب ( ثالث )
شحنه حق
کے ہاتھ میں رہے گا لہذا ہم تاکیدا اس آر یہ صاحب کو جس نے ہمارا نام فریبی رکھا
الہامات ربانی کو سراسر فریب قرار دیا پورا نے وحشی آریوں کی طرح ہمیں گندیاں گالیاں
دیں جان سے مارنے کی دھمکیاں سنائیں بآواز بلند ہدایت کرتے ہیں کہ ہماری نسبت تو
اس نے دُشنام دہی میں جہاں تک گند اس کی سرشت میں بھرا ہوا تھا سب نکالا لیکن اگر وہ
حلال زادہ ہے تو اب امتحان کے لئے بپابندی شرائط متذکرہ بالا سیدھا ہمارے سامنے
آ جائے تا ہم بھی دیکھ لیں کہ اس فرشتہ خوشستہ زبان کی شکل کیسی ہے اور اگر اخیر مئی
۱۸۸۷ء تک مقابل پر نہ آیا اور نہ اپنی مادری خصلت سے باز رہا تو دیکھو میں بعد شاہد حقیقی
کے زمین و آسمان اور تمام ناظرین اس رسالہ کو گواہ رکھ کر ایسے یا وہ اور جنگ جو کو مندرجہ
ذیل انعام جو فی الحقیقت نیش زنی اور رہزنی اور ظالم منشی کی حالت میں اُسی کے لائق ہے
دیتا ہوں تا میں دیکھوں کہ اب وہ سوراخ سے نکل کر باہر آتا ہے یا اس نیچے لکھے ہوئے
انعام کو بھی نگل جاتا ہے اور وہ انعام بحالت اُس کے نہ آنے اور بھاگ جانے کے یہ ہے۔
ا۔
ایک
دو
۳۳۹۔ تین
چار
پانچ
ت
چھ
سات
ل
ل
ت
ت
ت
۔ آٹھ
ت
نو
ت
۱۰ دس
ت
تِلْكَ عَشَرَة كَامِلَه
شحنه حق
اب ہم اس موقع پر ان چند آ ر یہ صاحبوں کا نام درج کرتے ہیں جو
ہماری بعض الہامی پیش گوئیوں کے گواہ ہیں ۔ یوں تو ظاہر ہے کہ آج کل
بباعث ایک تعصبی آگ کے بھڑکنے کے جو آریوں کو پیروں سے لے کر دماغ
تک جلا رہی ہے ایسی اس قوم کی ایک دفعہ حالت بدل گئی ہے کہ اگر کسی قدر
شریف آدمی بھی ان میں ہیں تو وہ بھی کھڑ پینچوں کے شور و غوغا کے خوف سے دبے
بیٹھے ہیں ۔ کیونکہ ایمانی قوت تو رکھتے ہی نہیں کہ تا ان بک بک کرنے والوں کی
لعن وطعن کی کچھ پروا نہ رکھیں بلکہ ایک ہی دھمکی سے مثلاً اس قدر کہنے سے کہ
برادری سے نکالے جاؤ گے لڑکے لڑکیاں بیا ہی نہیں جائیں گی ۔ رشتے ناطے سب
چھوٹ جائیں گے لالہ صاحبوں کے رنگ زرد اور بدن پر لرزہ شروع ہو جاتا ہے
اور پھر تو وہ حالت ہو جاتی ہے کہ جس قد ر کسی مسلمان پر تہمت بہتان الزام لگانا
چاہیں یا جو کچھ افترا پردازوں کی طرف سے اشتہا روغیرہ کے چھپوانے کی تجویز ہو
جھٹ پٹ دستخط کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں اسی ترکیب سے آج کل قادیان کے
ہند واشتہارات جاری کر رہے ہیں ۔
این نه از خود هست جوش جان شان دست کھڑ پنچاں کشد دامان شان
غرض یہ لوگ جو سراسر افترا کے طور پر اشتہارات جاری کرتے رہتے
ہیں اور پھر ان میں اکثر گندے لفظ اور گالیاں بھی دیتے ہیں تو دراصل
اس کا یہی باعث ہے کہ وہ اپنے خواہ نخواہ کے جمعداروں پر ثابت کرنا
چاہتے ہیں کہ ہم سچے دل سے مسلمانوں کے ذاتی دشمن ہیں اور
شحنه حق
