شحنۂِ حق
حصہ 7
Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.
شحنه حق
ستیارتھ پرکاش کے صفحہ ۲۶۳ میں پنڈت دیا نندا قرار کر چکے ہیں کہ روح ایک دقیق
جسم ہے جو بدن سے نکلنے کے بعد شبنم کی طرح زمین پر گرتی ہے اور پھر ٹکڑے ٹکڑے
ہو کر کسی گھاس پات وغیرہ پر پھیل جاتی ہے ۔ اب ہمارا اعتراض یہ ہے کہ اگر روح
جسم و جسمانی چیز ہے تو اس سے لازم آ گیا کہ بموجب ہدایت وید پر میشر بھی ضرور
جسم و جسمانی ہوگا ۔ اور وہ بھی ٹکڑے ٹکڑے ہو کر زمین پر گرنے اور کھائے جانے
کے قابل ہے شائد اسی خاصیت کے رو سے اندر پر میشر کی روح زمین پر گر کر
کو سی کارشی کی جو رو کے پیٹ میں جا ٹھہری تھی جس کی نسبت رگوید اشتک اول میں
صاف صاف یہی بیان درج ہے۔ اب اے آر یو ! مبارک باد کہ تمہارے پر میشر کی
ساری حقیقت کھل گئی اور خود دیانند کی گواہی سے ثابت ہو گیا کہ تمہارا پرمیشر ایک
دقیق جسم ہے جو دوسری روحوں کی طرح زمین پر گرتا اور ترکاریوں کی طرح کھایا
جاتا ہے تب ہی تو وہ کبھی رام چندر بنا اور کبھی کرشن اور کبھی مجھ اور ایک مرتبہ تو خوک
بقیه حاشیه ادھیائے چالیس منتر سترہ۔ پھر رگ وید بھاگ ۲۔ سکت ۹۰ ۔ منڈل ۱۰۔ منتر اول
میں لکھا ہے کہ پر میشر کی ہزار آنکھیں اور ہزار سر اور ہزار پاؤں ہیں۔ دوسرے منتر
میں ہے کہ سب روحیں اسی کی روح ہیں ۔ اور جو کچھ ہے وہی ہے اور تھا بھی وہی ۔اور
منتر چہارم میں ہے کہ زمین کی تمام مخلوقات اس کا چوتھا حصہ ہے اور تین حصے آسمان
پر ہیں یہ وہ شرتیاں ہیں جن سے ویدانت کے مسائل نکالے گئے ہیں۔ اب پنڈت
دیانند کے چیلے خواہ ان شرتیوں کے معنے کسی طور پر کریں مگر بہر حال یہ تو خود دیانند
کے اقرار سے اور نیز ان شرتیوں سے ثابت ہے کہ پر میشر کی روح اور دوسری روحیں
متحد الحقیقت ہیں ۔ پس جبکہ دوسری روحیں وید کے رو سے ایک جسم دقیق ہیں تو ایسا
ہی پر میشر کی روح بھی ایک جسم دقیق ٹھہری۔ منہ۔
شحنه حق
ار
رَبِّ الْعُلَمِينَ یعنی :
یعنی سور بن کر اور خوکوں کے موافق غذا ئیں لطیف کھا کر اپنے درشن کرنے
والوں کو خوش کر دیا ۔ تعجب کہ جن کے پرمیشر کا یہ حال ہو وہ قرآن شریف پر
اعتراض کریں کہ اس میں ایسی کوئی آیت نہیں کہ خدا تعالیٰ کو جسم و جسمانی
ہونے سے پاک قرار دیتی ہو حالانکہ قرآن شریف کی پہلی آیت ہی یہی ہے کہ
خدا تعالیٰ جسم اور جسمانی ہونے سے پاک ہے جیسا کہ وہ فرماتا ہے الْحَمْدُ لِلَّهِ
مبنی خدا ہی کو سب تعریف اور حمد اور مدح ہے وہ کیسا ہے ! تمام
عالموں کا رب ہے جس کی ربوبیت ہر یک عالم کے شامل حال ہے ۔ اب ظاہر
ہے کہ عالم ان چیزوں کا نام ہے جو معلوم الحدود ہونے کی وجہ سے ایک صانع
