شحنۂِ حق

حصہ 9

Urdu original from Ruhani Khazain, edition of the Ahmadiyya Muslim Jamaat.

شحنه حق
پاس جس قد ر ان لوگوں کے گمنام خط موجود ہیں اور جو کچھ لیکھر ام پشاوری کی
دستخطی تحریریں ا ریریں اب تک پہنچی ہیں جن کو ہم نے بہ حفاظت لکھا ج ہوا ہے اس سے به :
ایک عقلمند نتیجہ نکال سکتا ہے کہ دیا نندی مذہب نے ان کے دلوں پر کس قسم کا اثر
کیا ہے ۔
اب ہم اپنے پہلے مطلب کی طرف رجوع کر کے بدعوٹی کہتے ہیں کہ ہندوؤں
کے دید ہرگز شرک سے خالی نہیں ہیں اور جس قدر ہم نے بطور نمونہ ویدوں کے منتر لکھے
ہیں اسی قدر سے ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ ویدوں میں بجائے تو حید کے کیا بھرا ہوا ہے
لیکن افسوس کہ پھر بھی نبی اور بد فہم آر یہ دیا نندی پیچ سے نکلنا نہیں چاہتے اور عقل اور
انصاف دونوں کو چھوڑ کر سراسر تحکم کی راہ سے یہ دعوی کرتے ہیں کہ ضرور دیا نند کی
رائے صائب ہے اس دعوئی میں چاروں طرف سے سخت ندامتیں بھی انہیں اٹھانی پڑتی
ہیں مگر کچھ ایسے حیا شرم سے دور جا پڑے ہیں کہ کچھ بھی ان ندامتوں سے دردمند نہیں
ہوتے ہمیں یاد ہے کہ ایک مرتبہ ایک آریہ نے ہمارے رو برو ذکر کیا ہے کہ سوامی جی
دیا نند نے اپنے وید بھاش میں ثابت کر کے دکھلا دیا ہے کہ اگنی وایو وغیرہ پر میشر کے
نام ہیں ہم نے کہا کہ تمہارے سوامی جی تو خود قبول کرتے ہیں کہ اگنی وایو سے مراد
ان منتروں میں آگ اور ہوا بھی ہے دیکھو ان کا وید بھاش متعلق اشتک اول رگ وید ۲۹
سکت اہاں کھینچ تان کر اگنی اور وایو وغیرہ کا نام پر میشور بھی رکھتے ہیں مگر اس پر اُن
کے پاس کوئی دلیل نہیں اور جو ہمارے پاس دلائل اس بات کے ہیں کہ ضرور ا گئی
وایو وغیرہ سے مراد آگ اور ہوا وغیرہ عناصر یا اجرام سماوی ہیں اُن کو نہ سوامی
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے رکھا “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