ایسے پختہ ہیں کہ سر جائے دھرم جائے ایمان جائے مگر بازی نہ جائے ۔ سو
اب اسی بنا پر سب کارروائی ہوتی ہے اور لالہ شرمپت اور ملا وامل ساکنان
قادیان کی طرف سے جو ایک اشتہار شائع ہوا تھا جو ہم مرزا کو فریبی جانتے
ہیں ملہم من اللہ نہیں سمجھتے وہ بھی در حقیقت قومی دیوی کو بھینٹ چڑھائی گئی تھی ۔
ور نہ جو واقعی بات ہے اس کو تو ان کا جی خوب جانتا ہے مگر اسی خیال سے جو ہم
او پر ذکر کر آئے ہیں ان ہر دو آریوں نے بھی افتراؤں پر کمر بستہ کر رکھی ہے
پرز
اور یہ خیال یک لخت بھلا دیا کہ ہمارے سر پر خدا بھی ہے سو چونکہ خدا تعالیٰ کا
قانون قدرت ایک اقبال مند کے لئے جیسے دوستوں کے وجود کو چاہتا ہے
ایسے ہی دشمنوں کے وجود کو بھی ۔ اس لئے ہم ان دشمنوں کے وجود کو بھی خالی
از حکمت نہیں سمجھتے کیونکہ شمع صداقت کے لئے پروانوں کا ہونا بھی ضروری
ہے ۔ آفتاب با وجود اتنی مقدار اتنی بلندی اور اتنی تیز شعاعوں کے دشمنوں
سے امن میں نہیں اور دشمن بھی وہی جو در حقیقت اسی کے آوردہ اور دست
پروردہ ہیں ۔ ایک طرف با دل اس کا دشمن ہے جو اس کی نورانی صورت پر
اپنی سیاہ چادر کا پردہ ڈالنا چاہتا ہے اور ایک طرف غبار اُس سے عداوت
کر رہی ہے ۔ جو اس کے صافی چہرہ پر دھبہ لگانا چاہتی ہے لیکن آفتاب
انہیں اپنے نور کشفی سے کہتا ہے کہ اے بادل تو کیوں اتنا اونچا ہوتا ہے تو
عنقریب قطره قطرہ ہو کر بصد انکسار زمین پر گرے گا اور اے غبار تو اس کے
ساتھ ہی معدوم ہو جائے گی ۔ سو بخیال تعصبات مذکورہ بالا یہ تو ہم
شحنه حق
جانتے ہیں کہ آج کل آریوں کے اجتماعی جوش نے جو افاقہ الموت کی طرح
آخری دم میں ان میں پیدا ہو گیا ہے بے طرح انہیں بے خوف اور چالاک کر رکھا
ہے جس سے وہ اپنے پرمیشر کے پرمیشر پن کو ہی جواب دیئے جاتے ہیں ۔ اور
راست گوئی اور حیا اور شرم سے بھی فارغ ہو بیٹھے ہیں لیکن چونکہ سچائی ایک ایسی
چیز ہے جو کسی نہ کسی حکمت عملی سے اپنا چہرہ نورانی دکھا ہی دیتی ہے ۔ اس لئے آخر
ہمیں بھی سوچتے سوچتے ایک تدبیر چور پکڑنے کی سوجھ گئی اور وہ یہ ہے کہ اسی
رسالہ میں ایک فہرست ایسی پیش گوئیوں کی جن کے آر یہ لوگ گواہ ہیں لکھی جائے
اس طرح پر کہ اول نمبر شمار اور پھر نام آریہ اور پھر بمحاذی ہر یک نام کے جدا جدا
ان پیشگوئیوں کی تفصیل لکھی جائے جن کے وقوع کا گواہ وہ آ ر یہ ہو جس کا محاذات
میں نام درج ہو اور پھر ایسے نقشہ اسم وار کے شائع ہونے کے بعد جو ابھی لکھا جاتا
ہے قادیان کے آریوں پر جو فساد پھیلانے کی جڑ ہیں فرض ہوگا کہ اگر وہ حقیقت )
میں ہمیں فریبی سمجھتے ہیں تو اسی قادیان میں ایک جلسہ عام میں ایک ایسی قسم کھا کر جو
ہر یک شہادت کے نیچے لکھی جائے گی ان الہامی پیش گوئیوں کی نسبت لاعلمی ظاہر