محدد پر دلالت کریں اور لفظ عالم کا اسی معلوم الحدود ہونے سے مشتق کیا گیا ہے
اور جو چیز معلوم الحدود ہے وہ یا تو جسم اور جسمانی ہوگی اور یا روحانی طور پر کسی
حد تک اپنی طاقت رکھتی ہوگی ۔ جیسی انسان کی روح ۔ گھوڑے کی روح ۔ گدھے
کی روح وغیرہ وغیرہ حدود مقررہ تک طاقتیں رکھتی ہیں ۔ پس یہ سب عالم میں
داخل ہیں اور وہ جوان سب کا پیدا کنندہ اور ان سے برتر ہے وہ خدا ہے ۔ اب
غور سے دیکھنا چاہیے کہ خدا تعالیٰ نے اس آیت میں نہ صرف یہ ظاہر کیا کہ وہ
جسم اور جسمانی ہونے سے برتر ہے بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا کہ یہ تمام چیزیں
معلوم الحدود ہونے کی وجہ سے ایک خالق کو چاہتی ہیں جو حدود اور قیود سے
پاک ہے ۔ اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ آریوں کی عقل کو کس قدر تعصب نے مار
لیا ہے کہ جو مضمون قرآن شریف کی پہلی آیت سے ہی نکلتا ہے اس پر بھی نظر نہیں
کی اور علمیت کا یہ حال کہ یہ بھی خبر نہیں کہ عالم کسے کہتے ہیں حالانکہ عالم ایک
الفاتحه: ۲
شحنه حق
ایسا لفظ ہے جو ہر یک فلسفی اور حکیم اس کے یہی معنے لیتا ہے اور قرآن شریف کی
عام اصطلاح میں اوّل سے اخیر تک یہی معنے اس کے لئے گئے ۔ اور دنیا کی تمام
پا بندالها می کتابوں کے بجز نرے اندھوں کے یہی معنے لیتے ہیں ۔ سو اس فاش غلطی
سے آریوں کی دماغی روشنی کی حقیقت کھل گئی ۔ اب ایک چلو پانی میں ڈوب
مریں کہ ایسی فاش غلطی کھائی ۔ ہم انشاء اللہ رسالہ قرآنی طاقتوں کے جلوہ گاہ
میں یہ ثابت کر کے دکھلائیں گے کہ وید تو خود دشمن صفات الہی ہیں اور کوئی دوسری
کتاب بھی ایسی نہیں جو صفات الہی کے پاک بیان میں قرآن شریف کا مقابلہ
کر سکے ۔ ہاں بائیبل میں کچھ صداقتیں تھیں مگر عیسائیوں اور یہودیوں کی خائنانہ
دست اندازیوں نے ان کے خوبصورت چہرہ کو خراب کر دیا ۔ اب قرآن شریف
کی تو یہ مثال ہے کہ جیسی ایک نہایت عالی شان عمارت ہو جس میں ہر یک ضروری
مکان قرینہ سے بنا ہوا ہے نشست گاہ الگ ہے باورچی خانہ الگ ۔ خواب گاہ
الگ ۔ غسل خانہ الگ ۔ اسباب خانہ الگ ۔ اردگر د نہایت خوشنما باغ اور نہریں
جاری اور دیانتدار خادم اور محافظ جا بجا موجود لیکن بائبل کی یہ مثال ہے کہ ﴿۵﴾
اگر چہ ابتدائی زمانہ میں کسی قدر اپنے اندازہ پر اس کی بھی عمارت عمدہ تھی
ضرورت کے مکان اور کوٹھریاں اور نشست گاہ وغیرہ بنی ہوئی تھیں ایک باغیچہ بھی
ارد گرد تھا ۔ اتنے میں ایک ایسا زلزلہ آیا کہ مکان بیٹھ گیا ۔ درخت اکھڑ گئے ۔
نہروں اور صاف پانی کا نشان نہ رہا۔ اور امتداد زمانہ سے بہت سا کیچڑ اور
