شحنۂِ حق

حصہ 8

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شحنه حق
خودسوچ لیں کہ کہاں تک اس سونے میں خالصیت بھری ہوئی ہے ۔
(۴) ایسا ہی ہم دیکھتے ہیں کہ ہماری کانشنس اور نور قلب سے جو ہم کو عطا کیا گیا
ہے وید کی تعلیمیں مطابقت نہیں رکھتی ہیں ۔ ہمارا کانشنس ہرگز ان باتوں کو قبول نہیں
کرتا کہ جس پر ہماری ساری زندگی کا سہارا ہے اور جو ہماری ہر یک تربیت کا
سر چشمہ ہے وہ ایسا کمزور ہو کہ نہ تو از خود پیدا کر سکے نہ کوئی رحمت پہنچا سکے نہ ہمیشہ
کے لئے نجات دے سکے نہ تو بہ و استغفار سے ہمارا گناہ معاف کر سکے ۔ نہ ہماری
کوششوں سے ہمیں حقیقی عرفان تک پہنچا سکے غرض کچھ بھی نہ کر سکے ۔ تو پھر ایسے کا
ہونا کیا اور نہ ہونا کیا ۔ اگر یہی پرمیشر ہے تو حقیقت عالم بالا معلوم شد ۔ ویدوں کی
تعلیم پرستش اس سے بھی عمدہ تر ہے ۔ کسی قوم کو منصف مقرر کر کے دیکھ لو کوئی شخص
اس بات کا قائل نہیں ہوگا کہ وید مشر کا نہ تعلیم سے خالی ہیں ہم نے ویدوں پر بہت
غور کی اور جہاں تک طاقت بشری ہے ان کے معلوم کرنے کے لئے زور لگا یا آخر
ہم پر صاف کھل گیا کہ چاروں وید پرانے مخلوق پرستوں کے خیالات کا مجموعہ ہیں
اور اس زمانہ کی بناوٹ ہیں کہ جب کہ سچے قادر تک لوگوں کو رسائی نہیں ہوئی تھی
پس وہ لوگ جو علم الہیات میں پست نگاہ رکھتے تھے انہوں نے زمانہ کا الٹ پھیر اور ۶
حوادث ارضی و سماوی میں اجرام سماوی و عناصر کا بہت کچھ دخل دیکھ کر یہی اپنے
دلوں میں سمجھ لیا کہ اگر کوئی رب العالمین و مدبر عالم ہے تو یہی چیزیں ہیں ان کے سوا
اگر کچھ ہے بھی تو وہ دخل در عالم سے معطل و بے کار ہے ۔ سو در حقیقت نفی صفات الہی
کرنا اور خدا تعالیٰ کو قادرا نہ تصرف سے معطل سمجھنا یہی اصل موجب دیوتا پرستی
اور تناسخ کا ہے ۔ کیونکہ جب کہ خدا تعالیٰ اپنے مدبرانہ کاموں سے معطل خیال

شحنه حق
کیا گیا تو حاجت براری کے لئے دیوتے گھڑے گئے اور تقدیری تغیرات اور
انقلابات کو گزشتہ عملوں کا نتیجہ ٹھہرایا گیا ۔ سو اس ایک ہی خیال سے یہ دونوں
خرابیاں پیدا ہو ہو گئیں یعنی اواگون اور اور دیوتا دیوتا پرستی ۔ آریہ سماج والے جنہوں نے
ویدوں کی اصلاح کی اپنے ذمہ سر پرستی لی ہے بڑی جانکاہی سے پردہ پوشی
کرنا چاہتے ہیں اور خواہ نخواہ کوشش کر رہے ہیں کہ ویدوں کو مشر کا نہ تعلیم سے
پاک ٹھہرائیں مگر ان کے حق میں کیا خوب ہوتا کہ چاروں وید پر دہ زمین سے
ایسے نیست و نابود ہو جاتے کہ کوئی مخالف ان کی اندرونی آلائش دیکھنے کا
موقعہ نہ پا سکتا ۔
رہے وید کے علوم وفنون تو ان کی نسبت تو ہم کچھ بیان کر چکے ہیں اور کچھ
اور بھی بیان ہوگا ۔ بالآخر یہ بھی ظاہر کرنا قرین مصلحت ہے کہ ہم نے اس آر یہ راقم
رسالہ کی نسبت قادیان کے ہندوؤں سے سنا ہے کہ سنا ما ہے کہ اس کی زبان پر سرستی چڑھی ہوئی
ہے ۔ سو اب ہم معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ آیا اس سرستی کے اتارنے کے لئے اسی قدر
ہماری تحریر کافی ہے یا کسی اور تدارک کی بھی ضرورت ہے۔

