شحنۂِ حق

حصہ 6

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

نمبر نام آریہ
//
شحنه حق
کس الہام یا کشف کا گواہ ہے۔
وہی آریہ ہوا تھا کہ أُجِيبُ كُلَّ دُعَائِكَ إِلَّا فِي شُرَكَائِک یعنی میں
تیری ساری دعا ئیں جو تو نے کیں قبول کروں گا۔ پر شرکاء کے
بارے میں نہیں۔ سو آخر اس مقدمہ میں شرکاء کو فتح ہوئی ۔ اوّل
اول تو ابتدائی عدالتوں میں شرکاء مغلوب رہے پر آخر چیف
کورٹ میں قطعی طور پر فتح پاگئے شاید پچاس سے زیادہ لوگوں کو
اس الہام کی خبر ہوگی اور منجملہ ان کے یہ لالہ صاحب بھی ہیں جن
کو شروع مقدمات کے ابتدا میں ہی یہ الہام سنا دیا گیا تھا۔
پانچویں ایک مرتبہ مسجد میں بوقت عصر یہ الہام ہوا کہ میں نے
ارادہ کیا ہے کہ تمہاری ایک اور شادی کروں ۔ یہ سب سامان میں
خود ہی کروں گا اور تمہیں کسی بات کی تکلیف نہیں ہوگی ۔ اس میں
یہ ایک فارسی فقرہ بھی ہے۔
ہر چہ باید نو عرو سے را ہماں سامان کنم
و آنچه مطلوب شما با شد عطائے آں کنم
اور الہامات میں یہ بھی ظاہر کیا گیا کہ وہ قوم کے شریف اور عالی خاندان
ہوں گے چنانچہ ایک الہام میں تھا کہ خدا نے تمہیں اچھے خاندان میں
پیدا کیا اور پھر اچھے خاندان سے دامادی تعلق بخشا سو قبل از ظهور یہ تمام ۴۴
الہام لالہ شرمیت کو سنا دیا گیا پھر بخوبی اسے معلوم ہے کہ بغیر ظاہری
تلاش اور محنت کے محض خدا تعالیٰ کی طرف سے تقریب نکل آئی یعنی
نهایت نجیب اور شریف اور عالی نسب سید سندی جو خواجہ میر درد
صاحب مرحوم دہلوی کے روشن خاندان کے یادگار ہیں جن کے علو
خاندان کو دیکھ کر بعض نوابوں نے انہیں لڑکیاں دی تھیں جیسے نواب