گندگی اینٹوں پر پڑ گئی ۔ اور اینٹیں کہیں کی کہیں سرک گئیں ۔ وہ قرینہ کی عمارت
اور اپنے اپنے موقعہ پر موزون اور پاکیزہ مکان جو تھے وہ سب نابود ہو گئے ۔
شحنه حق
ہاں کچھ اینٹیں رہ گئیں جن کو چوروں نے اپنی مرضی کے موافق جس جگہ چاہا رکھا ۔
درختوں کا بھی یہی حال ہوا کیونکہ وہ گر جانے سے بجز جلانے کے اور کسی لائق نہ
رہے ۔ اب بیابان سنسان پڑی ہے بجز نالائق چوروں کے اور کوئی سچا خادم بھی نہیں
اور خود مسمار شدہ گھر اور گرے ہوئے باغ میں سچے خادم کا کیا کام ۔
خیر عیسائیوں کی خرابیوں کا تو اس جگہ ذکر کرنا موقعہ نہیں صرف آریوں کے
تعصبات کو دکھلا نا منظور ہے ۔ میں نے آج تک کسی کی جہالت پر ایسا تعجب نہیں
کیا اور نہ کسی کے تعصب سے میں ایسا حیرت زدہ ہوا جیسا ان سو جا کھے آریوں
کے قول سے کہ قرآن شریف خدا تعالیٰ کو جسم اور جسمانی بتلاتا ہے اور تنزیہ کی
آیت کوئی نہیں ۔ کیسے اندھے ہیں کیا وہ جو اپنے کلام کے شروع میں ہی اپنی
ذات کو عالمین سے برتر اور ان کا رب بتلاتا ہے وہ اس بات کا قائل ہوسکتا
ہے کہ میں عالمین میں داخل اور جسم اور جسمانی ہوں ۔ پھر میں کہتا ہوں کہ کیا
جس کی تعلیم اس قدر عالی ہے کہ أَيْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ الله فرماتا ہے کہ
جدھر منہ پھیر و اُدھر ہی خدا ہے۔ کیا وہ جو کہتا ہے کہ اللهُ نُورُ السَّمَوتِ
وَالْأَرْضِ کے نمبر ۱۸ کہ اس کا نورِ قدرت ساری زمین و آسمان اور ذرہ
ذرہ کے اندر چمک رہا ہے۔ کیا وہ جو فرما رہا ہے کہ اللهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ
الْحَيُّ الْقَيُّومُ " الجزو نمبر ۳ ۔ کہ وہی معبود برحق ہر یک چیز کی جان اور
هر یک وجود کا سہارا ہے ۔ کیا وہ جو بتلا رہا ہے کہ لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٍ "
الجز و نمبر ۲۵ - لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ کہ اس
کی مانند کوئی بھی چیز نہیں بصارتیں اور بصیرتیں اس کی کنہ کو نہیں پہنچ سکتیں اور
البقره: ١١٦ ٢ النور : ٣٦
ال عمران ۳ الشورى: ۱۲ ه الانعام : ۱۰۴
شحنه حق
اُس کو ہر یک نظر اور فکر کی حدود معلوم ہیں ۔ کیا جس نے یہ کہا کہ نَحْنُ أَقْرَبُ
إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ الجز و ۲۶ - کہ میں انسان سے ایسا نزدیک ہوں ﴿۵۵﴾
کہ ایسی اس کی رگ جان بھی نہیں ۔ کیا جس نے یہ فرمایا کہ وَكَانَ اللهُ
بِكُلِّ شَيْءٍ مُحِيطًا الجزو نمبر ۵ که خدا وہ ہے جو ہر یک چیز پر احاطہ کر رہا
ہے۔ کیا ایسی پاک اور کامل کی نسبت کوئی عقلمند شبہ کر سکتا ہے کہ اس نے خدا کو جسم