کریں ۔ تب ہم بھی ان کا پیچھا چھوڑ دیں گے اور اس قادر مطلق کے حوالہ کر دیں
گے جو دروغ گو کو بے سزا نہیں چھوڑتا اور بے عزتی سے اپنے مالک کے نام
لینے والے کو ایسا ہی بے عزت کرتا ہے جیسا کہ وہ جھوٹی قسم اللہ جل شانہ کی
کھا کر اس ذوالجلال کی عزت کی کچھ پرواہ نہیں کرتا لیکن اگر اب بھی آریوں
نے یہ کھلا کھلا فیصلہ نہ کیا اور صرف جعل سازی کی اوٹ میں دور سے تیر مارتے
شحنه حق
رہے اور گھر میں کچھ اور باہر کچھ اور اخباروں اشتہاروں میں کچھ اور دوسرے لوگوں کے
پاس کچھ کہتے رہے تو اسے ناظرین آپ لوگ سمجھ رکھیں کہ یہی ان کی ہٹ دھرمی اور دروغ
گوئی کی نشانی ہے۔ بہر حال اب اس جلسہ کی نہایت ضرورت ہے تا ہم بھی دیکھ لیں کہ سچ کا
اختیار کرنا اور جھوٹ کا تیا گنا کہاں تک ان میں پایا جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جس قدر ہم نے
الہامات نیچے درج کئے ہیں یہ محض بطور نمونہ درج کئے گئے ہیں اور بہت سی الہامی
پیشگوئیاں جن کے یہی آر یہ لوگ اور ان کے دوسرے بھائی گواہ ہیں۔ بخوف طوالت چھوڑ
دی گئی ہیں لیکن بوقت انعقاد جلسہ سب کا ذکر ہوگا۔
خوش بود گر محک تجربه آمد بمیاں تاسیہ روئے شود هر که دروغش باشد
اب چند الہامی پیش گوئیاں بطور نمونہ نقشہ ذیل میں درج کی جاتی ہیں ۔
نمبر نام آریہ
کس الہام یا کشف کا گواہ ہے۔
ا کیسوں والا آریہ محمد حیات خان حج کا اس جرم سے رہائی پا جانا جس میں وہ
بھائی کشن سنگھ ماخوذ ہو کر اور بے طرح زیر عتاب گورنمنٹ آ کر ایک مدت
ساکن قادیان تک معطل رہا ایک نہایت بعید از قیاس بات تھی سو ان
دنوں میں میں نے اس کے حق میں بہت سی دعا کی
کیونکہ اس خاندان سے کسی قدر مخلصانہ اس کا تعلق تھا
چنانچہ بفضلہ تعالی انجام اس کا مجھ پر کھل گیا اور میں
نے قبل از وقوع پانچ یا چھ ماہ کے قریب تخمینا ساٹھ
یا
! ستر آدمیوں کو ہندو اور م و اور مسلمانوں میں سے اور
نیز اس آریہ کو اُس کے انجام به بریت کے ایسے
نازک وقت میں خبر دے دی کہ جبکہ حیات خان کی نسبت
شحنه حق
نمبر نام آریہ
//
کس الہام یا کشف کا گواہ ہے۔
وہی آریہ پُر خوف افواہیں اڑ رہی تھیں یہاں تک کہ اس کے پھانسی مل ۴۲)
جانے کا بعضوں کو خطرہ تھا۔ سواگر اس گواہ کے نزدیک یہ بیان صحیح
نہیں ہے تو اس کو چاہیے کہ جلسہ مجوزہ میں اس مضمون کی قسم
کھاوے کہ میں اپنے پر میشر کو حاضر ناظر جان کر سچے دل سے اس
کی قسم کھاتا ہوں کہ یہ پیشگوئی ہرگز مجھ کو نہیں بتلائی گئی اور اگر
بتلائی گئی ہو اور میں نے جھوٹ بولا ہے تو اے سرب شکتی مان
پر میشر مجھ پر اور میرے عیال پر کسی دکھ کی مار سے اپنی تنبیہ نازل کر۔
لاله ملا وائل
ملا وامل کو دق کی بیماری ہوگئی جب وہ خطرہ کی حالت میں پڑ گیا تو