شحنه حق
اور نہ اُن کا کوئی حامی تو ڑ سکتا ہے تب اُس آریہ نے پوچھا کہ بھلا آپ بتلائیں کہ وہ
دلائل کون سے ہیں چنانچہ وہی قطعی اور یقینی وجوہات جو رگ وید کی شرتیوں کی تشریح
میں ابھی ہم لکھ چکے ہیں وہ سب اُس ہندو کو سنائے گئے تب کچھ چپ رہ کر اور سوچ
سوچ کر بولا ۔ کیا سوامی جی نے اس کا کچھ جواب نہیں دیا۔ اس پر وید بھاش ان
منتروں کا پیش کیا گیا کہ اگر کچھ جواب لکھا ہے تو تم ہی سنا دو پھر کیا تھا ایسا چپ ہوا کہ
بے شرمی کے سارے حیلے دبے رہے اتفاقاً اردو ر گوید کے کھولنے سے اس منتر پر جو
اشتک اوّل انو کا ۔ ۱۔ سکت ۲ میں ہی نظر جاپڑی اے عقیل منتر اودرونا ( یہ دونوں
سورج کے نام ہیں ) ہمارے یگ کو کامیاب کرو تم بہت آدمیوں کے فائدہ کے لئے
پیدا ہوئے ہو۔ بہتوں کو تمہارا ہی آسرا ہے تب اس آریہ کو یہ شرتی بھی دکھلائی گئی کہ
دیکھو اس میں سورج کا مخلوق ہونا قبول کر کے پھر اس سے دعا بھی مانگ لی ہے بلکہ
اُس پر آسرا بھی کیا ہے پس اس شرقی کا دکھلانا اُس آریہ کے حق میں ایسا ہوا کہ جیسے
کوئی مرے ہوئے سانپ کو ایک اور سونٹا مار دیتا ہے۔ یہ تمام ذلتیں آریوں کو پہنچتی
ہیں مگر ہم دیکھتے ہیں کہ وہ ان رسوائیوں کی کچھ بھی پروانہیں کرتے اور نہ تو اپنے
خیالات کی تائید میں اور نہ ان عمده دلائل کی رڈ میں جو تقریری یا تحریری طور پر ان
کو دکھلائے جاتے ہیں کسی قسم کا ثبوت عقلی یا نقلی دے سکتے ہیں ہاں گالیاں اور
دشنام دہی کا گند اُن کے دلوں میں بہت ہے پس جو کچھ ان کی تھیلی میں ہے وہی
ہر یک سائل کو پین دان کی طرح دیتے ہیں اور ثواب کی امید رکھتے ہیں سچ ہے
معقول بات کا معقول جواب دینا اُن لوگوں کا کام نہیں جن کا پرمیشر ہی تمام

شحنه حق
روحوں اور ذرہ ذرہ عالم پر محض تحکم کے رو سے قبضہ رکھتا ہے
نہ کسی معقول استحقاق سے جو دلیل کے ساتھ قابل تسلیم ہو ۔
ہمارا خیال ہے کہ جس قدر علم کا زور اور بیان کی طاقت اور معلومات کی
وسعت قدیم زمانہ کے آریوں میں پائی جاتی ہے اور جس دانش مندی سے
اُنہوں نے ویدانت کے مسائل کو نکال کر ویدوں کی مشرکا نہ تعلیم پر پردہ ڈالنا چاہا (۷۰)
ہے اور ہمہ اوست کی چادر کو پھیلا کر اگنی و ایواندرسورج چاند وغیرہ کو ایک سہل
طریق سے اس چادر کے نیچے لے لیا ہے یہ طریق تکلفات سے خالی اور بہت کچھ
ویدوں کی حمایت کرنے والا ہے کیونکہ بانداق آدمی سمجھ سکتا ہے کہ ایک ہی
طاقت عظمی ہے جو سب تعینات میں کام کر رہی ہے لیکن اور بھی زیادہ تر غور کرنے
سے ثابت ہوگا کہ موجودہ ویدوں کی تعلیم ہمہ اوست کے مسائل سے بھی تطبیق نہیں
کھا سکتی کیونکہ بعض مواقع میں خالق کے ایک الگ وجود کو بھی مان لیا ہے اور ٹھیک
ٹھیک مخلوق پرستوں کی طرح آتش و آب وغیرہ کو الگ کا الگ دیوتا قائم کر کے
اس سے مرادیں مانگی ہیں اور دیوتاؤں کی بہت سی تعریف کی ہے کوئی چھوٹا کوئی
بڑا کوئی بوڑھا کوئی جوان اور ہر جگہ مخلوق کے خواص کھلے کھلے بیان کر دیئے ہیں
اور پاک دلوں کو نفرت دلانے والی تعریفیں اُن دیوتاؤں کی کی ہیں اور صاف
صاف اپنے بیان کو اس حد تک پہنچا دیا ہے جس سے بہ بداہت سمجھ میں آ جاتا ہے
کہ یہ بیان کننده اپنا مذہب مخلوق پرستی رکھتا ہے نہ اور کچھ ۔
اور سب سے بڑھ کر خرابی یہ ہے کہ کئی مقامات میں وید تناسخ یعنی اواگون