نمبر نام آریہ
لد
کس الہام یا کشف کا گواہ ہے۔
شحنه حق
امین الدین خان والد بزرگوار نواب علاؤ الدین خان والئی ریاست لوہارو کی لڑکی میر
نا صر نواب صاحب خسر اس عاجز کے بڑے بھائی کو بیاہی گئی ۔ ایسے بزرگوار خاندان
سادات سے یہ تعلق قرابت اس عاجز کو پیدا ہوا اور اس نکاح کے تمام ضروری مصارف
تیاری مکان وغیرہ تک ایسی آسانی سے خدا تعالیٰ نے بہم پہنچائے کہ ایک ذرہ بھی فکر
کرنا نہ پڑا۔ اور اب تک اسی اپنے وعدہ کو پورے کئے چلا جاتا ہے۔ چھٹی وہ پیشگوئی
مندرجہ نمبر ایک جس کا کیسوں والا آر یہ گواہ ہے لالہ شرمیت بھی اس کے گواہوں میں
داخل ہے۔ اب میں کہتا ہوں کہ اگر یہ تمام پیشگوئیاں جو لکھی گئی ہیں لالہ شرمیت ان کو
سچ نہیں سمجھتا اور سراسر افتر اخیال کرتا ہے تو اس پر عین فرض و سراسر واجب ہے کہ ایک
عام جلسہ منعقد کر کے بدیں مضمون ہمارے سامنے قسم کھاوے کہ میں اپنے پرمیشر کو
حاضر و ناظر جان کر سچے دل سے اس کی سوگند کھاتا ہوں کہ ان الہامی پیشگوئیوں میں
سے مجھے کسی کی خبر نہیں اور نہ مجھے کوئی بتلائی گئی اور نہ کوئی بات میرے روبرو پوری ہوئی
اور اگر اس بیان میں میں نے جھوٹ بولا ہے تو اے پر میشر سرب شکتی مان مجھ پر اور
میری اولاد پر کسی دکھ کی مار سے اپنی تنبیہ نازل کر۔
بشن داس برهمن بشن داس برہمن ولد ہیرا نند کو اس الہام سے خبر دی گئی تھی کہ آج ایک صاحب
ولد ہیرا سنگھ عبداللہ خان نام کا ڈیرہ اسماعیل خان سے خط آنے والا ہے اور وہ کچھ روپیہ بھی بھیجے گا۔
چنانچہ یہ آریہ آزمائش کی غرض سے آپ ہی ڈاکخانہ میں گیا اور عبداللہ خان اکسٹرا
اسٹنٹ کا خط لایا جو ڈیرہ اسماعیل خان سے آیا تھا جس کے ساتھ دس روپیہ بھی آئے
تھے سو اسی طرز کی قسم سے بشن داس مذکور سے بھی دریافت ہونا چاہیے ۔ اس شخص نے
♡
ہر نام داس آریہ ساکن بٹالہ کے رو برواس الہام کے دیکھنے کا اقرار بھی کیا تھا۔
بیج ناتھ برہمن
بیج ناتھ برہمن ولد بھگت رام کو کشفی طور پر اطلاع دی گئی تھی کہ ایک برس کے
عرصہ تک تجھ پر مصیبت نازل ہونے والی ہے اور کوئی خوشی کی تقریب بھی ہوگی۔ ہو گی ۔
چنانچہ اس پیشگوئی پر اس کے دستخط کرائے گئے جواب تک موجود ہیں ۔ پھر بعد ازاں
ایک برس کے عرصہ میں اس کا باپ جوانی کی عمر میں ہی فوت ہو گیا ۔ اور اسی دن ان
کی شادی کی تقریب بھی پیش تھی یعنی کسی کا بیاہ تھا۔ یہ پیشگوئی بھی حلفا مگر اسی قسم کی
حلف سے اس سے دریافت ہونی چاہیے۔
اس قدر الہامی پیشگوئیاں ہم نے بطور نمونہ لکھ دی ہیں اور باقی عین جلسہ کے
وقت میں پیش کی جائیں گی اگر قادیان کے آریہ لوگ اپنی لاعلمی کی قسم کھا لیں گے تو پھر
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے ہیرانند “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

شحنه حق
ہندوؤں کے لئے بات کرنے کے لئے ایک گنجائش نکل آئے گی بہر حال اب
ہمارے مخالف آر یہ اس تجویز کو خواہ منظور کریں یا نہ کریں لیکن یا د رکھیں کہ اگر
فیصلہ منظور ہے تو ہزار بل پھیر کھا کر آخر اسی راہ پر قدم مارنا پڑے گا ۔ ہندی مثل
مشہور ہے سر جھٹے اور کوڑ نکھٹے جلسہ عام میں نمونہ مذکورہ کی قسم کھا لینا بس حد ہے
جس سے فیصلہ ہو جائے گا ورنہ کس قدر حیا اور شرم سے دور ہے کہ محض جھوٹے
افتراؤں کے ذریعہ سے کوشش کی جائے کہ تمام الہامات فن وفریب سے بنائے
جاتے ہیں خیال کرنا چاہیے کہ اس بھلے مانس ہندو نے اپنے اس رسالہ میں جس کا
نام فن و فریب غلام احمد کی کیفیت رکھا ہے کس قدر دروغ بے فروغ کی اپنے دل
سے ہی عمارت بنالی ہے جس کو وہ اپنے اس رسالہ کے صفحہ ۲۴ میں لکھتا ہے چنانچہ
بجنس عبارت اُس کی ذیل میں درج کی جاتی ہے ۔
اب تازہ الہام سُنیے قادیان میں جان محمد کشمیری مرزا کی مسجد کے
امام کا پانچ سالہ لڑکا سخت بیمار ہو کر قریب المرگ ہو گیا تھا اُس وقت کی
حالت زار دیکھ کر بیوقوف سے بیوقوف اُس کو کوئی دم کا مہمان جانتا تھا اس
حال پر اختلال میں امام صاحب مرزا کے پاس گئے اور مرزا پہلے اس لڑ کے
کو بچشم خود بھی دیکھ چکا تھا ۔ امام صاحب نے کل حال مکرر عرض کر کے کہا کہ آپ
مجیب الدعوات ہیں ( اس لفظ سے اس ہندو کی لیاقت علمی ظاہر ہے ) دُعا
کیجئے ۔ مرزا نے فرمایا کہ آپ کے آنے سے اوّل ہی الہام ہوا کہ اس لڑ کے
کے لئے قبر کھو دو ۔ مرزا کے مونہہ سے یہ کلمہ نکلنا ہی تھا کہ امام صاحب کے
ہوش باختہ ہو گئے ۔ واقعی کیوں نہ ہوتے کہ فقط یہی ایک لڑکا تھا وہ بھی پچھلی عمر
کا مرزا تو نیم حکیم خطرہ جان ہی تھا ۔ مگر خدا بھی جھوٹوں کو جھوٹا کرنے کے لئے