اور جسمانی ٹھہرا کر بزمرہ عالمین داخل کر دیا ہے ۔ مگر جو کچھ ویدوں پر وارد ہوتا
ہے میں نہیں جانتا کہ آریہ لوگ اس کا کیا جواب دے سکتے ہیں ۔ ابھی ہم ذکر
کر چکے ہیں کہ ویدوں کی رو سے خدا تعالیٰ ایک بار یک جسم ہے جو شبنم کی طرح
زمین پر گرنے کے قابل ہے اور انشاء اللہ ر گوید کی اور کئی شہرتیاں بھی بطور نمونہ لکھی
جائیں گی اور چونکہ خداوند کریم نے لاکھوں دلوں میں ہماری نسبت اخلاص اور
محبت کو ڈال دیا ہے یہاں تک کہ امریکہ اور یورپ کے ملکوں میں بھی بہت سی
شہرت دے کر کئی نیک خیال اور بہت عمدہ سنسکرت دان لوگوں کو اس طرف رجوع
دے دیا ہے اس لئے ہمارا یہ بھی ارادہ ہے کہ اگر چہ کچھ بھی ضرورت نہیں مگر ان
دوستوں کی امداد سے اس کا گ بھاشا یعنی سنسکرت کی اصل شرتیاں اور نیز انگریزی
عبارت بھی جو ویدوں کا ترجمہ ہے کبھی کبھی رسالہ میں درج ہوا کرے کیونکہ بہت
سے قابل آدمی اس خدمت کے لئے بھی موجود ہیں اگر چہ ہم ایسا کرنے کو مستعد
ہیں اور توفیق الہی نے سارا سامان اس کا مہیا کر دیا ہے مگر پھر بھی آریوں پر
ہرگز امید نہیں کہ وہ اپنے بد نام کنندہ تعصب کا منہ کالا کر کے انصاف کی طرف
قدم اٹھاویں کیونکہ صریح دیکھا جاتا ہے کہ جن انگریزوں نے سنسکرت میں
اق :
النساء : ١٢٧
شحنه حق
بڑے بڑے کمالات پیدا کئے اور جن لائق برہموؤں نے اس گم گشتہ زبان میں
بڑی بڑی لیاقتیں پیدا کیں یہاں تک کہ ویدوں کے بھاش بنائے ان فاضل
لوگوں کی رائے کو بھی ان حضرات نے قبول نہیں کیا ۔ آپ کو تو اُنہیں وید کا مکھی
برابر بھی علم نہیں صرف دیا نندی خیالات پر گزارہ ہے مگر دوسروں کے سامنے
باتیں بناتے ہیں ۔ ہر یک عاقل سمجھ سکتا ہے کہ کسی مذہب پر اعتراض کرنے کے
لئے ان کے مسلمہ اصولوں کو معلوم کر لینا کافی ہے کیونکہ در حقیقت اصول ہی
مرکز دائرہ مذہب ہوتے ہیں اور انہیں پر بحث ہوتی ہے ۔ اگر مسلمانوں کو بغیر
سنسکرت پڑھنے کے ہندوؤں کے ساتھ بحث جائز نہیں تو پھر ہندوؤں کو بغیر عربی
پڑھنے کے مسلمانوں پر کوئی اعتراض کرنا کب جائز ہے ۔ اندرمن کون سی
عربی پڑھا ہوا ہے لیکھرام کو کیا ایک آیت پڑھنے کی تمیز ہے اور پھر یہ دونوں
نرے کو دن اور عربی سے سراسر جاہل کیا استحقاق رکھتے ہیں کہ قرآنی تعلیم اور
۵۲) عقائد کا نکتہ چینی کے طور پر نام بھی لیں ۔ انہیں تو اپنے سنسکرت کی بھی خبر نہیں
چہ جائیکہ عربی کے دو لفظ بھی جوڑ سکیں ۔ یا صحیح پڑھ سکیں ۔ اور دیانند تو اردو
تھا تو پھر کیوں اس ۔ اس نے مسلمانوں کے ساتھ بخشیں کیں
پڑھنے سے سے۔ بھی بے نصیب تھا
اور بہت کچھ وید بھاش اور ستیارتھ پرکاش میں اپنی بد بودار جہالت کا گند چھوڑ