شحنه حق
ہندوؤں کے ویدوں کی کچھ ماہیت اور ان کی
تعلیم کا کسی قدر نمونه
پروفیسر ولسن صاحب اپنے ترجمہ رگوید کے دیباچہ میں لکھتے ہیں کہ
رگوید کے ایک سو اکتیس منتروں میں سے جو اول اشتکا میں ہیں سینتیس صرف
اگنی کی ہی تعریف میں ہیں یا اگنی کے ساتھ اور دیوتاؤں کی مہما ان میں درج
ہے اور پینتالیس منتروں میں اندر کی مہما برن ہے اور منجملہ باقی منتروں کے
باراں منتر مروت یعنی ہوا کے دیوتاؤں کی تعریف میں ہیں جو کہ اندر کے
ہمراہی ہیں اور گیارہ اسونوں کی تعریف میں ہیں جو کہ سورج کے پوتر ہیں ۔ ۶۲
چار منتر صبح کے دیوتا کی تعریف میں ہیں اور چا روسو ید یوا کی تعریف میں جن کو
سر بھو دیوتا بھی کہتے ہیں اور باقی منتروں میں ادنی دیوتاؤں کی مہما برن
ہے ۔ اس بیان سے صاف ہویدا ہے کہ اس زمانہ میں عناصر کی پرستش ہوتی
تھی ۔ تم كلامه
یہ پروفیسر ولسن صاحب مترجم وید کی رائے ہے جس کو انہوں نے اپنے
ترجمہ رگ وید کے دیباچہ میں لکھا ہے ۔ اب ہم بطور نمونہ وہ چند شرتیاں رگ وید
کی اس جگہ تحریر کرتے ہیں جن کی صحت کو ہم نے نہ صرف ایک کتاب سے بلکہ کئی
وسائل سے اور کامل واقف کاروں کی شہادت سے بپا یہ ثبوت پہنچا لیا ہے پس
اب آریوں کے لئے ہرگز یہ جائز نہیں ہوگا کہ صرف گردن ہلا کر ان شرتیوں

شحنه حق
سے انکار کر دیں بلکہ انکار کی حالت میں ان پر واجب ہوگا کہ اگر یہ ترجمہ صحیح
نہیں ہے تو جس ترجمہ کو وہ صحیح سمجھتے ہیں وہ تحت اللفظ مع اپنی شرح کے شائع کرا
دیں تا برہمو سماج کے فاضل پنڈت جو سنسکرت پستکوں کے بخوبی واقف ہیں
ثالث کی طرح درمیان میں آ کر فیصلہ کر دیں اور اگر اب بھی آ ر یہ صاحبان
چپکے رہے تو پھر ان پر ڈگری ہے اور وہ شرتیاں یہ ہیں ۔
رگوید سنتها اشٹک اول
پہلا ادھیائے ۔ ا نوک ۔ا
سکت ۔ ا
ا۔ میں اگنی دیوتا کی جو ہوم کا بڑا کر دکارکن اور دیوتاؤں کو نذریں پہنچانے
والا اور بڑا ثروت والا ہے مہما کرتا ہوں ۔
شرح ۔ شارح لکھتا ہے کہ جس لفظ سے ثروت والا ترجمہ کیا گیا ہے وہ لفظ
سنسکرت کی اصل عبارت میں رتنا د ہا تھا ہے جس کے معنے ہیں جواہر رکھنے والا مگر
رتن دولت کو بھی کہتے ہیں ۔ اس شرقی میں شاعرانہ تناسب کا بیان ہے یعنی آگ کو
اول ایک ایسا دیوتا مقرر کیا گیا جس کو سب دیوتاؤں سے پہلے نذریں دینی پڑتی
ہیں یعنی ہوم کا گھی وغیرہ پہلے پہل آگ ہی پر ڈالا جاتا ہے سو اس لحاظ سے وہ پہلا
دیوتا ہے جس کی ویدوں میں سب سے پہلے تعریف ہوئی ہے بلکہ رگوید کی عبارت
شروع ہی اگنی کی ہی تعریف سے ہوتی ہے اور جو نذریں دوسرے دیوتاؤں کو
یہ اگنی دیوتا پہنچاتا ہے وہ کیا شے ہے؟ وہ ان بخارات سے مراد ہے جو گھی