شحنه حق
کا قائل ہے چنانچہ رگ وید کے پہلے ہی اشتک میں کتنے منتر ایسے ہیں کہ ایک صاف
بیان سے اواگون کے مسئلہ کی تعلیم کرتے ہیں اور ظاہر ہے کہ اواگون - کہ اواگون کے ماننے سے
ویدانت کا مسئلہ قائم نہیں رہ سکتا ۔ کیونکہ ویدانت والے ہر یک روح کو مخلوق سمجھتے
ہیں اور اس بات کے قائل ہیں کہ پر میشر نے اپنے اختیار سے انسانی روح کو کسی حد
تک طاقتیں بخشی ہیں اور آپ ہی ہر مخلوق کی حد بندی کی ہے سو یہ بیان اواگون کے
مسئلہ کو باطل کرنے والا ہے کیونکہ مسئلہ تناسخ کے رو سے ہر یک مرد اور عورت اور
انسان اور حیوان کی حد بندی اعمال سابقہ کی وجہ سے ہے اور سلسلہ اعمال سابقہ کا
تبھی قائم اور محفوظ رہ سکتا ہے ؟ ہے کہ جب ارواح کو غیر مخلوق قرار دیں ورنہ نہیں جیسا
که هر یک عقل سلیم سمجھ سکتی ہے سو اس سے صاف ثابت ہوتا ہے کہ ویدوں کے رو
سے تمام ارواح اور ذرہ ذرہ عالم کا غیر مخلوق ہی ہے اور جب ہر یک چیز ویدوں
کے رو سے غیر مخلوق ہوئی تو وہی آفتیں وہی قباحتیں وہی خرابیاں پیش آئیں گی جن
کا کسی قدر ہم ذکر کر چکے ہیں اور جیسا کہ ہم نے اپنے رسالہ سُرمہ چشم آریہ میں لکھا
ہے پھر ہم تنبیہا لکھتے ہیں کہ خدائے تعالیٰ کی سچی توحید ہرگز تناسخ کے ساتھ جمع نہیں
ا ہو سکتی جب تک آریہ لوگ تناسخ سے دست بردار نہ ہو لیں تب تک خدائے تعالیٰ کی
عظمت اور جلال پر ہرگز اُنہیں نظر نہیں پڑے گی منوجی کا مقدس پستک جس کو ایک
طرف ہم ویدوں کا بھاش کہہ سکتے ہیں اور دوسری طرف آریوں کی سوشل
لائف کی تواریخ متصور ہو سکتا ہے جس پر پنڈت دیانند نے بھی بہت کچھ مدار رکھا
ہے اور آریہ سماج کی عمارت کا ایک ستون قرار دے دیا ہے اس میں علاوہ علم

شحنه حق
عقائد کے حق العباد کے مسائل بھی وید کے رو سے ایسے عجیب عجیب بیان ہوئے ہیں کہ بس
پڑھنے والا دریائے حیرت میں ڈوب جاتا ہے اور بے اختیار کہنا پڑتا ہے کہ ویدوں کو علاوہ
کمالات توحید کے حق العباد بیان کرنے کا بھی خوب منصفانہ طریق یاد ہے۔
چنانچہ منوجی ویدوں کے رو سے فرماتے ہیں کہ اگر رذیل کی دختر سے کوئی شریف
برہمن وغیرہ زنا کر بیٹھے تو کوئی دوش کی بات نہیں کسی قسم کا مواخذہ نہیں لیکن اگر کمینی ذات کا
کسی شریف زادی سے ایسی حرکت کرے تو جان سے مار دیا جائے یا وہ خون بہا ادا کرے
جولڑکی کے والدین مقرر کریں۔ دیکھو منو سنتھا ادھیا ۸ ۔ شلوک ۳۶۵۔ پھر شلوک ۳۸۰ میں
لکھا ہے کہ برہمن خواہ کتنے ہی بڑے جرم کا مرتکب ہو ہر گز قتل نہ ہونا چاہیے برہمن کے قتل
کے برابر کوئی گناہ نہیں برہمن نیچ ذات کی لڑکی کو اپنی زوجیت میں لاسکتا ہے اور اگر کسی
سنیچ ذات کے پاس سونا چاندی یا خوب صورت ہو تو برہمن انہیں اپنے تصرف میں لاسکتا
ہے لیکن اگر کوئی نیچ ذات ایسا فعل کرے تو جلتے ہوئے لوہے کی چادر پر جلا کر مارا جائے۔
ایسا ہی اگر برہمن کسی شودر کو وید پڑھتا ہوا سن پائے تو اس کے کانوں میں
پگھلا ہوا سکہ اور جلتی ہوئی موم ڈالی جائے ۔ اگر وہ اس کی عبارت کو پڑھے تو اس کی
زبان کاٹ ڈالنی چاہیے اگر وہ اس کو حفظ کرے تو اس کی سزا یہ ہے کہ اس کا جسم
چاک کر کے اس کا دل نکالا جائے ۔ برہمن سب کا سرتاج ہے اگر کسی برہمن کا سرمایہ
ویدوں کی تعلیم حاصل کرنے کے اندر ختم ہو جائے تو اس کو اختیار ہے کہ اپنی حاجت کی
چیزیں کسی ویش یا شودر کے گھر سے خود چرالے یا چوری کر والے ۔ بادشاہ کو ایسے
مظلوم کی فریاد کو نہ پہنچنا چاہیے ۔ شودر کی مکتی اسی میں ہے کہ برہمن کی خدمت