گیا ۔ سو مسلمان اس طریق پر ہرگز اعتراض نہیں کریں گے کہ کسی کو عربی نہیں آتی
بلکہ وہ دیکھیں گے کہ جس بات پر اعتراض کیا گیا ہے وہ درحقیقت ہمارا اصول
ہے یا نہیں پھر جیسی صورت ہو ویسا عمل کریں گے ۔
پارلیمنٹ لنڈن میں صدہا اپیل ہندوستانی عدالتوں کے انگریزی میں
شحنه حق
پیش ہوتے ہیں مگر حکام مجوز پر ہرگز یہ اعتراض نہیں ہوتا کہ تمہیں تو اردو کی ہی خبر
نہیں تم فیصلہ کیا کرو گے کیونکہ جب بیانات فریقین اور گواہوں کی شہادت یا
تحریری ثبوت اور ماتحت حکام کی را نام کی رائیں صحیح طور پر انگریزی میں ترجمہ ہو چکیں پھر
اردو کی کیا حاجت رہی ۔ سو ہم کہتے ہیں کہ اگر ایسا ہی سودائیوں کی طرح آریوں
کے دل میں وہم بیٹھا ہوا ہے تو کیوں وہ بہ ثبت مواہیر اپنا نیا عقا ئد نامہ چھپوا
نہیں دیتے جس میں یہ تفصیل لکھا جائے کہ ہم پہلے عقائد مشتہرہ سے دست بردار
ہیں اور اب نئے عقیدے ہمارے یہ ہیں ۔ پھر دیکھیں کہ ان عقیدوں کی بھی کیسی
خبر لی جاتی ہے ۔
میں قطعاً و یقیناً کہتا ہوں کہ عام ہندوؤں کا وید وید کرنا اسی زمانہ تک ہے
کہ جب تک انہیں ویدوں کے مضامین کی خبر نہیں کیا خوب ہو کہ گورنمنٹ انگریزی
عامہ خلائق کا دھوکا دور کرنے کے لئے ویدوں کا تحت اللفظ اردو ترجمہ ایک ایسی
منتخب سوسائٹی سے کرا دے جس میں آریوں کے لائق ممبر بھی شامل ہوں اور چند
فاضل برہمو اور انگریز بھی اس کمیٹی میں داخل ہوں اور پھر وہ ترجمہ عام طور پر
ہندوؤں وغیرہ میں تقسیم کیا جائے ۔ ہندوؤں کو ویدوں سے یہاں تک بے خبری
ہے کہ گائے بیل کا نہ مارنا بھی ایک مذہبی عقیدہ سمجھا گیا ہے اور کھانا تو درکنار اس
گوشت کا دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے حالانکہ منو شاستر جس پر پنڈت دیا نند بہت
سا اپنی باتوں کا مدار رکھتے ہیں بآواز بلند کہہ رہا ہے کہ بیل کا گوشت کھانا نہ
صرف جائز بلکہ بڑے ثواب کی بات ہے اور رگ بید اشتک اوّل میں لکھا ہے کہ
جس کھال سے ہوم کے اعمال ادا ہوتے ہیں وہ ضرور گائے کی کھال چاہیے۔
شحنه حق
۵۷ مگر اب گائے کے ذبح کرنے سے بڑھ کر ہندوؤں کے نزدیک اور کوئی گنہ
کبیرہ نہیں اگر چہ ابھی تک پہاڑی راجے اپنے مقرری دنوں میں بھینسوں کو
تلوار سے کاٹتے ہیں اور جوالا مکھی اور دوسری کئی جگہوں پر دیویوں کو خوش
کرنے کے لئے یہ کام ہوتے رہتے ہیں ۔ مگر کبھی تعصب کے پردوں سے اس
طرف خیال نہیں آتا کہ یہ اسی ویدک حکم کے آثار باقیہ ہیں ۔ میجر ویدا دھیائے
چوبیس منتر ۲۷ میں صاف لکھا ہے کہ براسپتی کے لئے گائے کی قربانی کی جائے
اور رگوید اشتکا ۲ ۔ ادھیا ۳ ۔ سوکت ٦ میں اس گوشت کے کھانے کی صریح