شحنه حق
عجیب قدرت دکھلاتا ہے کہ جب امام مذکور بحالت زار نزار گھر کو واپس آیا تو اثر
الهام برعکس پایا یعنی لڑکے کے آثار و بصحت دیکھے غرض کہ مونہہ منحوس سے یہ کلمہ
نکلنا ہی تھا کہ دم بدم لڑکے کو آرام ہونے لگا ۔ جب لوگوں نے مجیب الدعوات
صاحب ( یہ وہی لفظ ہندو کی لیاقت کا ہے ) کی ہنسی اڑائی تو جواب دیا کہ الہام غلط
نہیں ہو سکتا ۔ دائم یہ بچہ زندہ نہیں رہ سکتا ۔ تمام ہوا قصہ پر افترا آریہ کا ۔
اب دیکھنا چاہیے کہ وہ کنجر جو ولدالزنا کہلاتے ہیں وہ بھی جھوٹ بولتے
ہوئے شرماتے ہیں مگر اس آریہ میں اس قدر بھی شرم باقی نہ رہی جس قوم میں اس
جنس کے شریف وامین لوگ ہیں وہ کیا کچھ ترقیاں نہیں کریں گے ۔ اب اس نیک
ذات آریہ پر فرض ہے کہ ایک جلسہ کرا کر ہمارے روبرو اس بہتان کی تصدیق
کرادے تا اصل راوی کو حلف سے پوچھا جائے اور اس بے اصل بہتان کے لئے نہ
صرف ہم اس راوی کو حلف دیں گے بلکہ آپ بھی حلف اٹھائیں گے فریقین کے
حلف کا یہ مضمون ہوگا کہ اگر سچ سچ اپنے حافظہ کی پوری یادداشت سے بلا ذرہ کم و بیش
میں نے بیان نہیں کیا تو اے خدائے قادر مطلق اور اے پر میشر سرب شکتی مان ایک
سال تک اپنے قہر عظیم سے ایسی میری بیخ کنی کر اور ایسا ہیبت ناک عذاب نازل فرما
کہ دیکھنے والوں کو عبرت ہو اور پھر اگر ایک سال تک آسمانی عذاب سے اصل
راوی محفوظ رہا تو ہم اپنے جھوٹا ہونے کا خود اشتہار دے دیں گے ۔ کیونکہ ہم
یقینا جانتے ہیں کہ خدا تعالیٰ ایسے بہتان صریح کو بے فیصلہ نہیں چھوڑے گا یہ تو
ہمارے لئے اور ہر ایک ملہم من اللہ کے لئے ممکن بلکہ کثیر الوقوع ہے جو کوئی خواب یا
الهام مشتبہ طور پر معلوم ہو جس کے احتمالی طور پر کئی معنے کئے جائیں گے مگر یہ افترا کہ
قطعی طور پر ہمیں الہام ہو گیا کہ دین محمد جان محمد کا لڑکا اب مرے گا اس کی قبر کھو دو