شحنه حق
کیا کرے اور سب کام بے فائدہ ہیں نیچ ذات کو روپیہ جمع کرنے کی اجازت نہیں
۷۲ مبادا وہ مالدار ہو کر اونچی ذات کے لوگوں پر حکم کرے ۔ ( دیکھو منو سنتا ادھیا 9
شلوک (۲۳)
اب اگر کسی آریہ کو خیال ہو کہ منوجی نے ویدوں کے برخلاف لکھا ہے تو
اوّل تو ایسا خیال خلاف قیاس ہے جس سے منوجی پر نہ صرف یہ الزام آتا ہے کہ
انہوں نے دروغ گوئی کی بلکہ یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ وہ ویدوں کے نہایت سخت
دشمن اور اپنی ذات میں بدی اور شرک کی طرف مائل تھے پھر ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ
منوجی کی تکذیب کچھ آسان بات نہیں بلکہ اس صورت میں ہو سکتی ہے کہ جب بہت
سے بھاشیکار پہلے زمانہ کی گواہی دیں کہ ویدوں کا ان مضامین سے درحقیقت
دامن پاک ہے اور یہ سب منوجی کے نفس امارہ کی بناوٹ ہے ۔ مگر ایسی گواہی تب
لائق پذیرائی ہو سکتی ہے کہ بر خلاف ان تمام مضامین کے ویدوں کی شرتیاں پیش کی
جائیں جو صاف صاف ان باتوں کا رڈ کرتی ہوں ۔ مگر کیا کسی آریہ کو جرات ۔
ہے
کہ ایسا کام کر دکھاوے۔ پس جب تک ایسی مجہوری ہم گواہی اور ایسے منتر ویدوں
کے پیش نہ ہوں تب تک منوجی پر فرد قرارداد جرم قائم نہیں ہو سکتی بلکہ یہی سمجھا
جائے گا کہ یہ سب وید ہی کی کرتوت ہے۔
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے جمہوری “ ہونا چاہیے۔ (ناشر)