اجازت ہے بلکہ رگوید منڈل ۶ سوکت ۱۶ میں بڑی محبت سے لکھا ہے کہ گائے کا
گوشت سب سے عمدہ خوراک ہے ۔ پھر رگوید اشتک چارا دھیا ایک میں تذکرہ
کے طور پر بیان کیا ہے کہ ایک مرتبہ تین سو بھینسوں کی سوختنی قربانی ہوئی اور
حال میں جو ایک پنڈت صاحب کی طرف سے ایک کتاب کلکتہ میں چھپی ہے
جس کی کاپیاں جا بجا مشتہر ہوئی ہیں وہ نہ صرف جائز بلکہ بڑے زور سے یہ
دعوی کرتے ہیں کہ پہلے زمانہ میں گائے کا گوشت بڑے شوق سے کھایا جاتا تھا
اور عمدہ عمدہ چربی دا ر ٹکڑے برہمنوں کے نذر ہوتے تھے اور رگوید اشتک اول
کی ایک شرقی کی شرح میں پروفیسر ولسن صاحب لکھتے ہیں کہ ایک بڑی محکم
گواہی دید کی اس بات پر ہے کہ وید کے زمانہ میں عام طور پر گائے کا گوشت
کھایا جاتا تھا اور جا بجا ہندوؤں کی دکانوں میں بکتا تھا ۔
اب انصاف کرنے کی جگہ ہے کہ جس گائے کے کھانے کے لئے یہ تاکیدیں
ہیں اب اس کو حرام سمجھا جاتا ہے۔ کیا اس سے ثابت نہیں ہوتا کہ آریوں کو وید
لده الله
شحنه حق
کی کچھ بھی پروانہیں وہ صرف دکھانے کے دانت رکھتے ہیں نہ کھانے کے ۔ پھر سوچنا
چاہیئے کہ وید کی مشر کا نہ تعلیم کیسی سارے جہان میں مشہور ہورہی ہے چوداں کروڑ
ہندو اس میں گرفتار ہیں جگناتھ اور گنگا کی طرف کیسے نعرے مارتے ہوئے ایک
خلقت چلی جاتی ہے لیکن دیا نند کو اسلامی توحید کا زور وشور دیکھ کر اب فکر پڑی کہ وید
ہاتھ سے جاتا ہے اس کے لئے کچھ تدبیر کرنی چاہیے مگر در حقیقت اس نے ویدوں کا
کچھ ہنر نہیں دکھلایا بلکہ کئی اور گند اس کے کھول گیا ۔ انگلینڈ امریکہ جرمن فرانس میں
ویدوں کا ترجمہ ہزاروں بلکہ لاکھوں کی نظر سے گزرا ہے مگر کسی کی بلا کو بھی خبر
نہیں کہ وید میں توحید بھی ہے ۔ انہیں انگریزوں نے قرآن شریف کا ترجمہ کیا تو
قرآنی توحید نے یورپ کے ملکوں میں ہل چل ڈال دی یہاں تک کہ
لائل صاحب اور جون ڈیون پورٹ وغیرہ نامی انگریزوں نے جن کی ریزوں نے جن کی کتابیں ﴿۵۸
حمایت اسلام وغیرہ چھپ کر ہندوستان میں بھی آگئی ہیں قرآنی عظمتوں اور اس کی
پاک تو حید پر ایسی شہادتیں دیں کہ باوجود بہت سے موانع تعصب کے انہیں کہنا پڑا
که فرقان مضامین توحید میں اور عیوب سے منزہ ہونے میں ایک بے مثل کتاب
ہے جس کے عقائد بالکل عقل کے مطابق اور ایک حکیم کا مذہب ہو سکتا ہے ۔ ایسا ہی
ایک فاضل انگریز بلنٹ نام جنہوں نے حال میں اسلام کے متعلق ایک کتاب لکھی
ہے وہ اس بات کے قائل ہیں کہ توحید کو دنیا میں دوبارہ قائم کرنے والے پیغمبر
اسلام ہیں ۔ انہوں نے وحدانیت الہی کو اس اعلیٰ درجہ پر پھیلایا ہے کہ عرب کے