شحنه حق
وغیرہ کو آگ پر ڈالنے سے آگ میں سے اٹھتے ہیں اور ہوا میں جا ملتے ہیں ۔ جو
وایو د ہوتا ہے اور پھر اندر دیوتا یعنی کرہ زمہریر تک اس کا اثر پہنچتا ہے اور پھر
دھرتی دیوتا پر اس کا اثر پڑتا ہے ۔ یہ تو اس شرقی کا مضمون ہے اور لفظی صنعت
اس میں یہ ہے کہ آگ کو جس کا رنگ تاباں و درخشاں ہے رہنا رہا تھا یعنی جواہر
دار قرار دے دیا ہے کیونکہ آگ کی چمک کو جواہرات کی چمک سے ایک مناسبت
ہے گویا اگنی ایک جو ہر دار اور دولت مند دیوتا ہے جس کے پاس اس قدر جواہر
ہیں جو دوسرے دیوتاؤں کو نذریں دیتا ہے ۔
اب میں کہتا ہوں کہ یہ تناسب شاعرانہ تو سب ہوئے مگر کیا اس شرقی میں
پر میشر کا کہیں ذکر بھی ہے اے آر یو کچھ انصاف کرو ایمانا اپنی کانشنس سے ہی
پوچھ کر دیکھو کہ بجز اس با قرینہ معنوں کے کوئی اور بھی اس کے معنے بن سکتے ہیں
ہرگز گز نہیں بن سکتے کیونکہ اگر اگنی سے پرمیشر مراد ہے تو پھر وہ دوسرے دیوتے
کون سے ہیں جن کو پرمیشر نذریں پہنچاتا ہے اور نیز اس صورت میں شعر کا بھی
ستیا ناس ہو جائے گا کیونکہ اس نازک خیال شاعر نے آگ کو باعتبار چمکتے ہوئے
رنگ کے ایک جواہر دار سے تشبیہ دی ہے جیسا کہ آگ کو جواہر تاباں سے اور
شاعر بھی تشبیہ دیتے آئے ہیں ۔ شیخ سعدی مرحوم نے بھی ایک شعر میں آتش کو
جواہرات سے تشبیہ دے دی ہے ۔ پس اگر ہم اگنی سے مراد آگ نہ لیں بلکہ
پر میشر مرا د لیں تو اس ساری لطافت کی مٹی پلید ہو گی لیکن ہم کسی طرح اگنی سے
مراد پر میشر نہیں لے سکتے کیونکہ اس سے آگے آنے والی شرتیوں سے اور بھی
ویدوں کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے ۔ دیکھو اسی اگنی کی دوسری تعریف

شحنه حق
اسی اشتک انو کا ۴ سکت (۱) صفحہ ۵۷ میں یہ شرتی ہے اے
اگنی جو کہ دولکڑیوں کے باہم رگڑنے سے پیدا ہوتی ہے اس
پاک کٹی ہوئی کشا پر دیوتاؤں کو لا تو ہماری جانب سے اُن کا
بلانے والا ہے اور تیری پرستش ہوتی ہے ۔ اب آریوں کو سوچنا
چاہیے کہ کیا پر میشر دو لکڑیوں کے رگڑنے سے پیدا ہوتا ہے کیا اس سے کھلا کھلا
کوئی اور نشان بھی ہوگا کہ شاعر نے لکڑیوں کا بھی ذکر کر دیا جو آگ کے
بھڑ کنے کا موجب ہے ۔ پھر اگر اس شرقی پر بھی اعتبار نہ ہو تو ایک اور شرتی ذیل
میں لکھی جاتی ہے اس کو پڑھو اور کچھ انصاف کرو اور وہ یہ ہے ۔ اے اگنی
نیک کاموں کو ترقی دینے والی جن دیوتاؤں کی ہم پوجا
کرتے ہیں اُن کو مع اُن کی استریوں کے شریک کر اے
روشن زبان والی انہیں سوم کا رس پینے کو دے ۔ دیکھو اشتک
اول انو کا ۴ سکت ۳ ۔
دیکھو اس جگہ بھی شاعر نے با عتبار چمک کے اگنی کو روشن زبان کہا اور
اس کا کام یہ بتلایا کہ وہ دوسرے دیوتاؤں کو اور نیز ان کی عورتوں کو سوم کا
رس پلاتی ہے پس آگ کو اس کی بخار انگیزی کی وجہ سے دیوتاؤں کے ساقی
خیال کیا گیا ۔ اب سو چو کیا یہ پرمیشور ہونے کے لچھن ہیں پھر اگر یہ شرتی بھی
دل کا دھڑ کا دور نہ کر سکے تو لیجئے ایک اور شرقی آپ کی نذر ہے ۔
اے اگنی دیوتا اپنی چالاک اور طاقت ور گھوڑیاں جن کو
بنام روہت نا مزد کرتے ہیں اپنی رتھ میں جوت اور ان کے وسیلہ