شحنه حق
لیکھرام رام پشاوری کے علم اور عقل کا نمونہ
یہ وہی لیکھر ام آر یہ ہے ؟ رام آریہ ہے جس نے ہماری نسبت ہمارے نبی
صلی اللہ علیہ وسلم کی نسبت حضرت مسیح کی نسبت بہتان لگانا ۔
گندیاں گالیاں دینا گندے اشتہار چھپوانا بے اصل تو ہین کو
اعتراض کی صورت میں پیش کرنا اپنا دستور مقرر کر رکھا ہے۔
ہماری کتاب براہین احمدیہ کے رد میں اسی ہندو نے جس کا نام عنوان میں درج
ہے چند اوراق چھپوائے ہیں اور جیسا کہ ان لوگوں کی عادت ہے بہت کچھ افترا اور بے جا
تو ہین اور ایک بد بودار بیوقوفی کے ساتھ قرآن شریف پر اعتراض کئے ہیں۔ یہ کتاب جس کا
نام تکذیب براہین احمد یہ رکھا ہے اس شخص کی لیاقت علمی و اندازہ عقلی کا ایک آئینہ ہے۔
ہمیں ہرگز امید نہیں کہ کوئی تمیز دار ہندو اس کتاب کو پڑھ کر پھر یہ رائے ظاہر کر سکے کہ اس
کے مؤلف کو عقل اور فہم اور علم ں اور فہم اور علم دین سے کچھ حصہ ہے یا تہذیب اور شرافت سے اس کی ۷۳)
فطرت کو کچھ تعلق ہے۔ اس کتاب کی حقیقت سے ہمیں بخوبی واقفیت ہے اور ہمیں اس
وقت ان ہندوؤں کی عقل پر نہایت افسوس ہے جنہوں نے ایک ایسے جاہل لا یعقل کے سیہ
کردہ کا غذات کو قیمتا خریدنا چاہا ہے ہم عنقریب گند اور افترا اس جہل مجسم کا اپنی مبسوط
کتاب براہین احمدیہ کے حصہ پنجم میں ظاہر کریں گے اور نہایت صاف طور پر
دکھلاویں گے کہ آریوں کے لئے ایسے شخص کی رہنمائی اور اس کی یہ کتاب
قابل شرم ہے یا نہیں۔ اگر ہم چاہتے تو رڈ اس کتاب کا جو رسالہ کے طور پر ہمارے پاس
تیار پڑا ہے اس کتاب کے شائع ہونے سے پہلے شائع کر دیتے لیکن ہم پہلے آریوں کی

شحنه حق
عقل کو آزمانا چاہتے ہیں کہ وہ اس ہندو کی کتاب پر کیا کیا را ئیں ظاہر کرتے ہیں ۔
اور کہاں تک اس کا ساتھ دیتے ہیں کیونکہ اس صورت میں بہتوں کے اندازہ عقل
و فهم و انصاف کا امتحان ہو جائے گا ۔ جس شخص نے ہماری کسی کتاب کو پڑھا ہوگا وہ
اگر چاہے تو شہادت دے سکتا ہے کہ ہماری تحریریں ملمع اور سرسری ہرگز نہیں ہوا
کرتیں بلکہ ایک منصف اور عقل مند حاکم کی تحقیقات سے مشابہ ہیں جو مقدمہ کی تہہ
کو پہنچ کر اور ہر یک تنقیح طلب امر کا پورا پورا تصفیہ کر کے پھر حکم صادر کرتا ہے۔
اب ہم بطور نمونہ پشاوری صاحب کے خیالات میں سے دو ایک باتیں ظاہر کرتے
ہیں وہ اپنی کتاب کے صفحہ ۲۵ میں روحوں کے غیر مخلوق ہونے پر یہ دلیل پیش کرتے
ہیں کہ نہ تو روحیں ترکیب پذیر اور نہ منقسم ہونے والی چیزیں ہیں پھر ان کی پیدائش
کس طرح ہوئی ۔ لہذا ثابت ہوا کہ روحیں انا دی ہیں ۔
اب ناظرین سمجھ سکتے ہیں کہ کہاں تک اس شخص میں دلیل شناسی کا مادہ ہے
اتنا نہیں جانتا کہ جو کچھ میں بیان کرتا ہوں وہ تو آریوں کی طرف سے خود ایک
دعویٰ ہے کہ ان کا پرمیشر فقط جوڑ نے جاڑنے پر قادر ہے اور جو چیزیں ترکیب پذیر
یا منقسم ہو نیوالی نہیں ہیں ان کو پرمیشر پیدا نہیں کر سکتا ۔ کیونکہ پرمیشر کا کام جوڑنا
جاڑنا ہے۔ اس سے زیادہ اسے طاقت نہیں مگر اس سے دعوئی پر کوئی دلیل پیش نہیں
کرتے کہ کیوں طاقت نہیں ۔ اسی دعوی کو خوش عقیدگی سے لیکھرام نے بجائے
دلیل پیش کر دیا ہے ۔ اب لیکھر امی لیاقت کے جائے جانچنے کیلئے یہی نمونہ کافی ہے کہ وہ
ایسے دعوی کو جو اپنے مفہوم کے اثبات میں خود دلیل کا محتاج ہے دلیل سمجھ بیٹھا ہے
۷۴ گو یا بیان کر رہا ہے کہ روحوں کے غیر مخلوق ہونے پر یہ دلیل ہے کہ ہم آ ر یہ لوگ
سہو کتابت معلوم ہوتا ہے” سے “ زائد ہے۔(ناشر)