ریگستان میں اب تک توحید کی خوشبو آتی ہے ۔
☆
اب بتلانا چاہیے کہ وید کی توحید کی نسبت کس ثالث نے گواہی دی دونوں
)ناشر( - Thomas Carlyle✩
شحنه حق
ترجمے قرآن اور وید کے انگلینڈ اور فرانس وغیرہ میں گئے آخران ثالثوں کی بھی رائے ہوئی
کہ قرآن میں توحید اور وید میں شرک بھرا ہوا ہے۔
اب ہم اپنی پہلی تقریر کی طرف رجوع کر کے کہتے ہیں کہ ہندوؤں کے لئے یہ
نہایت دل توڑنے والا واقعہ اور سخت صدمہ اٹھانے کی جگہ ہے کہ وہ حقیقی علامتیں ربانی
کتاب کی جن کا ابھی ہم ذکر کر آئے ہیں وید میں پائی نہیں جاتیں۔
(1) وید میں خدا تعالیٰ کی خوبیاں نہیں بلکہ اس کے نقص اور عیب بیان کئے ہیں کہ وہ ایک
ذرہ کے پیدا کرنے پر بھی قادر نہیں کیونکہ اصل الاصول وید کا وجوب تناسخ ہے
اور مسئلہ دائمی تناسخ کے وجوب کا تبھی قائم رہ سکتا ہے کہ جب ہر یک چیز کو
پر میشر کی طرح غیر مخلوق سمجھا جائے اور نیز یہ بھی تسلیم کیا جائے کہ جاودانی مکتی
پانے کا راہ مسدود ہے سوکسی چیز کے پیدا کرنے کی قدرت نہ رکھنا اور ہمیشہ کی
مکتی دینے پر بھی قادر نہ ہونا یہ صریح اس ذات کا نقص اور عیب ہے جس کو تمام
کائنات کا خدا اور پرمیشر کہا جائے ۔
(۲) وید میں روحانی برکتیں اور پاک خاصیتیں بھی نہیں کیونکہ آریہ لوگ بلکہ تمام ہند و خود تسلیم
کرتے ہیں کہ بجز وید کے رشیوں کے دوسروں پر حقیقی عرفان کا دروازہ بند
ہے ۔ حقیقی عرفان با تفاق جمیع عارفین اس معرفت تامہ کا نام ہے جو قال کو
حال کے آئینہ میں دکھلاوے اور علم الیقین کو حق الیقین کے مرتبہ تک پہنچاوے
یعنی جس گیان کو بچوں کی طرح کتاب میں پڑھا گیا ہے وہ خود اپنے نفس پر
وارد بھی ہو جائے جیسا کہ کہا گیا ہے کہ کامل مرید وہ ہے کہ ہو بہوا اپنے مرشد کا
رُوپ بن جاوے اور جو کچھ اصلی اور تفصیلی طور پر مرشد پر فیض ہوا تھا
شحنه حق
اس پر ظلی اور اجمالی طور پر وہی فیض ہو جائے ۔ غرض تمام نقوش روحانی میں
مرشد کا ایک نمونہ ٹھہر جائے یہی علت غائی کتاب الہی اور رسول کی ہے تا ایک
چراغ سے ہزاروں چراغ روشن ہو جائیں لیکن اس عرفان سے وید ہندوؤں
کو جواب دے رہا ہے۔ ویدوں کے رو سے یہ بات غیر ممکن ہے کہ کوئی شخص
وید کی پیروی کر کے وہ سچا گیان اور عرفان پاسکے جو بقول اُن کے رشیوں کو
حاصل ہوا تھا یعنی محض قیل و قال سے ترقی کر کے براہ راست خدا تعالیٰ سے
مکالمه و مخاطبہ نصیب ہو جائے حالانکہ وید ہی اس بات کے قائل ہیں کہ بجز سچے
گیان کے مکتی نہیں ہو سکتی ۔ پس اس سے ثابت ہے کہ خود وید کے اقرار سے بجز
چار رشیوں کے اور کسی ہند و کومکتی نصیب ہی نہیں ۔
غرض ویدوں میں کتاب الہی ہونے کی یہ علامت پائی نہیں جاتی کہ حقیقی