شحنه حق
یہاں دیوتاؤں کو لا ۔ دیکھو وہی اشتک انو کا ۴ سکت ۳ ۔
اس شرقی میں شاعر نے آگ کے تیز شعلوں کو گھوڑیوں کی شکل پر
تصور کر لیا ہے اور آگ کی صورت مجموعی کو جو افروختہ ہو رہی ہے ایک رکھ
قرار دے لیا ہے اور مدعا اس کا یہ ہے کہ اس آگ سے بخار اٹھیں گے اور
ہوا وغیرہ میں پہنچیں گے جیسا کہ وہ ایک دوسری شرقی میں لکھتا ہے جس کا یہی
انو کا اور یہی سکت ہے ۔ اے اگنی تو اندر وایو پر سپتی متر ایشان پھاگا ادتیا ون
اور مروت کے گروہ کو نذر پیش کر ۔ اندر کرہ زمہریر کا نام وایو ہوا کا نام اور
باقی چاروں برسات کے مہینوں کے نام ہیں اور مروت مہینہ کی ہوائیں ہیں
شاعر نے ان سب کو دیوتا مقرر کر دیا ہے اس کا مطلب یہ ہے کہ اوّل حرارت
سے ہی بخارات اٹھتے ہیں تو گویا اگنی بخارات کو اٹھا کر پھر انہیں اندر وغیرہ کو
وہ نذر پیش کرتی ہے تمام وید میں یہی جھگڑا بار بار ذکر کیا گیا ہے کہ پہلے پہل
بخارات ہوا میں مل کر اندر کے پیٹ میں پڑتے ہیں جیسا کہ اسی اشتک انو کا ۳
سکت ایک میں لکھا ہے اندر کا شکم سوم کا رس کثرت سے پینے کے ﴿۲۵﴾
باعث سمندر کی مانند پھولتا ہے اور تالو کی نمی کی مانند ہمیشہ تر رہتا
ہے ۔ انہیں کھانوں سے اندر کا پیٹ بھرتا ہے اور قوت حاصل
ہوتی ہے ۔ اے خوب صورت زنخدان والے اندر ان تعریفوں
سے خوش ہو ۔ اور پہلے بیان ہو چکا ہے کہ اندر کا ساقی اگنی ہی ہے اب ان
تمام وجوہات سے ثابت ہوتا ہے کہ در حقیقت اگنی سے مراد آگ ہی ہے
اور لفظ اگنی کے عام اور لغوی معنے آتش کے ہیں تمام مسلسل بیان رگ وید کا