شحنه حق
کسی بسیط اور نا قابل تقسیم چیز کو مخلوق نہیں مانتے اے بھلے مانس کیا دلیل اسی بات کا نام ہے کہ
جس چیز کو آپ نہ مانیں وہی نہ مان دلیل سمجھا جائے پس جس شخص کو دعوئی اور دلیل میں تفریق
کرنے کا مادہ نہیں کیا وہ یہ حق رکھتا ہے کہ آریوں کی طرف سے وکیل بن کر مناظرہ و مجادلہ کے
میدان میں آوے اور کیا ایسے وکیل کا ساختہ پر داختہ سب آ نہ سب آریوں کو منظور و مقبول ہوگا۔
ابھی تھوڑ از مانہ گزرا ہے کہ جب دیا نند نے یہ رائے ظاہر کی کہ میرے پر میشر کو روحوں کی خبر
نہیں کہ کہاں ہیں اور کتنے ہیں تو اس پر فی الفور منشی جیون داس نے پر چہ سفیر ہند امرتسر میں
چھپوایا کہ دیانند کی ایسی ایسی رائیں ہرگز ہم قبول نہیں کریں گے وہ کچھ ہمارا رہبر نہیں
حالانکہ ظاہر ہے کہ دیا نند اس شخص کی طرح نرا کاٹھ کا پتلا نہ تھا۔ ہاں جو کچھ وید میں برا بھلا
لکھا ہے وہ کچھ ظاہر کر دیتا تھا اور کچھ تاویلوں کے شکنجہ پر چڑھا کر پوشیدہ کرنا چاہتا تھا جس
میں وہ ناکام رہا۔ پس جبکہ با تمیز آدمیوں نے دیانند کی باتوں کو قبول کرنا نہ چاہا تو پھر
لیکھرام کی یہ نئی منطق کیوں کر قبول کریں گے اور اگر قبول بھی کر لیں تو بہر حال اُمید کی
جاتی ہے کہ اس شخص کی یہ تحریریں جن کی بنا سراسر جہالت اور تعصب پر ہے آریوں کی
اور بھی قلعی کھولیں گی ۔ بھلا خیال کرنے کا مقام ہے کہ یہی تو آریوں کی طرف سے دعوئی
ہے کہ ارواح اور ذرہ ذرہ عالم کا خود بخود ہے۔ کیوں خود بخود ہے؟ یہی باعث کہ
پر میشر بجز با هم ترکیب دینے اور جوڑ نے جاڑنے کے کسی بسیط چیز کو پیدا کرنے کی
طاقت نہیں رکھتا ۔ اب اسی دعوی کو یہ لائق شخص بطور دلیل پیش کرتا ہے نہیں جانتا کہ
دلیل تو وہ ہوتی ہے کہ جس کے مقدمات ایسے بدیہی الثبوت ہوں کہ جو فریقین کو
ماننے پڑیں مگر کیا یہ امر متخاصمین کا مانا ہوا یا اصول موضوعہ میں سے ہے کہ بسائط کے پیدا
کرنے پر خدا تعالیٰ قادر نہیں بلکہ یہ تو آریوں کا ہی بے دلیل اعتقاد ہے کہ جوان کے پرمیشر