شحنه حق
یہاں تک کہ جان محمد کو یہ خبر دی کہ اب دین محمد تیرا لڑکا ضرور مرے گا۔ دین محمد کے
نام پر الہام ہو چکا قبر کھودنے کا حکم ہوا اور وہ خبر سن کر روتا روتا گھر تک گیا یہ جھوٹ کی
نجاست کس نے کھائی ہے ۔ ایسا ایمان دار ذرہ ہمارے سامنے آوے لیکن اب بھی
اگر راقم رسالہ اپنی دزد منشی کی عادت کو نہیں چھوڑے گا اور جلسہ عام میں راوی کو قتسم
دلانے سے تصفیہ نہیں کرے گا تو وہی دس لعنتوں کا تمغہ جو پہلے اس کو ہم دے چکے ہیں
اب بھی موجود ہے ۔
ا۔ ایک
۲ رو
ت
ل
تین
۔ چار
۔ پانچ
۔ چھ
۷۔ سات ل
و نو
۱۰ دس
ت
ت
ت
ت
ت
ت
ت
ت
قوله - صدہا پنڈتوں نے یہ بات ثابت کی ہے کہ پر ماتما نے اول اول ہی رشیوں کو دید
اقدس کا اُپدیش کیا اُس کے مطابق رشیوں نے سب علم و ہنر ظاہر کئے ۔
اقول ۔ میں کہتا ہوں کہ کھلی کھلی سچائی کے آگے شکم پرست پنڈتوں کے حیلے بہانے

شحنه حق
کیا پیش جا سکتے ہیں ویدوں کی شرتیاں خود ثابت کر رہی ہیں کہ وہ قدیم نہیں ہیں ۔
دیکھو رگ وید اشتک اوّل پہلا ادھیائے انوک سکتا شرقی (۲) ایسا ہو کہ اگنی
جس کی مہما زمانہ قدیم اور زمانہ حال کے رشی کرتے چلے آئے ہیں دیوتاؤں کو اس
طرف متوجہ کرے ۔ سو جب کہ وید آپ ہی قائل ہیں کہ ان کے ظہور سے پہلے ایک
زمانہ گزر چکا ہے عارف اور الہام یاب بھی گزر چکے ہیں تو اس سے صاف ثابت
ہوتا ہے کہ وید بہت پیچھے ہوئے ہیں چنانچہ ساینا چارچ وغیرہ بھاشے کاروں نے
یہی معنے لکھے ہیں اور پھر اسی رگ وید میں ایسے بادشاہوں کا بھی ذکر ہے جو ان
ویدوں کے وجود سے پہلے گزر چکے ہیں اور محققین نے ثابت کر لیا ہے کہ جن
رشیوں کے نام سکتوں پر درج ہیں اکثر ان کے قریب قریب بیاس جی کے زمانہ
سے ہوئے ہیں اور ویدوں سے یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ویدوں کے زمانہ میں اصل
باشندے اس ملک کے اور تھے جو کسی اور کتاب کو الہامی تسلیم کئے بیٹھے تھے اور
ویدوں اور ویدوں کے دیوتاؤں کو نہیں مانتے تھے۔ اسی جہت سے اکثر باہم
لڑائیاں ہوتی رہتی تھیں ۔ یہی رائے پروفیسر ولسن صاحب نے جا بجا اپنے وید
بھاش میں لکھی ہے ۔ افسوس ہندو لوگ اردو اور انگریزی ترجمہ ویدوں کو ایسا برا
جانتے ہیں کہ ان کی طرف نظر کرنا بھی نہیں چاہتے اور سنسکرت تو ایسی نابود ہے
کہ مشکل سے یقین کیا جاتا ہے کہ لاکھ ہندو میں سے کوئی ایک بھی ایسا سنسکرت
دان ہو کہ ویدوں کو صاف طور پر پڑھ سکے پھر اس تعصب اور اس نادانی کی کچھ
نہایت ہے کہ نا دیدہ ویدوں کی نسبت خواہ نخواہ قدامت کا دعویٰ کئے بیٹھے ہیں
اور سمیر پر بت کی طرح ایک خیالی بزرگی کا تاج اس کو پہنا یا گیا ہے خیال کرنا
چاہیے کہ بدھ جی کس قدر نامی و مشہور عارف اور پنڈتوں کے سرتاج گزرے
ہیں جن کی عالی تحقیقاتوں کے آگے دیا نندی خیالات ایک تودہ گوبر سے