شحنه حق
اسی پر شہادت دے رہا ہے اور وید کے پہلے بھاشیکاروں نے بھی یہی معنے لکھے ا
ہیں اور تناسبات شاعرانہ منتروں کے بھی اسی کو چاہتے ہیں اور جن صفتوں سے
اگنی کو منسوب کیا گیا ہے وہ بھی آگ کی ہی صفتیں ہیں نہ پرمیشر کی ۔ اور یہ خیال
اکثر ہندوؤں کا قدیم سے چلا آیا ہے اور اب بھی ہے اور اسی بناء پر جوالامکھی کی
آگ کروڑوں ہندوؤں کی نظر میں ایک بڑی بھاری دیوی ہے چنانچہ ہم نے
بہت سے ہندوؤں کو کہتے سنا کہ اس کل جگ کے زمانہ میں کسی چیز میں ست باقی
نہیں رہا۔ مگر ایک جوالا مکھی میں ۔ اس بات کو کون نہیں جانتا کہ بہت سے ہند و
آگ کو بھی پر میشر سمجھتے ہیں اور ہندوؤں میں آتش پرستوں کے فرقے جنہیں
سا گنگ کہتے ہیں اسی بنا پر جاری ہوئے ہیں ۔ پنڈت دیا نند بھی اپنے وید بھاش
میں جس کو انہوں نے ۱۸۷۷ء میں بنارس کی نیر اس کمپنی کے چھاپہ خانہ میں
چھپوا کر مشتہر کیا تھا کئی مقام میں قبول کرتے ہیں کہ اگنی سے مراد آگ ہی ہے مگر
اس کے دوسرے معنے پر میشر بھی بتاتے ہیں اس لئے پرمیشر کے دو دو معنے انہیں
کرنے پڑے اور بہت ٹکریں ماریں مگر اس بات میں کامیاب نہ ہو سکے ان کے لئے
بہتر ہوتا کہ وہ سیدھے سیدھے الفاظ کو ناحق کی تکلیف سے بیاکرن کے ایک
بے ضابطہ شکنجہ پر نہ چڑھاتے اور نہ اپنی طرف سے ایک بے سند لغات تراشی
کرتے بلکہ ہمہ اوست ہونے کا دعوی کر کے وید انتیوں کی طرح آگ اور ہوا
اور پانی اور خاک وغیرہ کو خدا کہہ دیتے اس صورت میں شاید ویدوں کی کچھ
پردہ پوشی ہو سکتی ۔ بہر حال ہم آریوں کے لائق ممبروں سے خواستگار ہیں کہ وہ
ان منتروں کی اپنے طور پر تاویل کر کے ہمارے بیان کے مقابل شائع

شحنه حق
کریں اور پھر کسی ثالث کو دکھلا دیں اور دیانندی دھوکوں پر مغرور نہ رہیں
اگر چہ ان کے اس وہم کا بڑا مشکل علاج ہے کہ دیانند وید دانی میں بڑا عالم
فاضل تھا مگر تین باتوں کے سوچنے سے یہ مشکل ان کی آسان ہو سکتی ہے ۔
اول یہ کہ جن دوسرے قدیم پنڈتوں سے دیانند نے اختلاف کیا ہے
در حقیقت کثر رائے انہیں کی جانب ہے وہی ہیں جو صد ہا بلکہ ہزار ہا برسوں
سے ویدوں کی دیوتا پرستی کو شائع کرتے آئے ہیں ۔
☆
دوم یہ کہ عملی طور پر جس چیز نے نہایت منتشر ع اور پر ہیز گار ہندوؤں میں
رواج پایا ہے وہ مخلوق پرستی کے عقائد ہیں جو ان کے ایسے مقامات میں جو
متبرک اور چشمہ ہدایت خیال کئے جاتے ہیں ایسے وقتوں سے استحکام پذیر ہیں
جن کا ابتدا معلوم کرنا مشکل ہے مثلاً شہر بنارس جو ہندوؤں کا ایک دارالعلم سمجھا
گیا ہے جس میں برہمن اور پنڈت ہر ملک سے آ کر دس دس باراں باراں
سال تک زیر زیر تعلیم تعلیم ر رہتے ہیں یہ شہر شرک سے ایسا بھرا ہوا ہے کہ شاید کوئی دوسری
اس کی نظیر نہ ہو ۔ اس شہر میں پنڈتوں کے بے شمار دیوتاؤں کے بے شمار مندر
ہیں جن میں سے بعض کی نسبت بیان کیا جاتا ہے کہ وہ نہایت ہی پرانے اور
رشیوں کے وقت کے ہیں ۔ یہ شہر گنگا کے مشرقی کنارہ پر طولاً ڈھائی میل اور
عموماً ایک میل تک عرض میں آباد ہے ۔ شاید اس نظر سے کہ گنگا بھی ایک
بڑی دیوی ہے ۔ اس کے کنارہ پر یہ آبا د کیا گیا ہے اگر چہ ظاہری خوبی اس
شہر میں کچھ ایسی نہیں مگر پھر بھی یہ خوبی سمجھی گئی ہے کہ مخلوق پرستی اس پر ختم ہے
اکثر ہندو بوڑھے ہو کر اس شہر کی طرف ہجرت کر جاتے ہیں کیونکہ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے کثرت “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