شحنه حق
کے پرمیشر پن کی بکلی بیخ کنی کرتا ہے کیونکہ جس حالت میں ان کا قول ہے کہ تمام
روحیں اور ذرہ ذرہ عالم کا خود بخود ہے جو قدیم سے خود بخود چلا آتا ہے تو اس صورت
میں ضرور یہ اعتراض ہوگا کہ ان چیزوں پر ان کے پرمیشر کا قبضہ کس قسم کا ہے آیا کسی
استحقاق کی وجہ سے یا جبر کے طور پر ۔ اگر کوئی استحقاق ہے تو ظاہر ہے کہ وہ خالقیت کا
۷۵ استحقاق ہو گا لیکن خالقیت کے تو آر یہ قائل ہی نہیں تو پھر دوسری بات ماننی پڑی کہ جبر
کے طور پر قبضہ ہے یعنی اس بات کا قائل ہونا پڑا کہ پر میشر اپنی زیادت طاقت کی وجہ
سے کم طاقتوں پر غالب آ گیا ۔ پھر جس کنوئیں یا خندق میں چاہا ڈالتا رہا۔ اب ظاہر
ہے کہ محض جبر بلا استحقاق وہ چیز ہے جس کو دوسرے لفظوں میں ظلم کہتے ہیں ۔ تو اس
سے ظاہر ہوا کہ آریوں کے نزدیک پرمیشر سخت ظالم ہے جس نے بغیر ذاتی استحقاق
کے خواہ نخواہ کروڑ ہا برسوں سے تناسخ کی گردش میں اُنہیں ڈال رکھا ہے اور گنہ یہی کہ تم
میری کیوں اطاعت نہیں کرتے ۔ بھلا تیری کیوں اطاعت کریں تو ہے کون اور تیرا
استحقاق کیا ہے ۔ کیا تو نے پیدا کیا یا بغیر گزشتہ کرموں کے اپنی طرف سے کچھ رحم یا کرم
کر سکتا ہے یا ہمیشہ کے لئے دنیا کی بلاؤں سے چھوڑ سکتا ہے آخر تو کون سی چیز اپنی گرہ
سے دے سکتا ہے تا تیری اطاعت کی جائے ۔
اب خیال کرنا چاہیے کہ بجز اس صورت کے کہ خدائے تعالیٰ کو اپنا خالق اور اپنا
رب اور اپنا مبدء فیوض مان لیا جائے کوئی اور بھی صورت ہے جس سے اس کا استحقاق
مالکیت قائم و ثابت ہو سکے اگر کسی آریہ کے ذہن میں ہے تو پیش کرے۔ تم سوچ کر دیکھ
لو کہ خدا تعالیٰ جو ہمارا خدا کہلاتا ہے اس کی خدائی کی اصل حقیقت ہی یہی ہے کہ وہ ایک

شحنه حق
مبدء فیض وجود ہے جس کے ہاتھ سے سب وجودوں کا نمود ہے اسی سے اس کا
استحقاق معبود تیت پیدا ہوتا ہے اور اسی سے ہم بخوشی دل قبول کرتے ہیں کہ اس کا
ہمارے بدن و دل و جان پر قبضہ استحقاقی قبضہ ہے کیونکہ ہم کچھ بھی نہ تھے اسی نے ہم
کو وجود بخشا ۔ پس جس نے عدم سے ہمیں موجود کیا وہ کامل استحقاق سے ہمارا مالک
ہے ۔ اب حاصل کلام یہ کہ سب ارواح اور ذرات عالم کو غیر مخلوق اور انا دی مان کر
اور با ایں ہمہ خدا تعالیٰ کو رحم کرنے سے بھی خالی سمجھ کر ایک ذرہ استحقاق الوہیت اس
کا ثابت نہیں ہوتا ۔ بلکہ یہی ثابت ہوتا ہے کہ اس کا روحوں پر قبضہ ایک نا جائز قبضہ
ہے کہ بجز جبر اور ظلم کے اور کوئی وجہ اس قبضہ کی پائی نہیں جاتی اور تطاول ظلم بھی حد
سے بڑھا ہوا ہے ۔ کیونکہ جن چیزوں کو اس نے اپنے ہاتھ سے پیدا نہیں کیا۔ جن پر
ایک ذرہ رحم نہیں کر سکتا ان کو بے انتہا زمانہ سے بے وجہ و بے سبب تناسخ کی گردش
اور ہزاروں دکھوں میں ڈال رکھا ہے ایک دفعہ مکتی دے کر اور اس امتحان گاہ میں
پاس کر کے پھر بھی پیچھا نہیں چھوڑتا پھر ناکردہ گناہ بار بار مکتی خانہ سے باہر نکالتا ہے ﴿۷﴾
کیا کوئی ایسا دل ہے کہ ایسے سخت طبع پر میشر سے بیزار نہ ہو۔ ایسی سختی وہ کیوں کرتا
ہے شاید اس کا یہ سبب ہو کہ کوئی ایسا زمانہ بھی گزرا ہو کہ روحوں نے بھی غالب آ کر
اس پر کوئی سختی کی ہو ۔ جس طرح اول اول راجہ راون راجہ رام چندر پر غالب آ گیا
تھا اور رام چندر کو اس سے بہت کچھ قابل شرم دکھ پہنچا تھا ۔ سواسی طرح ممکن ہے کہ
ایسا ہی پر پر میشر کو بھی کسی زمانہ میں روحوں سے بہت دلآزار دکھ پہنچا ہو سو آر آج وہ
انہیں ظالم روحوں سے اپنی کسریں نکال رہا ہے اور جس طرح رام چندر نے فتح
یاب ہو کر لنکا کو جلا دیا تھا یہی ارادہ پر میشر کا بھی ہندوؤں کے ساتھ معلوم ہوتا ہے