عرفان کا دروازہ نہ صرف چار مجہول الاسم شخص پر بلکہ تمام دنیا پر کھولتے ہوں
پس جب کہ جس مطلب کے لئے کتاب الہی آیا کرتی ہے وہ مطلب ہی
ویدوں سے حاصل نہیں ہو سکتا اور گنہ سے پاک ہونا صرف ہزاروں جونوں کی
سزا پر موقوف ہے تو وید کس مرض کی دوا ہیں ۔
(۳) ایسا ہی ہم دیکھتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کے فعل سے ویدوں کی ہدایت کچھ مطابقت
نہیں رکھتی کیونکہ زمین و آسمان پر نظر ڈالنے سے صریح ہمیں نظر آتا ہے کہ خداوند
تعالیٰ نہایت ہی کریم ہے اور سچ مچ جیسا کہ اس نے فرمایا ہے وَإِنْ تَعُدُّوا
نِعْمَتَ اللَّهِ لَا تُحْصُوهَا ، اس کی نعمتیں شمار سے خارج ہیں مگر ویدوں کی
یہ تعلیم ہے کہ ایک ذرہ بطورع ا بطور عطیہ محض کے عطا نہیں ہے عطا نہیں ہوا بلکہ جو کچھ انسانوں کو
ابراهیم : ۳۵
لدم
شحنه حق
ان کے آرام کی چیزیں دی گئی ہیں وہ انہیں کے گذشتہ کرموں کا پھل ہے اور ان
چیزوں کو ظہور میں لانے والے اصل میں انہیں کے اعمال ہیں گویا زمین آسمان چاند
سورج ستارے عناصر نباتات جمادات وغیرہ جن میں انسانی وجود کے لئے فوائد
بھرے ہوئے ہیں وہ آریوں کے کسی پہلے نیک کرم سے وجود پذیر ہوئے ہیں اور
اگر آریوں کے اعمال صالحہ نہ ہوتے تو نہ زمین ہوتی نہ آسمان ہوتا نہ چاند نہ سورج
نہ ستارے نہ نباتات نہ جمادات غرض کچھ بھی نہ ہوتا ۔ اب اے ناظرین بتلا دیں کہ
۶۰ کیا اس سے بیہودہ تر دنیا میں کوئی اور مذہب بھی ہوگا اور نیز ایک طرف تو یہ لوگ
گائے بیل گھوڑے وغیرہ حیوانوں کی نسبت یہ کہتے ہیں کہ کسی سابق بد عملی سے یہ پیدا
ہوئے ہیں اور ایک طرف یہ بھی کہتے ہیں کہ ہمارے نیک عملوں نے ان کو گائے بیل
وغیرہ بنایا ہے کیونکہ یہ ہمارے آرام پانے کی چیزیں ہیں ۔ سو دیکھنا چاہیئے کہ ان
کے خیالات میں کس قدر تناقض ہے ایک بات دوسری بات کو رڈ کرتی ہے۔ پھر
سوچنا چاہیئے کہ کیا یہ بات قرین قیاس ہے کہ سورج و چاند و زمین وغیرہ انسان کی
پیدائش کے بعد اور اس کے نیک عملوں سے پیچھے پیدا ہوئے ہیں اور کیا یہ درست
ہو سکتا ہے کہ جس قدر یہ نعمتیں ہیں ایک نالائق انسان اسی قدر عمل بھی کرتا ہے اور
جیسے دام دیتا ہے اُسی قدر وہاں سے جنس بھی ملتی ہے آج کل اگر ایک چوہڑی
یا سا ہنسی کو بھی یہ صاف صاف باتیں سمجھائی جائیں تو اس کو سمجھنے میں ذرہ بھی
دقت نہ ہو ۔ مگر یہ لوگ اب تک نہیں سمجھتے اور بڑے حیا سے ابھی تک مونہہ پر
یہی بات ہے کہ اور سب کتابیں ملمع اور کھوٹی ہیں ۔ اور وید کھرا سونا ہے ۔سو
اے منصفین ہم نے یہ وید کا سونا آپ لوگوں کے آگے رکھ دیا ہے اب آپ لوگ