کھتری ساکن اس کے لئے دعا کی گئی الہام ہوا قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا
یعنی اے تپ کی آگ ٹھنڈی ہو جا۔ پھر خواب میں دکھایا گیا کہ میں
نے اس کو قبر سے نکال لیا ہے یہ الہام اور خواب دونوں قبل از وقوع اس کو
بتلائے گئے چنانچہ چند ہفتہ کے بعد اس کو شفا ہوگئی پھر ایک دن صبح کو
الہام ہوا کہ آج ارباب لشکر خان کے قرابتیوں میں سے کسی کا روپیہ
آئے گا آزمائش کے طور پر یہی آریہ صاحب ڈاک خانہ میں گئے اور
دس روپیہ آنے کی خبر لائے۔ جوار باب سرور خان لشکر خان کے بیٹے
قادیان
نے بھیجے تھے اگر یہ بیان سچ نہیں ہے تو ملا وامل کو چاہئے کہ جلسہ مجوزہ
میں اس مضمون کی قسم کھاوے کہ میں اپنے پر میشر کو حاضر ناظر جان
کر سچے دل سے اس کی قسم کھاتا ہوں کہ یہ دونوں قسم کی پیشگوئیاں
ہرگز مجھ کو نہیں بتلائی گئیں اور اگر بتلائی گئی ہوں اور میں نے جھوٹ
بولا ہے تو اسے سرب شکتی مان پرمیشر مجھ پر اور میرے عیال پر
نمبر نام آریہ
شحنه حق
کس الہام یا کشف کا گواہ ہے۔
وہی آریہ کسی دکھ کی مار سے اپنی تنبیہ نازل کر۔ اور واضح رہے کہ ملا وامل نے
اپنے خط ۱۴۔ اگست ۱۸۸۵ء میں جو میر عباس علی صاحب کی
طرف اس نے لکھا تھا جو ہمارے پاس موجود ہے ان دونوں
پیشگوئیوں کی سچائی کا اقرار بھی کر لیا ہے۔
لالہ شرمیت لالہ شرمپت رائے کا بھائی کسی فوجداری مقدمہ میں ماخوذ ہو گیا
رائے کھتری تھا۔ چیف کورٹ میں اپیل تھا لالہ شرمیت نے دعا کے لئے کہا
ساکن قادیان چنانچہ کئی دفعہ دعا کی گئی آخر قبولیت دعا ہو کر عالم الغیب کی طرف
سے ظاہر کیا گیا کہ مثل چیف کورٹ سے دوبارہ تفتیش کے لئے
واپس آئے گی اور پھر چھوڑ دیا جائے گا۔ پر اس کا دوسرا برہمن
رفیق جس کا نام خوشحال ہے رہائی نہیں پائے گا جب تک پوری
پوری قید بھگت نہ لے سو یہ خبر قبل از ظہور عین خوف وخطر کے وقت
میں لالہ شرمیت کو بتلائی گئی اور پھر جب پوری ہوئی تو بذریعہ تحریر
اس کو یاد دلایا گیا تو اس نے جواب لکھ کر بھیجا کہ اس لئے یہ انجام
آپ پر کھولا گیا کہ آپ نیک بخت ہیں ۔
دوسری دلیپ سنگھ کی نسبت پیش از وقوع اس کو بتلایا گیا کہ مجھے کشفی
طور پر معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کا آنا اس کے لئے مقدر نہیں یا تو یہ مرے
گا اور یا ذلت اور بے عزتی اٹھائے گا۔ اور اپنے مطلب سے ناکام
رہے گا۔ تیسری پنڈت دیانند کی بابت اس کی موت سے دو مہینے پہلے
لالہ شرمیت کو اطلاع دی گئی کہ اب وہ بہت ہی نزدیک مرے گا بلکہ
کشفی
شفی حالت میں میں نے اس کو مردہ پایا۔ چوتھی ایک ا دہ پایا۔ چوٹی ایک اپنے زمینداری
مقدمہ کی نسبت جو شرکاء کے ساتھ دائر تھا اور کئی سال مختلف عدالتوں
میں ہو کر چیف کورٹ تک پہنچا مجھے دعا کرنے کے بعد یہ الہام