شحنه حق
زیادہ وقعت نہیں رکھتے وہ اپنے بدھ شاستر (ادھیائے ۲ سوتر ۱) میں فرماتے ہیں کہ
وید پرمیشر کا کلام نہیں ہو سکتے کیونکہ ان کے زمانہ کی تاریخ جو بیان کی گئی ہے وہ
بالکل خلاف واقع اور جھوٹ ہے اور نیز ان میں کلام الہی ہونے کا کوئی نشان پایا
نہیں جاتا اور ان کے مطالب و مضامین خلاف عقل ہیں ۔ اب دیکھنا چاہیے کہ
بدھ جی جیسے نامی پنڈت سے بڑھ کر جن کی بزرگی کے پچاس کروڑ کے نزدیک لوگ
قائل ہو رہے ہیں اور کون سی شہادت ہے اور اگر ہے تو وہ پیش کرنی چاہیے۔
ویدوں کو ابتدا سے کسی آریہ دیس کے دانا نے تسلیم نہیں کیا اور ہر چند ظالم برہمنوں
نے اس مطلب کے حصول کے لئے ہزار ہا خون بھی کئے ( جیسا کہ شاستروں سے
ظاہر ہے ) لیکن ان نیک خیال ہندوؤں نے بڑی استقامت سے جانیں دیں مگر
وید کی مشر کا نہ تعلیموں کو قبول نہ کیا۔ صرف ویدوں کے نہ ماننے کی وجہ سے ہزاروں
محققوں اور عارفوں اور دانشمند آریوں کے سر کاٹے گئے اور شریر برہمنوں نے ایسے
ایسے نیک دل اور پاک خیال لوگوں کو قتل کیا جن کی اس گروہ میں نظیر ملنا مشکل ہے
اگر ویدوں میں کچھ سچائی ہوتی تو شریف آریہ جو دانشمند اور فلاسفر تھے کیوں
ویدوں سے اس قدر بیزار ہو جاتے کہ ایک ایک ہو کر مارے گئے مگر ویدوں کو
قبول نہ کیا ۔ اگر ویدوں کی کسی ایک آدھ شرتی سے یہ مضمون بھی نکلتا ہو کہ وہ پرانی
ہیں تو قابل تسلیم نہیں کیونکہ دعوی بلا دلیل ہے جس کو دوسری شرتیاں خود رد کرتی ہیں ۔
فٹ نوٹ یورپ کے محققوں نے بڑی چھان بین کے بعد ویدوں کی تالیف کا زمانہ چودھویں صدی ۴۸
قبل از سنہ عیسوی قرار دیا ہے اور ان کی اس رائے کا صحیح ہونا بہت پختگی کے ساتھ ایک
مقام سے جس کو سر ایڈورڈ کا لبروک صاحب نے بیدوں میں دریافت کیا ہے صحیح ٹھہرتا ہے