شحنه حق
ان کے خیال میں اس میں مرنا سرگ میں پہنچا دیتا ہے اب دیکھنا چاہیئے کہ یہ وہی
شہر ہے جس میں ہزاروں پنڈت ابتدا سے ہوتے چلے آئے ہیں اور اب بھی ہیں
گویا یہ شہر ایک وید مجسم ہے لیکن ہر کوچہ وگلی میں اس میل کچیل کی طرح جو اس شہر کی
گلیوں میں پائی جاتی ہے جا بجا دیویوں اور دیوتاؤں کی مورتیں پرستش کے لئے
نصب کی ہوئی نظر آتی ہیں ۔ پس جب وید نے اسی شہر پر جو آ ر یہ علماء کا ایک معدن
شمار کیا جاتا ہے یہ اثر ڈالا نہ آج سے بلکہ ہزار ہا سال سے تو اور اور جگہوں پر وہ
کون سا نیک اثر ڈالے گا ۔
سوم یہ کہ اگر ویدوں کا تحت اللفظ ترجمہ کر کے ( خواہ بڑے بڑے متعصب آریہ
اپنے ہاتھ سے کریں ) کسی اور ملک میں بھیجا جائے مثلاً انگلستان میں یا امریکہ میں یا
روس میں تو کوئی شخص ان منتروں میں توحید نہیں سمجھ سکتا چنانچہ اس کا تو تجربہ بھی ہو چکا۔
اب اگر فرض کے طور پر تسلیم بھی کر لیں کہ ویدوں میں گو بظاہر مشر کا نہ تعلیم ہے مگر
۶۷ در پردہ اس کے اندر توحید چھپی ہوئی ہے تو ایسی چیستوں اور پہیلیوں سے خلق اللہ کو کیا
فائدہ ہوگا اور پنڈتوں کے ہزاروں طرح کے موجودہ شرکوں پر کون سا نیک اثر پڑے
گا۔ کیا ایسا کمزور اور نا توان بیان اس سخت طوفان کو فرو کر سکتا ہے جو خود ہندوؤں کے
بڑے بڑے اچارج اس کا موجب ہورہے ہیں اور بڑے زور سے ادعا کرتے ہیں کہ
و ہی مسائل صحیح ہیں جو ہم نے سمجھے ہیں اور وہی وید کے موافق ہیں ۔ اگر کوئی پاک خیال
پنڈت ہونرا بنارسی ٹھگ نہ ہو تو وہ شہادت دے سکتا ہے کہ اب وید آپ اصلاح پانے
کے لائق ہیں نہ یہ کہ حالت موجودہ کی اصلاح کر سکتے ہیں ۔

شحنه حق
چهارم عقل خدا داد کو دخل دینے کے وقت معلوم ہوگا کہ جن قرائن اور علامات
اور صریح بیان سے ویدوں میں تعلیم مخلوق پرستی کی ثابت ہوتی ہے وہ سب دلائل قطعی
اور یقینی ہیں ۔ چنانچہ جا بجا ہر یک منتر میں پنڈت دیا نند نے بھی اپنے وید بھاش میں
مان لیا ہے کہ حقیقت میں اگنی سے مراد آگ اور وایو سے مراد ہوا ہے ۔ مگر اس کے
دوسرے معنے بھی ہیں چنانچہ رگ وید اشتک اول کے دوسرے سکت کی پہلی تین منتر
میں جو وایو کے مہما برتن میں ہیں ان میں بھی پنڈت دیا نند نے اپنے وید بھاش میں
قبول کرلیا ہے کہ اگنی اور وایو حقیقت میں آگ اور ہوا کے نام ہیں مگر یہ پرمیشور
کے نام بھی ہیں اب دیکھنا چاہیے کہ جن باتوں کا تمام دوسرے پنڈت دعوئی
کرتے ہیں ان کو آپ بھی اقرار ہے لیکن جو نیا خیال انہوں نے ظاہر کیا ہے
دوسرے پنڈت اس سے سراسر منکر ہیں اور دیانند نے کوئی ایسے وجوہات بھی
پیش نہیں کئے جو ایک ذرہ اطمینان کے لائق ہوں ۔ ہم نے اس کے وید بھاش کو
غور سے سنا ہے اور ان فاضل برہموں کی تحریریں بھی دیکھی ہیں جو دیا نندی
خیالات کے استیصال کے لئے متوجہ ہیں ۔ ہم بخدا سچ سچ کہتے ہیں کہ اس کے
ہر یک فقرہ سے ہم کو ایک تحکم کی بد بو آتی ہے جو ایک موٹی سمجھ اور نالیاقتی سے ملا ہو
اور ایک دہقانی اور گنواری تقریر میں بیان کیا گیا ہے اور میں ان خوش عقیدوں کو
جنہوں نے اپنی فطرتی عقل کو بے کار چھوڑ کر اپنا دھرم اور ایمان دیانند کے حوالے
کر دیا ہے اس روحانی موت میں ان لوگوں کی موت سے مشابہ پاتا ہوں جو اپنی
سادہ لوحی سے اپنے ہیں ؟ اپنے تئیں جگن ناتھ کی رتھ کے پہیوں کے نیچے ڈال دیتے ہیں جو ان کو