شحنه حق
کہ روز بروز انہیں غارت ہی کرتا جاتا ہے۔ شاید مردے جلانے کی بھی یہی اصلیت
ہوگی کہ پر میشر کا قہر ان کے ظاہر و باطن پر بھڑ کا ہوا ہے۔ سواس نے مردوں میں بھی قہر کا
نمونہ رکھنا چاہا۔ اسی وجہ سے ہر ایک ہند و یقین دل سے جانتا ہے کہ مرنے کے بعد میری
خیر نہیں ضرور کسی جون میں پڑوں گا۔ کیونکہ پرمیشر تو غفور و رحیم نہیں اور ایک گنہ کے
بدلے لاکھوں جونوں کی سزا تیار اور گنہ سے تو کوئی فرد بشر خالی نہیں کیونکہ ایک دم غافل
رہنا بھی گناہ ہے۔
اب اس تقریر سے یہ بھی ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کو ماننے کے ساتھ اس کا خالق
اور رحیم اور کریم ما نن لازم ملزوم پڑا ہوا ہے پس اس سے عمدہ تر خدا تعالیٰ کی عام خالقیت
پر اور کیا دلیل ہو گی کہ وہ خدا ہی اسی حالت میں رہ سکتا ہے کہ جب اس کو تمام عالم کا
خالق مانا جائے ورنہ نہیں۔ پھر ایک دوسری دلیل یہ بھی ہے کہ اگر ہم اس کو تمام عالم کا
خالق نہ مانیں بلکہ جزوی طور پر صرف خود بخود موجود چیزوں کو جوڑ نے جاڑنے والا سمجھ
لیں تو اس کے وجود پر کوئی دلیل قائم نہیں ہوسکتی کیونکہ جب اصل وجود اشیاء کا جو
ہزاروں صنعتوں سے بھرا ہوا ہے خود بخود ٹھہرا تو پھر اس پر کیا دلیل ہے کہ اُن کے
جوڑ نے جاڑنے کے لئے پر میشر کی حاجت ہے۔ یہ سارا بیان رسالہ سرمہ چشم آریہ میں
بہ بسط تمام مندرج ہے۔
دوسری دلیل روحوں کے غیر مخلوق ہونے پر اس عقلمند نے یہ لکھی ہے کہ جب کہ
روحوں پر عدم نہیں تو حدوث بھی لازم نہیں ہوتا لیکن یہ بھی دعوی ہے کہ جس پر کوئی دلیل
نہیں اس قدر تو سچ ہے کہ آریوں کے نزدیک تمام روحیں یہاں تک کہ وہ کیڑے جو نجاست
میں پڑ جاتے ہیں جیسے جوں اور پسو اور کھٹمل اور دیمک وغیرہ سب لازوال روحیں

·

آج 10 میں سے 10 باقی