شحنه حق
﴿۲۹﴾ اور اگر یہ کہو کہ منوجی ویدوں کو کسی قدر پرانا ہی ٹھہراتے ہیں تو اس کا جواب
یہ ہے کہ بے دلیل گواہی منو کی ہو یا غیر منو کی وہ قابل اعتبار نہیں اور پھر سمجھنا
چاہئے کہ بدھ جی کے مقابل پر منوجی کی حیثیت کیا ہے کیا کچھ بھی شرم نہیں آتی ۔
واضح رہے کہ دیانند نے ستیارتھ پرکاش وغیرہ رسائل میں قدامت
ویدوں کے لئے بہت کچھ ہاتھ پاؤں مارے آخر ہر طرف سے نومید ہو کر
برہمنوں کا روزنامچہ د دلیل ٹھہرایا مگر یاد رہے کہ یہ دلیل بالکل پیچ اور نکمی
ہے ۔ یہ نہایت مشہور واقعہ اور سب کا مانا ہوا تسلیم کیا ہوا ہے کہ اصلی
روز نامچہ ( تهتی پتر ) راجہ بھوج کے زمانہ سے چارسو برس پہلے گم ہو گیا تھا یعنی
بدھ مذہب کے عروج کے زمانہ میں اور یہ جواب برہمنوں کے ہاتھ میں ہے یہ تو
ایک جعلی چیز ہے جو سرا سر نفرت کے لائق اور ذرہ قابل اعتبار نہیں اس میں خلاف
عقل اور بیہودہ سوانح تو بہت لکھے مگر سکندر اعظم کا ذکر کہاں ہے جس کا ذکر کرنا
روزنامہ کی حیثیت سے بہت ضروری تھا ایسا ہی پرانے سکوں کی شہادت سے
ثابت ہوتا ہے کہ ڈیڑھ سو سال تک یونانیوں کی بادشاہی ہندوستان میں
بقیه حاشیه چنانچہ تشریح اس کی وہ یوں لکھتے ہیں کہ ہر بید میں علم ہیئت کا ایک ایک رسالہ اس
غرض سے لگا ہوا ہے کہ پتری کی ترتیب معلوم ہووے۔ اور اس سے فرائض منصبی
کے اوقات دریافت ہو جایا کریں۔ پس وہ صریح اور قطعی دلیل جس پر انہوں ۔
نے
اپنی مذکورہ بالا رائے قائم کی ہے یہ ہے کہ جو مقام راس سرطان اور راس جدی کا
اس رسالہ میں قرار دیا ہے وہ وہی مقام ہے جو چودھویں صدی قبل از سنہ عیسوی میں
ان دونوں راسوں کا تھا۔ پس کچھ شک نہیں کہ بیدوں کی تالیف اسی زمانہ میں ہوئی
تھی۔ (ماخوذ از تاریخ ہند مؤلفه الفنسٹن صاحب )

شحنه حق
رہی ہے مگر اس روزنامہ میں اس واقعہ طویلہ کی نسبت جس نے ڈیڑھ صدی ختم
کے اشارہ تک بھی پایا نہیں جاتا تو پھر کیا اس بیہودہ اور پُر فریب جعل کا نام
روز نامچہ رکھنا چاہیے انگلستانی مؤرخوں نے بڑی تحقیقات کر کے ثابت کیا ہے کہ
ویدوں کا زمانہ چار ہزار برس کے اندر اندر پایا جاتا ہے اور میری دانست میں
ویدوں کا زمانہ معلوم کرنے کے لئے خود ویدوں کا ہی غور سے پڑھنا کافی ہے۔
اصل بات یہ ہے کہ ہندو لوگ تاریخ کے بہت کچے ہیں اور جھوٹ بولنا اور لاف مارنا
اور مبالغہ کرنا شاید ان کے مذہب میں ثواب میں داخل ہے کیونکہ کوئی قول و فعل ان
کا دروغ گوئی یا بیہودہ مبالغات سے خالی نہیں پایا جاتا ۔ چنانچہ مہا بھارت ۔
را مائن ۔ بھاگوت ۔ منو شاستر اور دوسرے پرانوں اور خود ویدوں کے پڑھنے
سے یہ عادت ان کی صاف ثابت ہوتی ہے ۔
بالآخر اگر ہم اس قدر صاف اور روشن ثبوتوں سے قطع نظر کر کے فرض
کے طور پر مان بھی لیں کہ وید کسی قدر پرانے ہیں تو کیا بغیر ثابت ہونے ذاتی
خوبیوں کے صرف کسی قدر پرانا ہونا ان کو خدا تعالیٰ کا کلام بنا دے گا ہرگز نہیں ۔
ظاہر ہے کہ بزرگی بعقل است نہ بسال ۔ حکماء جنہوں نے علم حیوانات میں تحقیق ﴿۵۰﴾
کی ہے وہ لکھتے ہیں کہ سنگ پشت یعنی کچھوے کی عمر بڑی ہوتی ہے یہاں تک کہ
بغیر کسی خارجی صدمہ کے شاذ و نا در مرتا ہے ۔ بہت کچھوے ایسے ہوں گے کہ جو
ابتدائی زمانہ میں پیدا ہو کر اب تک زندہ موجود ہیں ۔ پس اگر ویدوں کی قدامت
بغیر ثبوت ان کے اندرونی کمالات کے تسلیم بھی کر لی جائے تو غایت درجہ ان کا
مرتبہ ایک کچھو کی مانند ہوگا۔ غرض صرف پیرانہ سالی فضیلت پر ہرگز دلیل