VL
روحانی خزائن جلد ۲
شحنه حق
بالکل کچل دیتے ہیں مگر ان کا تو جسم کچلا جاتا ہے مگر دیا نندی وجود کی رتھ نے
ہندوؤں کی سمجھ اور عقل کو کچلا ہے اور جیسے کسبیاں جگن ناتھ کی کی ۔ مورت کے
سامنے ناچتے ہوئے بے حیائی سے حرکتیں کرتی ہیں اور مختلف اوضاع کے ساتھ جو
سراسر بے شرمی اور بے غیرتی سے صادر ہوتی ہیں اُس بے جان اور بے زبان
مورت کو خوش کرنا چاہتی ہیں ایسا ہی آریوں کے چھٹے ہوئے اوباش خدائے تعالیٰ
کے پاک نبیوں کو گالیاں دے کر دیا نند کی روح کو اپنی دانست میں خوش
کر رہے ہیں اگر چہ انہیں معلوم نہیں کہ وہ کہاں پڑا ہے اور کس حالت میں ہے
جس قدر آریوں نے ہمیں گندی گالیاں نکالیں اور پُر دشنام خط لکھے اور قتل
کر دینے کی ہمیں دھمکیاں دیں اس کا تو ہمیں افسوس نہیں کیونکہ ہم جانتے ہیں
کہ ان کا مادہ ہی ایسا ہے لیکن خدائے تعالیٰ کے پاک نبیوں کو گالیاں دینا اور
دل دکھانے والی توہین کرنا یہ طریقہ انہوں نے اچھا نہیں پکڑا ۔ ہمارے
فٹ نوٹ خلیج بنگالہ میں جگن ناتھ ایک شہر ہے اور وہاں ایک مشہور مندر ہے جس میں
جگن ناتھ کی مورت نصب کی ہوئی ہے ۔ مذہبی میلوں کی تقریب پر یہ مورت
ایک رتھ میں رکھی جاتی ہے جو شاید پندرہ سولہ پہیوں کا ہوتا ہے اور پھر اس
مورت کو نہایت مکلف پوشاک پہنا کر ایک مندر سے دوسرے مندر کو لے
جاتے ہیں بڑے بڑے پنڈت اور سادھو ان میلوں میں جمع ہوتے ہیں جن
کے لئے بقول ڈاکٹر برنی آرصد یا زانیہ عورتوں نے اپنا وجود وقف کیا ہوا
ہوتا ہے با ایں ہمہ وہ سب پنڈت اور سادھو خوش اعتقاد ایسے ہیں کہ اس
رتھ کے پہیوں کے نیچے مرنے کو تیار: رنے کو تیار ہوتے ہیں اور جو شخص اپنے تئیں رکھ
کے پہیوں کے نیچے ڈال دے اور ان سے کچل جا کر اپنی جان گنوائے ایسے
شخص کو ہندوؤں میں نہایت ہی مہا تھا اور مقدس سمجھا جاتا ہے ۔ منہ ۔

·

آج 10 میں سے 10 باقی