شحنه حق
نہیں ہو سکتی بلکہ بغیر حصول کمالات معنوی کے سن وسال میں پرانا ہو جانا اسی مثل
کا مصداق ہوگا کہ گوساله ما پیر شد گاؤ نشد اور جیسا کہ ہم بیان کر چکے ہیں
ویدوں کے پرانے ہونے پر کوئی دلیل بھی نہیں ہاں اگر یہ کہو کہ ویدوں کا پر عیب
ہونا ہی ان کے پرانے ہونے پر دلیل ہے ۔ تو شاید یہ وجہ قبول ہو سکے کیونکہ
پیری و صد عیب چنین گفته اند - پھر ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ بجز ذاتی کمالات کے جس
قدر خارجی بزرگیاں ہیں خواہ وہ کبر سن ہو یا کثرت دولت یا حصول حکومت یا
شرف قومیت وغیرہ وغیرہ وہ سب ہیچ ہیں اور صرف انہیں کے لحاظ سے بزرگی کا
دم مارنا گدھوں کا کام ہے نہ انسانوں کا ۔ میں نے سنا ہے کہ لارڈ النبرا صاحب
بہادر کی بیوی جو پہلے زمانہ میں ہندوستان کے گورنر جنرل تھے ایک بزرگ
خاندان میں سے تھی جو قدیم ہونے کا دعوی کرتا تھا پھر اس پر دوسری بزرگی اس
لیڈی صاحبہ کو یہ حاصل ہوئی جو لاٹ صاحب کی جو رو بنی ۔ اب اس کے ذاتی
کمالات کا بھی حال سنیے ۔ کہتے ہیں کہ یہ عورت اب تک زندہ ہے اور اگر چہ
جائز طور پر نو جسم بھی کر چکی ہے مگر آشناؤں کی کچھ گنتی نہیں اور اکثر آشناؤں کے
ساتھ بھاگتی بھی رہی ہے پھر آخر عبدل نامی مسلمان قوم شتربان سے نکاح کیا
اور اس کے تلے بھی نہ ٹھہریں ۔ اب فرمائیے حضرت کہ اس عورت کی دونوں
بزرگیاں اس ذاتی بے شرمی کے ساتھ کچھ مقابلہ کر سکتی ہیں سو آپ کا وید پرانا
ہی سہی فرض کرو کہ بابا آدم سے پہلے کا ہے لیکن ہم مکر رعرض کرتے ہیں کہ
صرف قدامت کی وجہ سے بزرگ نہیں ٹھہر سکتا مگر شائد جاہلوں کی نظر میں ۔ ہاں
اگر وید کی بزرگی ثابت کرنی ہے اور ربّانی کلام ہونے کا ثبوت اس میں

شحنه حق
دکھلانا ہے تو اس کی ایسی ذاتی خوبیاں اور اندرونی خاصیتیں اور برکتیں دکھلاؤ جن کی
وجہ سے وہ ایسا بے نظیر ہو جیسا کہ خدا تعالیٰ بے نظیر ہے کیونکہ ہم دیکھتے ہیں کہ جو چیز
خدا تعالیٰ سے صادر ہے اس کی مثل بنانے پر کوئی بشر قادر نہیں ہو سکتا یہاں تک کہ
ایک مکھی کے بنانے سے بھی تمام مخلوق عاجز ہے ۔ دوسرے ہمیں یہ بھی صریح نظر آتا ۵۱
ہے کہ خدا تعالیٰ نے صرف اپنے قول میں نہیں بلکہ اپنے فعل میں بھی اپنے ارادوں کو
ظاہر کیا ہے۔ سو قول اور فعل کا تطابق بھی ضروری ہے۔ تیسرے ہم یہ بھی وجدان
کے طور پر پاتے ہیں کہ خدا تعالیٰ نے اپنی پاک اور کامل صفتوں کی طرف ہمیں بھی
ایک روحانی میلان بخشا ہے یا یوں کہو کہ باطنی طور پر ایک قوت حاسہ ہمیں عطا کی گئی
ہے جس سے ہم فی الفور معلوم کر جاتے ہیں کہ کون سی صفات خدا کی شان کے لائق
ہیں اور کون کون سی صفتیں منافی الشان الوہیت ہیں سور بانی کلام کی شناخت کرنے
کے لئے یہی تین علامتیں ہیں مگر کیا یہ علامتیں ویدوں میں پائی جاتی ہیں ۔ ہر گز نہیں ۔
پنڈت دیا نند جنہوں نے شرکت اور نکھٹو کی معتبر کتب کا چھان بین کیا ہے ان کو وید کا
یہ خلاصہ ہاتھ لگا کہ جس چیز کو پر میشر کہا جاتا ہے وہ کروڑ ہا قدیم اور انادی اور غیر
مخلوق وجودوں میں سے ایک وجود ہے جو وجوب ہستی میں ان سے مساوی اور قدیم
ہونے میں ان کے برابر اور باعتبار وجودی انتشار کے ان سے نہایت کم ہے
اب ہم دیا نند کو آفرین نہ کہیں تو اور کیا کہیں جس نے ویدک تو حید ا یسی ثابت کی
کہ پورا نے مشرکوں کے بھی کان کاٹے ۔ کیونکہ گو قدیم مشرک ویدوں کے
ماننے والے اب تک یہ تو مانتے آئے تھے کہ ہمارے ویدوں میں سورج چاند
اگنی اور بشن وغیرہ کی ضرور پو جا لکھی ہے اور ان سے مرادیں مانگنے کا حکم ہے ۔

له خالد
شحنه حق
مگر یہ پاک مسئلہ ویدوں کا ابھی تک ان کو بھی نہ سوجھا تھا کہ ذرہ ذرہ اپنی ہستی
میں خدا سے بے نیاز اور قدامت میں اس سے برابر اور باعتبار وجودی انتشار
کے اس سے بڑھ کر ہے ۔ یہ ویدک گیان دیانند ہی کے حصہ میں تھا ۔ دیکھو اب
اس وید کے اصول میں کس قدر خرابیاں ہیں ۔ اول تو جب پرمیشر ہر یک چیز کا
سہارا اور ہر یک ظہور کا مظہر اصلی نہ ہوا تو پھر کا ہے کا پرمیشر ہوا ۔ صرف کروڑ ہا
قدیم وجودوں میں سے وہ بھی ایک وجو د ٹھہرا جو ان قدیمی باشندوں میں سے
صرف ایک باشندہ ہے ۔ دوسری بڑی بھاری یہ خرابی کہ وجودی انتشار کے
لحاظ سے وہ بے شمار روحوں کے مقابل پر ایک ذرہ کی طرح ٹھہرا کیونکہ بلا شبہ
د و قدیم الوجود کا وجودی انتشار ایک قدیم سے بہت زیادہ ہوتا ہے پس جبکہ
کروڑ ہا روحیں جن کا شمار اسی خالق کو معلوم ہے وید کے رو سے قدیم اور
واجب الوجود ٹھہریں تو پر میشر بیچارہ کا وجود ان بے شمار قدیم وجودوں کے
آگے کیا ہستی اور حقیقت رکھتا ہے ۔ بلا شبہ بہت سے قدیم وجودوں کا وجودی
۵۲ انتشار ایک وجود سے اس قدر زیادہ ہوگا کہ اس کو کچھ بھی ان سے نسبت نہیں
ہو گی ۔ تیسری بڑی شنیع خرابی یہ ہے کہ جب پرمیشر کی روح اور دوسری تمام
روحیں قدامت اور واجب الوجود ہونے میں ایک ہی خصلت اور سیرت
اور خاصیت رکھتے ہیں تو وہ خواہ نخواہ متحد الحقیقت بھی ہوں گے لیکن
☆
فٹ نوٹ
☆
ویدوں میں اس بات کا بہت تذکرہ ہے کہ پر میشر کی روح اور دوسری چیزوں
کی روح متحد الحقیقت ہیں ۔ چناچہ میجر وید میں ایک شرتی یہ ہے منش کی آ تما
( روح ) کہتی ہے کہ وہ پرمیشر جو سورج میں ہے میں ہی ہوں ۔ دیکھو یجز وید

·

آج 10 میں سے 10 باقی